گھر میں لکڑی کی الماریاں رکھنے کی ۵ بہترین جگہیں

Shahtaj Shahtaj
Modern Contemporary, Premdas Krishna Premdas Krishna Спальня
Loading admin actions …

کیا آپ جانتے ہیں کہ لکڑی کی پائیداری الماری کی صورت میں خوابگاہ کے علاوہ اور بھی دوسری جگہوں پر زیرِ استعمال لی جاسکتی ہیں؟ اگر آپ کا جواب نہیں ہے تو ہم آپ کو اس مراسلے کے ذریعے اس بات پر قائل کر سکتے ہیں اور ایسے مختلف آئیڈیاز دے سکتے ہیں جس سے آپ چھوٹی، بڑی اور درمیانے سائز کی لکڑی کی الماری اور درازیں بنا کر گھر کے مختلف حصوں میں انہیں رکھ سکتے ہیں جہاں ان کا بخوبی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں آئیڈیاز اور رہنمائی تو ہم آپ کو فراہم کرسکتے ہیں لیکن تعمیر اور تخلیق کے لئے آپ کو ایک بڑھئی کی ہی مدد لینی ہوگی۔ تو آئیں، دیکھیں اور پھر ہم سے اپنی رائے ظاہر کریں!

۱۔ خوابگاہ

خوابگاہ میں لکڑی کی الماری کا انتخاب ہم سب ہی کرتے ہیں کیونکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کے لکڑی کی الماری زنگ اور ناپائیداری سے کوسوں دور ہوتی ہے اور اسی وجہ سے نہ صرف درمیانے طبقے کے لوگ بلکہ اونچے طبقے کے لوگ بھی اس مواد کی الماریاں اور فرنیچر بنوانا پسند کرتے ہیں۔ خوابگاہ میں الماری رکھنا نہ صرف ظاہر ہے بلکہ ضروری بھی ہے تا کہ ہماری ضرورت کی چیزیں ہمارے کمرے میں ہمارے سامنے موجود رہیں۔

۲۔ مطالعہ کا کمرہ

مطالعہ کا کمرہ ویسے تو ایک میز اور کرسی سے بھی مکمل ہو جاتا ہے لیکن اس کمرے میں پڑھائی کے لوازماات، کتابیں اور رسائل رکھنے کے لئے الماری اور شیلف درکار ہوتے ہیں جس کتابوں کو تحافظ فراہم ہوسکے۔ مطالعے کے کمرے میں چھوٹی اور بڑی دونوں سائز کی الماریاں رکھی جاسکتی ہیں جس میں بچوں کے اسکول اور بڑوں کے دفتر کے بیگ رکھے جا سکتے ہیں۔

۳۔ سنگھار کا کمرہ

سنگھار کا کمرہ ہو اور آئینہ اور الماری نہ ہو، ایسا بھلا کبھی ہوسکتا ہے؟ نہیں! اور اس بات کو تصدیق دینے کے لئے ہی ہمارا تیسرا آئیڈیا ہے سنگھار کا کمرہ جس میں پہننے اوڑھنے کے تمام سامان، اشیاء الماری میں رکھی جاتی ہے جس سے چیزیں ترتیب وار ہوتی ہیں اور ساتھ ہی محفوظ بھی۔ اس میں زیورات، جوتے، لوازمات، پرفیوم وغیرہ بھی شامل ہوتے ہیں جنہیں شیلف یا ریک بنوا کر رکھنے سے کھونے یا ٹوٹنے کا خطرہ رہتا ہے۔

۴۔ باورچی خانہ

باورچی خانہ چاہے چھوٹا ہو یا بڑا، جدید ہو یا قدیم سب میں چھوٹی الماریاں ضرور ہوتی ہیں جس میں مصالحے، برتن، اور راشن کا سامان رکھا جاتا ہے۔ اکثر یہ الماریاں کیبینٹ کی صورت میں فرش کے ساتھ بنائی جاتی ہیں یا پھر چھت کے ساتھ جس میں جگہ زیادہ پائی جاتی ہے اور ٹوٹنے یا گرنے کا بھی خطرہ نہین رہتا۔ اگر انہیں لکڑی جیسے معیاری مواد سے بنایا جائے تو یہ خدشہ سرے سے ہی ختم ہوجاتاہے۔

۵۔ باتھروم

باتھروم ویسے تو چھوٹے ہی بنائے جاتے ہیں لیکن جو گھر وسیع و عریض ہوتے ہیں اور وسیع رقبے پر بنائے جاتے ہیں ان میں باتھروم بھی جدت اور وسعت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان باتھروم میں جگہ زیادہ ہونے کی وجہ سے اکثر افراد خانہ الماریاں اندر ہی بنوا لیتےہیں جس سے انہیں خوابگاہ میں زیادہ کھلا اورہوادار کمرہ مل جاتا ہے۔ تو اگر آپ کا باتھروم اتنا وسیع ہے کہ س میں لماری بنائی جا سکتی ہے تو آپ لکڑی کی مضبوط الماری باتھروم میں بھی رکھ سکتے ہیں۔

الماریوں کے آئیڈیاز جاننے کے لئے پڑھیں: خوابگاہ میں کپڑوں کی الماری کے ۶ دلچسپ ڈیزائن

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті