شیشے کے دروازوں

Shahtaj Shahtaj
Moderne taatsdeuren op maat, Anyway Doors Anyway Doors Скляні двері
Loading admin actions …

شیشے کے دروازے بھی انہی میں سے ایک ہیں جو کہ آج کے جدید دور میں گھر کی خوبصورتی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور انکی خوبصورتی اپنے اندر ایک الگ حسن ہےاور بچے ہوں یا بڑے ان میں ایک الگ ہی جوش نظر آتا ہے۔ تو آٰئیے دیکھتے ہیں کہ دروازے لوگوں کے زہنوں میں کون کون سے سوال اٹھاتے ہیں۔

شیشے کے دروازوں

گھر میں اجالا رکھنے کے لئے شیشے کے دروازے لگائے جاسکتے ہیں۔ جدید دور میں آجکل جو لکڑی کے فلیٹ بنائے جا رہے ہیں ان میں بھی زیادہ تو شیشے کے دروازوں کا استعمال ہو رہا ہے جوکہ اس بات کو ظاہر کر رہے ہیں کہ ہم بھی اب ترقی کی راہ میں پیچھے نہیں ہیں۔

شیشے کے دروازے کے فوائد

شیشے کے دروازے سے باہر کی روشنی کو اندر آنے میں مدد ملتی ہے جس سے شام تک کمروں میں اندھیرہ نہیں آتا اور اندر بیٹھنے والا باہر کے حالات سے باخبر رہتا ہے اور باہر آنے جانے والوں پر پوری طرح نظر رکھی جاسکتی ہے۔ اور گھر پر کھیلنے والے بچوں پر بھی نظر رکھی جاسکتی ہے۔ شیشے کا معیار بھی الگ الگ ہوسکتا ہے جسے لگوانے کے لئے ہم اپنے بجٹ کو بھی سامنے رکھ کر فیصلہ کر سکتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ ہم مہنگے اور اعلی ترین شیشوں کا ہی استعمال کریں۔ وقت اور حالات کے مطابق اشیاء کے چناؤ نے زندگی میں کافی سہولتیں اور آسانیاں مہیا کردی ہیں۔ تو کیوں نہ اس سے فائدہ اٹھایا جائے اور ایک باسہولت شیشے کے دروازے استعمال میں لیکر آئیں۔

تبدیل

جی ہاں! اگر ایک دروازہ ٹوٹا ہے تو اسے فوری تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اور اس کے لئے اسکے ماہرین سے رجوع کرنا سب سے پہلا قدم ہوتا ہے۔ جس سے کم سے کم نقصان کا اندیشہ ہے بس یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ اس کے نوکیلے اور ٹوٹے حصوں پر دھیان دیا جائے اور کوشش کریں کہ اسے فوری تبدیل کردیا جائے۔ دوسرے اس میں یہ بھی سہولت ہے کہ اسے دکان سے بنوا کر تیار شدہ حالت میں لاکر اسے گھر میں لگا دیا جائے۔ اس صورت میں گھر میں کوڑا بھی نہیں ہوگا اور اسے ٹکڑوں کی صورت میں سنبھالنے کی فکر نہیں رہتی اور دروازہ تبدیل کرنے کا کام بھی اطمینان بخش طریقے سے ہوجاتا ہے۔

دروازے کے ساتھ آرائشی اشیاء

جالیوں کے باریک پردوں سے بھی اسکی خوبصورتی بڑھائی جاسکتی ہے۔ چھوٹا سی کونے کی میز رکھ کر اس میں کوئی خوبصورت آرائشی سامان وغیرہ جو کہ نمایاں نظر آتی ہوں وہ بھی بطور سجاوٹ استعمال میں لائی جاسکتی ہیں جس سے اندر اور باہر سے شیشے کے دروازےکی خوبصورتی کونمایاں کیا جا سکتا ہے۔

استعمال

بظاہر تو ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ اس کا فائدہ ہی ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ ہر انسان کا یہ خواب ہوتا ہے کہ ایک اچھا گھر بنے۔ لیکن اگر ہم غور کریں تو ہمیں لگے گا کہ شیشے کے دروازوں میں ہم اپنی مرضی سے ردو بدل کرکے اسکی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتے ہٰں۔ جیسے کہ کمروں میں فانوس جلا کر جلتے بلبوں سے جھلکتی روشنی یا کرسٹل موتی کے پردوں سے منعکس ہوتی ہوئی روشنی باہر ایک خوبصورت منظر پیش کرتی ہیں جو کہ دیکھنے والوں کا دل خوش کردیتی ہیں۔ اور تب آپ کو یہ احساس ہوگا کہ شیشے کے دروازوں کا استعمال کتنا فائدہ مند ہے۔

کیا آپ دروازوں کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں؟ تو پڑھیں: ۵ سوال اور سلائڈنگ دروازے آپ کا اگلا انتخاب

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті