خوبصورت اور پر سکون غسل خانوں کے 10 انداز

Hamna – Homify Hamna – Homify
UN CALDO CHALET DI DESIGN , archstudiodesign archstudiodesign Ванна кімната
Loading admin actions …

غسل خانہ ایک ایسی جگہ ہے جدھر آپ وقت، فعالیت اور اچھا انداز چاہتے ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جدھر آپ دن کے بہت اہم اور ضروری لمحے گزارتے ہیں۔ تو اس کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ یہ جگہ پر سکون اور نا قابل فراموش انداز سے بنی ہوئی ہو۔ درج ذیل 10 غسل خانوں کو دیکھیے، یہ آپ کو بالکل اسی انداز کو استعمال کرنے پر مجبور کر دیں گے۔

1- قدرتی

UN CALDO CHALET DI DESIGN , archstudiodesign archstudiodesign Ванна кімната

اس غسل خانے میں خوبصورت اور قدرتی اشیاء جیسے پتھر اور لکڑی کا استعمال جدید انداز سے کیا گیا ہے.

2- ایک مختلف انداز

Pebbles Pixers Ванна кімната wall mural,wallpaper,stones,pebbles

کنکریوں والے وال پیپر کا استعمال ایک سادہ سے غسل خانے کو برل کر اسٹائل کی ایک نئی دنیا میں لے جا رہا ہے اور لکڑی کا ریک اس جگہ کے خدوخال کو مزید ابھار رہا ہے

3- اسٹائل کی لہریں

Waves Pixers Ванна кімната wall mural,wallpaper,waves,sea

نہانے والے ٹب کی دیواروں پر نیلے رنگ کی لہروں کا ڈیزائن,  کالے فرش اور سفید نلکوں اور الماریوں کے ساتھ مل کر ایک  خوبصورت تصویر پیش کر رہے ہیں

4- فطرت کے ساتھ ایک

Bajo comercial convertido en loft (Terrassa), Egue y Seta Egue y Seta Ванна кімната

اس لکڑی کے فرش والے غسل خانے کے معمار اس کو ایک نخلستان بنانے میں کامیاب ہو گۓ ہیں۔ سبز ٹائلز پر شیشے کی دیوار سے نظر آنے والے قدرتی پودوں کا عکس نظر آ رہا ہے.

5- کلاسیک داغ دوزی(پیچ ورک)

PATCHWORK E HIDRAULICOS, Gama Ceramica y Baño Gama Ceramica y Baño Ванна кімната

اس پورے انداز میں صرف دو رنگوں کو استعمال کیا گیا ہے۔ جو کہ اس پورے غسل خانے کا متوازن منظر پیش کرنے میں مدد دے رہا ہے۔ باقی دیواروں پر ہلکے خاکستری رنگ کی ٹائلز چھت سے فرش تک تسلسل سے لگائی گئی ہیں.

6- سہ رخی انداز

اس انداز میں ابھرے ہوۓ گلاب کے پھول دیوار پر بناۓ گۓ ہیں جس سے بہت خوبصورت اور فنکارانہ منظر پیش کیا جا رہا ہے۔ معمار نے بہت احتیاط سے اس ہنر کا استعمال تھوڑی جگہ پر کیا ہے تاکہ اس کی دلکشی،میں کمی نہ ہو.

7- صنعتی ترتیب

Badalona Home Design, CONTRACT SOLUTIONS CONTRACT SOLUTIONS Ванна кімната

باہر کھینچنے والے چراغ، دھات کا استعمال اور لکڑی سے بنے ہوۓ طاق سے ایک نہایت آرامدہ منظر پیش کیا گیا ہے

8- ہاہ آرام دہ!!!

ہلکی جدت لۓ اس غسل خانے کی تو بات ہی اور ہے۔ باہر نکلی ہوئی اینٹیں اور خوبصورت نصب شدہ اشیاء اس کو بہت دلکشی بخش رہی ہے۔ لکڑی کا فرش ان سب کو آپس میں مدغم کر رہا ہے

9- سپا جیسی ترتیب

homify Ванна кімната

ایک سپا سے زیادہ آرام دہ اور کون سی جگہ ہو سکتی ہے جدھر آپ کے نا ختم ہونے والے لاڈ اٹھاۓ جايیں اور آپ کو اندر سے باہر تک پر سکون کر دیا جاۓ۔ اب ایسا انداز اپنے گھر میں بھی لا سکتے ہیں۔ اس غسل خانے کو مثال بنائیں۔ اس میں موجود لکڑی کے تختے پر بیٹھ کر بھاپ کا غسل لیا جا سکتا ہے۔ شیشے کی بڑی کھڑکی سے آپ دائرہ افق سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں

10- ڈیجیٹل چھاپ

Individuelle Badezimmergestaltung mit Glasbildern, Mitko Glas Design Mitko Glas Design Ванна кімната Скло

اس پتھر اور پانی کی تصویر پر بالکل حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔ شیشے کے ٹائلز پر موجود ڈیجیٹل چھاپ سے آپ کو ایک مسحور کن نظارے کا سامنا ہو گا جیسے ہی آپ اپنے غسل خانے میں داخل ہوں گے۔ باقی پورا غسل خانہ خالی چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ سادگی کا اپنا حسن ہوتا ہے۔

مزید مشوروں کے لیے ادھر دورہ کریں

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті