گھر میں تبدیلی لانے کے آسان اور سستے مشورے

Hamna – Homify Hamna – Homify
Facade Renovation / Repairing Cracks, RenoBuild Algarve RenoBuild Algarve Будинки
Loading admin actions …

ہم میں سے ہر کوئی چاہتا ہے کہ ہمارا گھر خوبصورت اور جدید تقاضوں کے مطابق سجا رہے لیکن اس کے لیے ہمت، پیسوں کی کمی اور وقت کی کمی جیےے پریشان کل خیالات کی وجہ سے ان خواہشات پر عمل نہیں کر پاتے اور اسی پرانے گھر کے ساتھ گزارہ کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ ہوتا ہے نہ آپ کے ساتھ بھی ایسا؟ 

اسی لیے آج کی آئیڈیا بک میں ہم آپ کے لیے ایسے مشورے لاۓ ہیں جن کو دیکھ کر آپ کو خیال آۓ گا کہ آپ نے پہلے اپے گھر میں بتدیلی کیوں نہیں لائی۔ کیونکہ یہ زیادہ تر مشورے ایسے ہیں جن میں آپ کو بہت چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں کا بتایا جاۓ گا اور ان کے نتائج بہت ہی خوبصورت نکلیں گے۔ اور ان میں نہ آپ کے زیادہ پیسے خرچ ہوں گے نہ وقت۔ 
چلیں پھر آپ خود ہی دیکھیں کہ آپ اپنے گھر میں کیا کیا تبدیلی کر سکتے ہیں۔

ایک خوابگاہ کو کس طرح بہتر بنایا جا سکتا ہے؟

خوابگاہ کے بارے میں ہم ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ یہ انسان کا سب سے زیادہ ذاتی کمرہ ہوتا ہے اور اس کی آرائش کا انداز آپ کے اپنے ذوق پر منحصر ہوتا ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس خیال سے اس پر بالکل بھی توجہ نہ دیں کہ ادھر تو کوئی آۓ گا بھی نہیں۔ بیشک ادھر آپ کا کوئی مہمان نہ آۓ مگر آپ تو ادھر بہت سا وقت گزارتے ہیں نہ۔ اور یہ بات تو زیادہ ترماہرین کہتے ہیں کہ ایک اچھی اور پرسکون نیند کے لیے خوابگاہ کی اچھی آرائش بہت ضروری ہے۔

جیسے اس خوابگاہ کو دیکھیں کہ یہ کتنی بور اور تنگ تنگ لگ رہی ہے۔ اگر آپ کے پاس جگہ چھوٹی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں اسے بھی آپ بہت آسانی سے خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ بس اس کے لیے آپ کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرنا ہو گا۔

بعد: خوابگاہ میں تبدیلی

آپ کی خوابگاہ کو ایسا ہونا چاہیے جدھر آپ پرسکون نیند لیں سکیں اور جب جاگیں تو آپ کو بہت تازگی بھرا احساس ملے۔ اس کے لیے آپ کو ان رنگوں کا چناؤ کرنا ہو گا جو آپ کے پورے کمرے کو پرسکون ماحول عطا کرے۔ اس کے لیے ہمارا مشورہ ہے کہ آپ سفید  یا سرمئی رنگ کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کا کمرہ چھوٹا ہے تو کشادگی کا تاثرلانے کے لیے سفید کے ساتھ کسی شوخ رنگ کا بھی اضافہ کریں۔ اس کے علاوہ صرف ایک یا دو آرائشی اشیاء اور سائیڈ پر رکھے لیمپ بھی ایک دم آپ کے کمرے کا انداز بدل دیں گے۔ جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

باورچی خانے میں بہتری کیسے لائی جاۓ

باور چی خانہگھر کا وہ حصہ ہوتا ہے جہاں خواتین کا زیادہ تر وقت گزرتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر ادھر تھوڑی جگہ موجود ہو تو ادھر بیٹھ کر گھر کے افراد کھانا پینا بھی پسند کرتے ہیں۔ تو اس لیے یہ بات ضروری ہے کہ آپ کا باورچی خانہ اس انداز کا ہو کہ ادھر کھانا پکانے میں آپ کو لطف بھی آۓ اور ادھر سب کو وقت گزارنا بھی اچھا لگے۔ اگر آپ کا باورچی خانہ اس انداز کا نہیں ہے تو ہم آپ کو چند ایسے مشورے دینے جا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے باورچی خانے کو بہت خوبصورت  بنا سکتے ہیں۔

بعد: باورچی خانے میں تبدیلیاں

سب سے پہلے تو اس بات کو یاد رکھیں کہ آپ کے باورچی خانے کو بہت زیادہ پھیلا بکھرا نہیں ہونا چاہیۓ۔ اس لیے اگر آپ بہت ساری چیزیں باہر رکھنے کے عادی ہیں تو ان کو اندر کیبنٹ اور شیلف میں رکھ لیں۔ اس کے علاوہ یاد رکھیں کہ ایک سا رنگ اور انداز بھی انسان کو بور کر دیتا ہے، اس لیے مختلف رنگوں کے استعمال سے اپنے باورچی خانے کو  دلچسپ بنائیں۔ سب سے آخر میں ایک اور تبدیلی لانے کا سستہ طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے باورچی خانے میں خوبصورت روشنیوں کا استعمال کریں۔ یقین کریں کہ اس چھوٹی سی تبدیلی سے آپ کے باورچی خانے کا انداز مکمل طور بر تبدیل ہو جاۓ گا۔ 

گھر کے سامنے کا حصہ کس طرح تبدیل کیا جاۓ؟

گھر کا اگلہ حصہ ہر دیکھنے والے کو آپ کی شخصیت کے بارے میں بتاتا ہے اور اسے دیکھ کر ہر آنے جانے والا آ کے بارے میں ایک تاثر قائم کر لیتا ہے۔ اسی لیے گھر کے اگلے رخ کو اس طرح کا ہونا چاہیۓ کہ اسے دیکھ کر ہر کوئی متاثر ہو۔ مثال کے طور پر آپ اس گھر کو دیکھ لیں کہ مجموعی طور پر یہ اچھی حالت میں ہے مگر اس پر رنگ و روغن کی اشد ضرورت ہے۔

بعد: اگلے رخ کی تبدیلی

دیکھ لیں صرف تھوڑی سی محنت سے کس طرح سے مکمل تبدیلی آ سکتی ہے۔ اگر آپ اپنے گھر کی تعمیرنو نہیں کرنا چاہتے تو تھوڑے سے رنگ و روغن کے استعمال سے بھی آپ اس میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ہمارا مشورہ یہ ہے کہ آپ قدرتی اشیاء جیسے لکڑی اور پتھر کا استعمال کریں، اس سے آپ کے گھر کا انداز ایک دم جدید اور خوبصورت ہو جاۓ گا۔ ایک اور مشورہ یہ ہے کہ آپ کوشش کریں کہ آپ کے گھر کے اگلے رخ کے ساتھ کچھ پودے اور درخت ضرور لگے ہوں۔ اس سے نہ صرف آپ کے گھر کو تازگی ملے گی بلکہ ہر دیکھنے والے کو بھی بہت مرحت بخش احساس ملے گا۔

غسل خانے کو کس طرح سے ازسرنو تعمیر کیا جا سکتا ہے؟

آپ غسل خانے کی آرائش کے کسی بھی ماہر سے پوچھ لیں، وہ آپ کو بتائیں گے کہ یہ آپ کے گھر کا کتنا اہم حصہ ہے اور اس کی آرائش کتنی ضروری ہے۔ کیونکہ دن بھر کی تھکاوٹ کے بعد آپ کو تازہ دم ہونے کے لیے اچھے ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ کا غسل خانہ ہی بہت پھیلا بکھرا اور گندہ سا ہو گا تو آپ تازہ دم ہونے کے بجاۓ اور زیادہ تھکاوٹ محسوس کرنے لگیں گے۔ جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا غسل خانہ ہے اس کو آپ سمیٹ کر رکھنے کی جتنی بھی کوشش کریں گے وہ تب بھی پھیلا ہوا ہی لگے گا۔

بعد: غسل خانے میں بہتری

غسل خانے کے لیے ہمارہ سب سے پہلا مشورہ یہ ہے کہ آپ ادھر چیزیں کم سے کم رکھیں۔ کیونکہ اگر آپ زیادہ چیزیں رکھیں گے تو آپ کبھی کبھی سمٹا ہوا انداز نہ لا سکیں گے۔ دوسری بات یہ کہ آپ کوشش کریں کہ ہلکے رنگوں کا استعمال کریں اور اس کے ساتھ قدرتی روشنی کا استعمال بھی کریں۔ اس سے آپ کا غسل خانہ بہت تازہ دم اور کشادہ تاثر پیش کرے گا۔ اگر قدرتی روشنی کا انتظام موجود نہیں ہے تو خوبصورت مصنوعی روشنیں کا استعمال کریں۔ تیسری اور آخری بات یہ کہ اگر آپ لمبے باتھ لینا پسندکرتے ہیں، تب تو باتھ ٹب لگوائیں ورنہ اس کی موجودگی صرف غیر ضروری جگہ گھیرنے کا باعث بنتی ہے۔ اس کی جگہ آپ کونے میں خوبصورت سا شاور لگائیں۔

دیکھیں ایک چھوٹا ،خستہ حال اپارٹمنٹ جسے مکمل تبدیل کر دیا گیا ہے۔

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті