کپڑے لٹکانے کے انوکھے طریقے

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Вбиральня
Loading admin actions …

گھر میں بکھرے کپڑوں اور جوتوں سے اکثر خواتین پریشان رہتی ہیں۔ زیادہ تر گھروں میں الماریاں کھولتے ہی کپڑوں کا ایک پہاڑ قدموں میں آ گرتا ہے، سمجھ نہیں آتی کہ انہیں سنبھالیں تو کیسے؟ مگر ہومی فائی آپ کے مسائل حل کرنے کے لیے ہی تو بنایا گیا ہے۔  گھر کی تعمیر و سجاوٹ سے لے کر زندگی کو آسان بنا دینے والی چھوٹی چھوٹی تراکیب تک ہم آپ کو سب بتاتے ہیں۔ اور ایسا اس لیے ہے   کیوں کہ ہم آپ کے بہتر سے بہترین زندگی گزارنے کے خواہش مند ہیں، جو نہ صرف آسان ہو بلکہ دور حاضر کے تقاضوں کو بھی پورا کرتی ہو۔ آج ہم آپ کو کپڑے سمیٹنے اور لٹکانے کے ایسے انوکھے طریقے دکھانے والے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ کہہ اٹھیں گے کہ یہ میں نے پہلے کیوں نہیں سوچا!

۱۔ سیڑھیوں کے نیچے

homify Вбиральня

اس جگہ کو مختلف تخلیقی طریقوں سے استعمال میں لایا جا سکتا ہے مگر ان میں سب سے بہترین طریقہ اسے الماری میں تبدیل کرنا ہے۔ ذرا سوچیے، آپ کتنی آسانی سے ہر چیز کے لیے اس کے سائز کے مطابق خانے بنا لیں گے۔

۲۔ پردے کے پیچھے

Каменный лофт, CO:interior CO:interior Спальня

اب الماریوں کے دروازے کھولنے کے جھنجھٹ سے بھی چھٹکارا پائیے۔ نہ صرف یہ پردے کمرے کی اونچائی میں اضافہ کرتے ہوئے اسے خوبصورت دکھائیں گے بلکہ ان کے پیچھے آپ اپنے سامان کی ایک الگ دنیا آباد کر سکیں گے۔

۳۔ ایک الگ کمرہ

Ein Traum wird wahr: Ihr begehbarer Kleiderschrank, Elfa Deutschland GmbH Elfa Deutschland GmbH Вбиральня Скло

یہ کس نے کہا کہ آپ ایک پورا کمرہ اپنے کپڑوں کے لیے وقف نہیں کر سکتے؟ اگر آپ کے گھر میں کوئی چھوٹا سٹور بنا ہے تو اس کی صفائی کریں اور اسے واک ان الماری میں تبدیل کریں۔

۴۔ کارآمد دیوار

Ein Traum wird wahr: Ihr begehbarer Kleiderschrank, Elfa Deutschland GmbH Elfa Deutschland GmbH Вбиральня Дерево-пластичний композит

آپ چاہیں تو ایک پوری دیوار کو کپڑے، جوتے اور دیگر سامان سمیٹنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ ہر چیز کے لیے مختلف ریک اور ہک لگائیں اور آپ کی الماری تیار ہے۔

۵۔ بستر کے نیچے

better.sleeping, better.interiors better.interiors Спальня

دوسرے موسم کے کپڑے آپ ڈبوں میں بند کر کے بستر کے نیچے چھپا سکتے ہیں۔ کوشش کریں کہ کپڑے ان کی قسم کے حساب سے الگ الگ ڈبوں میں رکھیں اور ڈبوں پر قسم کا نام لکھیں۔ اس طرح آپ کو مطلوبہ لباس ڈھونڈنے میں آسانی ہو گی۔

۶۔ فعال الماری

Vestidor, Trestrastos Trestrastos Вбиральня

دیکھیے اس الماری سے کپڑوں کی راڈ باہر آ جاتی ہے جس سے کپڑے چننا اور ٹانگنا بے حد آسان ہو جاتا ہے۔ آپ بھی اپنے گھر میں ایسی الماری بنوا سکتے ہیں۔

۷۔ تکونی چھت کے نیچے

چھت کے تکونے حصے کے نیچے الماری بنا کر اسے کارآمد بنایا جا سکتا ہے۔ سیڑھیوں کے نیچے والی جگہ کی طرح آپ یہاں بھی ہر چیز کے لیے مختلف سائز کے خانے بنا سکتے ہیں۔

۸۔ دیوار پر لگے ہک

دیوار کو کپڑوں کے لیے مخصوص کرنے کا ایک اور طریقہ اس پر ہک لگانا ہے۔ یہاں آپ اپنے روز مرہ استعمال کے کپڑوں کے ساتھ ساتھ پرس وغیرہ بھی ٹانگ سکیں گے۔

۹۔ پردے کے پیچھے

DRESSING ROOM Iggi Interior Design Вбиральня

الگ کمرے میں بنی الماری کو پردے کی مدد سے باقی گھر سے علیحدہ کیا جا سکتا ہے۔ آسان دسترس کے ساتھ ساتھ یہ گھر کو ایک کلاسیکی ہوا بھی دے گی۔

۱۰۔ چھوٹی جگہوں کا بڑا استعمال

homify Вбиральня Дерево Дерев'яні

آپ گھر کی کسی بھی چھوٹی سی فالتو جگہ کو  الماری میں تبدیل کر سکتے ہیں۔  بس ایک راڈ لگائیں اور اس میں ہینگر ٹانگنا شروع کریں۔

کیا آپ بھی اپنے گھر میں کپڑے ٹانگنے اور سمیٹنے کے لیے انوکھے طریقوں کا استعمال کرتے ہیں؟  ہمیں بھی ان کے بارے میں آگاہ کیجیے کہ آپ کی رائے ہمارے لیے معنی رکھتی ہے۔ تب تک کے لیے یہ آئیڈیا بک بھی دیکھیے: گھر کی تنظیم کے لیے ۲۴ چھوٹی چھوٹی تجاویز۔

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті