ترک شدہ چھت سے سر سبز خوابوں جیسی جگہ۔

Hamna – Homify Hamna – Homify
сучасний by Febo Garden landscape designers, Сучасний
Loading admin actions …

آج کل شہروں میں رہنا ہر کوئی چاہتا ہے کیوں کہ ادھر رہنے سے حاصل ہونے والے فوائد سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ مگر شہروں کا ایک بہت بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ جگہ کی کمی کی وجہ سے اکثر گھروں میں باغ نہیں بناۓ جاتے۔

ہمارے ماہرین نے اس مسئلے کا بہت ہی زبردست حل نکالا ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ ترک شدہ چھتوں کو آباد کر کے ادھر سر سبز و شاداب باغ بنا دیا جاۓ۔

اگر آپ کی چھت بھی اسی طرح فالتو پڑی ہوئی ہے تو آپ بھی ضرور اپنے گھر کے ساتھ کچھ اسی قسم کا انداز اختیار کریں۔

پہلے: کچھ بھی نہیں۔

دیکھیں اتنی بڑی جگہ کس طرح ضائع ہو رہی تھی۔ کائی زدہ فرش اور بوسیدہ جگہ سے کتنا خوفناک منظر لگ رہا ہے۔ یہ جگہ توجہ کے لیے پکار رہی ہے۔

درمیان: حیرت انگیز پیش رفت۔

سب سے پہلے تو چھت کو واٹر پروف کیا گیا، پھر ارد گرد دیوار پر چمکتا ہوا سفید رنگ کیا گیا ہے۔ دیکھیں اب یہ جگہ اور زیادہ کشادہ نہیں لگ رہی؟

بعد: زمین پر جنت۔

کیا اب کوئی اس بات سے انکار کر سکتا ہے کہ یہ ایک مکمل اور نہایت دلکش تبدیلی ہے؟ جہاں پہلے کائی زدہ فرش تھا اب اس کی جگہ نرم قالین کی طرح سر سبز گھاس ہے۔ اور اس پھلوں والی دیوار کے تو کیا کہنے ہیں۔ اس کے علاوہ لکڑی سے بنا ڈیک اور اس کے اوپر لگا پیرگولا باہر بیٹھ کر کھانے پینے کی جگہ فراہم کر رہا ہے۔

بعد: حسین باغ۔

سب سے زیادہ حیرت ان پودوں کو دیکھ کر ہو رہی ہے۔ اس کا انداز ایسا ہے کہ جیسے یہ ہمیشہ سے ہی موجود تھے۔ اب اس جگہ صرف ایک اچھی سی کتاب اور ٹھنڈے مشروب کی کمی ہے۔

بعد: مکمل شان کے ساتھ۔

اب اس منظر کو تھوڑا دور سے مکمل طور پر دیکھیں تو آپ اس کی خوبصورتی کو صحیح سے سراہ سکتے ہیں۔ اگر آپ اس کو کسی گھرکا خوبصورتی سے بنا ہوا باغ سمجھیں تو اس میں آپ کی کوئی غلطی نہیں، مگر ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ وہی چھت ہے جو پہلے اتنی بوسیدہ لگ رہی تھی۔

بعد: آرام دہ چھت۔

سوچیں اگر یہ چھت آپ کی دسترس میں ہو تو آپ کیا کریں گے؟ جیسے ہی تھوڑی دھوپ نکلے تو آپ آرام سے ادھر دھوپ سیک سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ادھر بیٹھ کر صبح کی تازگی اور شام کی ٹھنڈک کا بھی پوری طرح مزہ لیا جا سکتا ہے۔

آنگن کی تزین و آرائش کی 15 تصاویر بھی دیکھیں.

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті