ایک خوبصورت گھر، ایک خوبصورت تالاب کے ساتھ

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Hồ bơi phong cách hiện đại
Loading admin actions …

ذرا سوچیے: نفاست سے تراشیدہ سرسبز گھاس پر پھیلا ایک بڑا سا گولف کا میدان، اس کے پیچھے شفاف جھیل، ہوا کے موجود اتنی تازگی کے اگر کوئی چھونا چاہے تو اسے چھو لے۔ کیا یہ ایسی جگہ ہے جہاں آپ کے خوابوں کا گھر تعمیر کیا جانا چاہیے؟ کیا آپ کو یہ سننے میں اچھا لگا؟ تو گھر کو دیکھنے کے بعد آپ کی کیا حالت ہو گی! 

انتھروپ آرکیٹکتس کی ڈیزائن کردہ، آج کی ہومی فائی 360° کی دریافت پاکستان کے خوبصورت شہر زیارت میں موجود ہے۔ جدید اندازِ میں بنایا گیا یہ گھر پتھر سے بنی دیواریں، لکڑی کے تختے، گہرے خاکی رنگ اور چاروں طرف موجود خوبصورت منظر کی نمائش کرتا ہے۔  اور کیا ہم نے آپ کو بتایا کہ اِس گھر میں ۵ گیراج ہیں؟

بیرونی حصہ

دیکھئے تو کہ پتھر، لکڑی اور سیمنٹ آپس میں مل کر کس خوبصورتی سے اِس گھر کا بیرونی حصہ بناتے ہیں اور اِس تازگی کو نہ بھول جائیے جو یہ باغ پیدا کر رہا ہے۔ 

آپ اندرونی حصے سے متعلق کچھ معلومات : گھر کی نچلی اور پہلی منزل سفید رنگ کی لکڑی کی سیڑھیوں سے جڑی ہوئی ہے، جو گھر کے داخلے پر نمایاں نظر آتی ہے۔ صنعتی سرمئی رنگ سے بنی چھتوں اور دیواروں کو سیڑھیوں اور بیرونی حصے میں استعمال کردہ سفید شاہ بلوط اور لکڑی کے ستون متوازن کرتے ہیں۔

عقبی حصہ

مخصوص کردہ جگہ کی وجہ سے اِس گھر کو انگریزی حرف U کی شکل میں بنایا گیا ہے۔ رہنے اور کھانے کے کمروں کو شمال کی طرف جبکہ خوبصورت مناظر کو جنوب کی طرف رکھا گیا ہے ( جس طرف جھیل بھی موجود ہے ) اور اِس سے کسی بھی مداخلت کے بغیر لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔ 

یہ جنوبی صحن گھر کا دِل ہے تو مشرق کی جانب موجود خواب گاہیں لکڑی کے عرشے سے براہ راست جڑی ہیں۔ انگریزی حرف L کی شکل میں بنایا گیا تالاب اِس عرشے پر پھیلا ہے۔

جنت کا ٹُکْڑا

سیمنٹ سے بنی چھتیں رہنے اور سونے کی جگہوں کی سورج کی تپش سے حفاظت کرتی ہیں اور چونکہ صحن جنوب کی طرف ہے، یہ اِس طرف سے بڑھ کر ایک دریچہ بنا دیتی ہیں۔ 

کھلی رہنے اور کھانے کی جگہوں پر موجود شیشے کے دروازے عرشے اور صحن کی جانب کھلتی ہیں اور ایک بڑی سی اندرونی و بیرونی رہنے کی جگہ بنا دیتے ہیں۔ دروازے کھلنے کے بعد گولف کا میدان اور دلکش تالاب نظروں کے سامنے آتا ہے جو سارا دن گزرنے کے لیے متاثر کن منظر ہے۔  

کیا آپ بھی ایسا گھر چاہتے ہیں؟ ہمارے پِیشہ وروں سے رابطہ کیجئے۔

خوبصورت اور ذہین

جنوبی حصہ کھلا ہونے کی وجہ سے رہنے اور کھانے کے کمرے کی چھت ایک خاص زاویے پر اوپر کی طرف کھل کر دھوپ اندر لاتی ہے اور اِس کے فن تعمیر کے خصوصی عناصر میں سے ایک ہے۔ 

تنگ چوکور حصے ہوا کی آمد و رفت کو بہتر بناتے ہیں اور ایک ساتھ مل کر دھوپ سے بچانے والی چھت بناتے ہیں تا کہ گرمیوں کے مہینوں میں اندرونی حصوں کا درجہ حرارت کم رہے۔ اور یہ اِس بات کا ثبوت ہے کے اِس گھر میں خوبصورتی کے علاوہ بھی بہت کچھ موجود ہے۔  سورج کی روشنی سے بچاؤ اور پرائیویسی کے لیے جنوب، مغرب اور شمال کی طرف ایسے بہت سے تختی لگاے گئے ہیں جن کو ضرورت کے وقت ہٹایا بھی جا سکتا ہے۔  

ایک توانائی بچانے والا گھر جو اکیسویں صدی میں رہنے کے لیے ہی بنا ہے!  

یہاں دیکھئے: خاندان کے لیے بنایا گیا بہترین بیرونی جگہ کا مالک گھر۔

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi