دروازوں کے مسائل : ان مسائل کو خود حل کریں۔

usranaz usranaz
Jaguariuna, PM Arquitetura PM Arquitetura 窗戶
Loading admin actions …

وقت کے گذرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے گھر کے دروازوں میں خرابی پیدا ھونا شروع ھو جاتی ھے۔عام طور پر یہ مسائل دروازوں کے طویل عرصے تک استعمال کی وجہ سے ، دروازوں کے ناقص مواد کی وجہ سے یا موسمی اثرات کے مطابق نہ بنائے جانے کی وجہ سے پیدا ھو جاتے ہیں۔

بہت سے لوگ اس بات سے بے خبر ہیں کہ کچھ آسان احتیاطی تدابیر دروازے اور قبضوں کو وقت سے پہلے  خراب ھونے یا جام سے بچا سکتے ہیں۔ دروازوں کو خراب ھونے سے بچانے والی یہ احتیاطی تدابیر بہت عام اور سادہ سی ہیں۔یہاں ہم آپ کے لئے ایسی تجاویز لائے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے دروازوں کو واپس اصلی حالت میں لے آئیں گے۔

کسی مہنگے مواد یا اوزاروں کے بغیر آپ ان تجاویز پر عمل کر سکتے ہیں۔ اور اپنے دروازوں کو بہت ہی کم پیسوں میں ٹھیک کر سکتے ہیں۔

1.۔ دروازے زمین پر گھسٹے ہیں

جب آپ محسوس کریں کہ آپ کے دروازے کھولنے اور بند کرنے کے دوران گِھسٹے ہیں تو سب سے پہلے ضروری ھے کہ آپ دروازے کے پیچوں کا جائزہ لیں کہ کہیں وہ ڈھیلے تو نہیں پڑ گئے۔ عام طور پر اس مسئلے کے لئے لوگ ماہر کار پینٹر کو بلاتے ہیں کہ ان دروازوں کو اونچا کر دیں تا کہ وہ زمیں پر نہ رگڑ کھائیں۔ ظاہر یہی ھوتا ھے کہ دروازے کی لکڑی پھول گئی ھےیا ٹیڑھی ھو گئی ھے جب کہ یہ مسئلہ اس کی ایڈ جسٹمنٹ کا ھوتا ھے۔جو کہ پیچوں کو کسنے سے ٹھیک ھو جاتا ھے۔

اس کے لئے ضروری ھے کہ لکڑی کے اندر فٹنگ اور کیلوں کی لمبائی کی جانچ پڑتال کر لیں۔اگر کیل چھوٹے ہیں تو مختصرا’ اسے تبدیل کر دیں۔ اگر ان کیلوں کی جگہ کھلی ھے تو اس میں لکڑی یا پلاسٹک کا گُتکا استعمال کریں۔

اگر اب بھی آپ کے دروازوں سے گھسیٹنے کی مسائل سامنے آ رھے ہیں۔تو آپ ان دروازوں کو مکمل اتار کر دوبارہ چیک کریں کہ کوئی دوسرا مسئلہ تو نہیں۔رگڑ کھانے والے دروازے اکثر فرش پر پھنس جاتے ہیں اور دیگر دروازے کے مسائل کا ہدف بن جاتے ہیں۔

2۔ پیمائش کئے بغیر دروازے کی تنصیب

جب آپ ایک تیار شدہ دروازہ کا انتخاب کرتے ہیں جو کہ آپ کے گھر کے مخصوص ڈیزائن کے لئے نہیں بنایا گیا ھوتا آپ کو ذیادہ توجہ دینے کی ضرورت ھوگی۔ تیارشدہ دروازے عموما’ ایک سٹینڈرڈ پیمائش کے مطابق بنائے جاتے ہیں۔زیادہ تر یہ دروازے 60 اور 80 سینٹی میٹر کے درمیان تیار کیے جاتے ہیں۔اسکے علاوہ بھی دیگر پیمائشوں کے دروازے تیار ھوتے ہیں لیکن ان کو سٹور میں ڈھونڈنا پڑے گا، عام طور پر آپ کی فرمائش پر بنائے گئے دروازے سٹینڈرڈ پیمائش کے مطابق نہیں ھوتے۔

جب آپ ایک تیار شدہ دروازے کو خریدنے جا رھے ھوں تو آپ کو خاص توجہ کی ضرورت ھوگی کہ یہ کس قسم کے مواد اورکس لکڑی سے بنائے گئے ہیں۔ عموما’ یہ دروازے پلائی وُڈ ۔ سخت لکڑی پلاسٹک اورمیٹل کے دیگر مواد سے بنائے جاتے ہیں۔جب آپ ان مواد میں سے کسی دروازے کا انتخاب کرنے لگیں تو اس کی پیمائش پر خصوصی توجہ دیں تا کہ یہ آپ کے دروازے کے ڈیزائن کے مطابق ھو۔

آپ کو اس دروازے کی تنصیب کو بھی ذہن میں رکھنا ھوگا کہ اس تیار شدہ دروازے نے جس جگہ نصب ھونا ھے وہ کس قسم کی ھے۔ان تیار شدہ دروازوں کے ساتھ اس کو فِٹ کرنے کے لئے فوم مہیا کیا جاتا ھے۔لیکن یہ بھی ھو سکتا ھے کہ پھر بھی آپ کے ڈیزائن کے مطابق نہ فِٹ ھو رہی ھوں۔اور آپ کے دروازے کی تنصیب کے لئے مختلف قسم کا مواد استعمال کیا جائے۔ان سب چیزوں کی معلومات کے لئے آپ کو اس مصنوعات تیار کرنے والے ماہر کاریگر سے رابطہ کرنا ھوگا۔بعض اوقت دروازے تیار کرنے والی کمپنیاں ان دروازوں کو نصب کرنے کے لئےاپنے کاریگر بھیجتی ہیں۔

3. دروازوں کی چڑ چڑاہٹ

عام طور پر دروازوں کے قبضے گندے، کھردرے اور خشک ھو جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے یہ دروازے شور مچاتے ہیں اور چڑ چڑاتے ہیں۔ اس نا پسندیدہ شور سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے نہائت آسان تجاویز ہیں جن سے بہت سے لوگ نا واقف ھوتے ہیں۔سب سے پہلے اس جگہ کا تعین کریں جہاں سے دروازے سے آواز نکل رہی ھے،اس مقصد کے لئے آپ دروازے کو آہستہ آہستہ بند کریں اور کھولیں جس سے آپ کو دروازے کی اس جگہ کا پتہ چل جائے گا جہاں سے خرابی ہیدا ھو رہی ھے۔

جب آپ دروازے کی خرابی کی جگہ کا تعین کر لیں تو درج ذیل طریقوں میں سے کسی ایک طریقے کا انتخاب کریں جو کہ آپ کے دروازے کے لئے مناسب ھو۔آپ اس مقصد کے لئے اس کے قبضوں کے لئے چکنا تیل استعمال کریں یا اس کے متبادل کوئی دوسری مصنوعات کو استعمال کریں۔اس کے قبضوں کو تیل لگا کر اس کی خشکی کو دور کریں جس سے اس کے قبضے تیل سے چکنے ھونے کی وجہ سے دروازہ آسانی سے بند بھی ھو جاتا ھے اور نا پسندیدہ آواز بھی نہیں پیدا ھوتی۔اس چکنے تیل کے متبادل کے طور پر قدرتی تیل زیتون کا تیل، مٹی کا تیل یا سرسوں کا تیل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

دروازوں کے قبضوں میں ڈالنے والے مواد میں مشترکہ چیز یہ ھے کہ یہ سب مائع حالت میں ھے اور ان کو قبضوں میں ڈالنے کے لئے قطروں کی صورت میں ڈالنا ھو گا۔ان قطروں کو ڈالتے وقت اس بات کا خیال کریں کہ تیل صرف ان قبضوں میں جائے باہر نکل کر لکڑی پر نہ لگے اس سے لکڑی اور اس کا پینٹ خراب ھو سکتا ھے۔ مزید احتیاط کے لئے آپ ان قبضوں کے گرد اخبار یا ٹشو پیپر بھی لگا سکتے ہیں تا کہ تیل دروازے کے باقی حصے کو متاثر نہ کر سکتٓے۔ اس عمل کے بعد بی اگر دروازے کی نا پسندیدہ آواز ختم نہ ھو رہی ھو تو اس قبضے کی پن کو تبدیل کر دیں۔

4. دروازوں کا جام ھونا یا پھنس جانا

اگر آپ کا دروازہ بند ھونے یا کھولنے کے دوارن سخت ھو جاتا ھے یا پھنس جاتا ھے تو سب سے پہلے اس دروازے کے ہینڈل لاک سے جانچ پڑتال کرنا شروع کر دیں۔ دروازے کو آہستہ سے بند کر کے اور کھول کر اس بات کا تعین کر لیں کہ کہیں ہینڈل لاک پھنس تو نہیں رھا۔اگر دروازہ بند کرتے وقت ہینڈل لاک کی سٹرپ مشکل سے اندر کی طرف سرکتی ھے یا دروازہ کھولتے وقت ہینڈل لاک پر کافی زور لگانا پڑتا ھے تو اس کا مطلب آپ کا ہینڈل لاک خشکی اور مٹی کی وجہ سے صحیح کام نہیں کر رھا۔اسے آپ چکنے تیل سے لبریکیٹ کریں یا اگر ممکن ھو تو اس لاک کو ہی تبدیل کر دیں۔

اگر دروازے کی جانچ پڑتال کے دوران آپ کو یہ نظر آئے کہ دروازے اور اس کی خالی جگہوں کے درمیان فرق ھے جیسے اس کے فریم اور دروازے کے دائیں جانب،بائیں جانب، اوہر سے یا نچلے حصے کی طرف سے تا اس کا بہترین حال یہ ھے کہ اس کے قبضوں کے کیلوں کو کس دیں۔اس سے دروازہ اپنی اصل جگہ میں فِٹ ھو جائے گا اوربغیر کسی شور اور آواز کے اپنے روزمرہ زندگی میں واپس آجائے گا۔

5. دروازے جو بند نہیں ھوتےرہا ھے۔

جو دروازے صحیح طرح سے بند نہیں ھوتے ان کے مسئلے کا حل نہائت آسان ھے۔ اس کے لاک سے جانچ پڑتال شروع کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کا لاک صحیح طریقے سے کام کر رھا ھے؟اس کے علاوہ اس دروازے کے دوسری طرف دروازہ روکنے والا سٹاپر کو بھی چیک کر لیں۔

ان دونوں تجاویز کے بعد بھی اگردروازہ صحیح کام نہیں کرتا اور جام بھی ھو جاتا ھے تو اس بات کو چیک کر لیں کہ دروازہ کہیں ٹیڑھا تو نہیں ھو گیا یا پھنس تو نہیں رھا۔گھر کے تما م لاکس کا ایک بار پھر جائزہ لیں اور خراب لاکس کو تبدیل کر لیں یا لبریکیٹ کر دیں۔

6. چھوٹے حصوں کو تبدیل کر دیں

چھوٹی چیزوں کو ٹھیک کرنا ذیادہ ضروری بھی نہیں ھے۔بس ایک صحیح اوزار کا اتخاب کریں اور اپنے کام کو آرام سے سرانجام دے دیں۔ اگر آپ اکیلے کام کر رہے ہیں تو دروازے کی تمام چیزوں کو مت کھولیں۔ایسے کام اکیلے میں کرنا کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتا ھے۔  .

کام شروع کرنے سے پہلے اس بات کی تسلی کر لیں کہ آپ صحیح کام کے اوزار کو استعمال میں لائیں۔ اوزاروں میں سب سے عام چورس پیچ کس ھے۔ اگر آپ اس کے ہینڈل کو تبدیل کرنے جا رھے ہیں تو آپ کو دروازے کے دوسری طرف ہینڈل کے پیچوں کو پلاس سے پکڑنا ھوگا۔اس بات کی تسلی بھی کر لیں کہ آپ کی کے دروازے اور خالی جگہیں پرانی طرز کے تو نہیں ہیں۔ اور نئی چیزیں اس نئے ماڈل میں اسکی مناسب جگہ پر لگائیں۔

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點