باہر سے مضبوط اندر سے دلکش : ایک متاثر کن گھر

usranaz usranaz
CASA XOCHIMILCO _ II, rOOtstudio rOOtstudio Будинки
Loading admin actions …

آج ہم ھومی فائی میں اوساکا کے مشہور علاقے میکسیکو کا سفر کرنے جا رہے ہیں جہاں روٹ سٹوڈیو کے آفس نے نے ایک جدید ترین گھر کاسا شوچمیلکو II ڈیزائن کیا ھے جس کا اگواڑہ زرد رنگ کی  مضبوط دیوار اور سیاہ آہنی گیٹ پر مشتمل ھے۔جب ہم اس دیو ہیکل گیٹ کے پاس پہنچے تو ہم اس بغیر پلستر والی دیوار کو پار کر کے اس کے صحن میں کھینچے چلے گئے۔تا ہم جب ہم گھر کے اندر داخل ھوئے تو اس کی دلکشی اور خوبصورتی کو دیکھ کر بہت حیران ھوئے۔

صارفین کم خرچ میں ،ایک خوبصورت صحن کے ساتھ درختوں سے لدا باغ اور جلد تعمیر ھونے والے گھر کامطالبہ کرتے ہیں۔ فنِ تعمیر کے ماہرین خوبصورت آنگن جس  کے مرکز میں ایک بڑا درخت ،شیشوں کے دروازوں سے مزین جس سے قدرتی روشنی کا بہاؤ زیادہ ھوتا ھے اور جدید طرز پر L شکل کا گھر کا مشورہ دیتے ہیں جس کے آنگن میں آپ سماجی مصروفیات کے دوستوں کےساتھ گپ شپ لگا سکتے ہیں۔ یہ گھر دیہاتی اور شہری سٹائل کے مجموعوں کا حسین امتزاج ھے۔

ہم آپ کو اس شاندار منظرکے دلچسپ منصوبے کو دریافت کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔جس میں اندرون کی آرام دہ رہائش،جدید طرز اور اس کی شان و شوکت کی اہمیت کا پتہ چلتا ھے۔

مضبوط دیوار

CASA XOCHIMILCO _ II, rOOtstudio rOOtstudio Будинки

عام طور پر جب ہم کسی کے گھر جاتے ییں تو سامنے کا باغ یا سامنے کی دیوار پر نظر پڑتی ھے جو کہ گھر کے بارے میں پہلا تاثر قائم کرتی ھے۔ اسلئے یہ عناصر متاثر کرنے کے لئے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔اس منصوبے میں ہم نے دیوار کو دو طریقوں سے تیار کیا ھے، بغیر پلستر کے اینٹوں کو ننگا چھوڑکر خاکستری لیپ دے کر دیہاتی سٹائل اپنایا ھے جب کہ سیاہ آہنی گیٹ کو گھر کی پرائویسی برقرار رکھنے کے لئے استعمال کیا گیا ھے۔

مرکزی آنگن

CASA XOCHIMILCO _ II, rOOtstudio rOOtstudio Будинки

 صحن کے مرکز میں ایک بڑے درخت کی موجودگی دو منزلہ مکان اور ایل شکل کا گھر، مالک کی ضرورت کے مطابق ڈیزائین کیا گیا ھے۔ درخت کے ساتھ مرکزی آنگن گراونڈ منزل پر رہنے والوں کے لئے سماجی ضرورت کے ساتھ قدرتی ماحول سے لطف اندوز ھونے کا موقع فراہم کرتا ھے۔مرکزی صحن سے ملحقہ دیوار بغیر پلستر کے اینٹوں کے ساتھ ایک دیہاتی ماحول پیدا کرتی ھے جو کہ اس گھر کی دلکشی میں اضافہ کرتی ھے۔

کشادہ داخلہ

CASA XOCHIMILCO _ II, rOOtstudio rOOtstudio Будинки

جب باہر بےنقاب اینٹوں اور نامکمل سطحوں والی دیوار پورے گھر پر غالب رہتی ھے تو جب ہم اندر داخل ھوتے ہیں تو فرش کی ٹھوس سطحوں کا سمنا کرنا پڑتا ھے۔دیواروں کی سفید رنگت بیرونی ماحول سے مطابقت رکھتے ھوئے اپنے کھلے داخلی شیشوں کی مدد سے باغ کے قدرتی ماحول اور روشنی کو اندر آنے کی اجازت دیتی ھے۔

رہائشی کمرہ

CASA XOCHIMILCO _ II, rOOtstudio rOOtstudio Вітальня

ضروریات کے پروگرام کو دو منزلوں پر منظم کیا گیا ھے۔ جبکہ زمینی منزل پر رہائشی کمرہ، باورچی خانہ اور کھانے کا کمرہ، پھولوں سے بھرا باغ اور مرکزی صحن کو ترتیب دیا گیا ھے۔  اوپری منزل پر دوخواب گاہیں اور برآمدہ تشکیل دیا گیا ھے۔ اندر کے ماحول کو فرنیچر کی ترتیب  سے خوشگوار بنایا گیا ھے۔ رہائشی کمرہ کو جدید فرنیچر اور ہلکے رنگوں کی مدد خوبصورت بنایا گیا ھے جبکہ اس کے فرشی رنگ کو چھت کے رنگ سے ملایا گیا ھے۔

کھانے کا کمرہ

CASA XOCHIMILCO _ II, rOOtstudio rOOtstudio Вітальня

باورچی خانہ اور رہائشی کمرے کے درمیان چھوٹے سے فرنچر پر مشتمل کھانے کا کمرہ ھے۔ یہ کھانے کا کمرہ ایک لکڑی کے میز اور چند کرسیوں پر مشتمل ماحول میں خوشگوار احساس پیدا کر رہا ھے۔کنکریٹ سے بنا ھوا کاؤنٹر کشادگی کا احساس دیتا ھے۔ ہم اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ کھانے کے کمرہ میں کوئی دیوار حائل کر کے تقسیم نہیں کی گئی، جو کہ رہائشی کمرہ اور باورچی خانہ میں ایک ربط پیدا کرتا ھے اور ماحول کو کشادہ اور آرام دہ بناتا ھے۔

باورچی خانہ

CASA XOCHIMILCO _ II, rOOtstudio rOOtstudio Кухня Столи та стільці

داخلی ڈیزائن کی سب سے دلچسپ بات یہ ھے کہ کہ ایل کی ترتیب اور مقامی  سماجی سرگرمیوں  کی حوصلہ افزائی اور اشیاء کی اصل سطحوں اور بناوٹ کی قدر کرنے کی کوشش کرتا ہے. باورچی خانہ میں فرنیچرکی سادگی اور اسکی فعالیت پر منحصر کرتا ھے۔ جدید طرز کے برعکس اور ماحول کی مطابقت کے ساتھ لکڑی کے بینچ پر آہنی خوبصورت سٹائلش فریم دیہاتی ٹچ کے ساتھ باورچی خانہ کے ماحول کو دلکش بنا رہا ھے۔کھلے شیشوں کے داخلے کے ساتھ یہ باورچی خانہ کو باہر باغ کے ساتھ ملا رہا ھے اور قدرتی روشنی کی وافر مقدار کو اندر داخل کر رہا ھے۔

باغ

CASA XOCHIMILCO _ II, rOOtstudio rOOtstudio Сад

ظاہر ھے اس گھر کی توجہ کا مرکز اس کے ارد گرد پھیلا مرکزی صحن کے درمیان خوبصورت پودوں اور پھولوں سے بھرا باغ ھے۔اضافے کے طور پر اس میں موجود درخت کو اپنی حیثیت میں برقرار رکھا گیا ھے جب کہ باغ کے فرش کو کنکریٹ سے مضبوط اور ٹھوس بنایا گیا ھے۔صحن کو زیادہ خوشگوار اور قدرتی منظر دینے کے لئے اس میں پودوں کے خوبصورت گملوں کا اضافہ کیا گیا ھے۔بڑے شیشوں کے دروزے اندرونی اور بیرونی رابطے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جو کہ باہر کے قدرتی مناظر اور کو اندر داخل کر کے خوشگوار ماحول پیدا کرتے ہیں جبکہ اندر کی حرارت اور گرمی کو باہر پھیکتے ہیں۔یہ دیہی اور شہری سٹائل کا شاندار ملاپ ھے جو کہ گھر کی تروتازگی کو برقرار رکھ کے اسے خوبصورتی اور دلکشی فراہم کرتا ھے۔ 

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті