۱۷ کمرے جنہیں دیکھنے کے بعد آپ اپنے کمرے تبدیل کرنا چاہیں گے

Farheen Farheen
Casa Sabaneta, Artek sas Artek sas 现代客厅設計點子、靈感 & 圖片 玻璃
Loading admin actions …

جب بھی ہمیں سکون کی تلاش ہوتی ہے ہمیں اپنے کمرے کی یاد ستاتی ہے، کسی پیارے سے ملنا ہو جسے ہم غیر نہیں سمجھتے تو بھی کمرہ ہی ہمارا محافظ ہوتا ہے۔ کمرہ ہمارے لیئے بہت اہم ہوتا ہے اس سے ہماری جذباتیت منسلک ہوتی ہے۔ اسلیئے اسکا خوبصورت اور اسٹائلش ہونے کے ساتھ ساتھ پرسکون ہونا بھی بہت معنی رکھتا ہے۔ آج ہم اس مضمون میں اپنے کمروں کو پرسکون بنانے کے بارے میں بات کریں گے۔

کیونکہ یہی وہ جگہ ہے جہاں ہم آرام کے ساتھ موج مستی بھی کرسکتے ہیں۔ اصل میں کمرہ ہماری سلطنت کی جگہ رکھتا ہے تو ہمارے پروفیشنلز نے ۱۷ ایسے کمروں کے ڈیزائن اکٹھے کیئے ہیں جن کی بدولت آپ بھی اپنی سلطنت کو خوبصورت اور پرسکون بنا سکتے ہیں تو آئیے دیکھتے ہیں

۱۔ دلکش لیکن پراسرار

جامنی ، کالے اور سرمئی رنگ کے ساتھ کمرہ خاصا پراسرار لگتا ہے اور اگر اس میں مناسبت سے سجاوٹ کی جائے تو یہ دلکش بن جاتا ہے

۲۔ مزے دار اور پرلطف

اگر آپ بھی رنگوں کے دلدادہ ہیں تو یہ ڈیزائن اپنائے اس میں رنگوں اور امتزاج کا خاص دھیان نہیں رکھا گیا اسطرح مختلف رنگوں کی مدد سے کمرہ پرلطف ہوگیا ہے

۳۔تھوڑا کلاسیکل

کمرے کا بنیادی قرینہ اسٹائلش ہے لیکن اگر آپ غور سے دیکھیں تو کچھ سجاوٹیں بے حد کلاسی ہیں۔ اسکی کافی تفصیلات چمکدار ہیں اور دیوار پر لگا یہ پودا ماحول کو قدرتی بنا رہا ہے

۴۔ایک جانا پہچانا کمرہ

اس کمرے کی نفاست اور کلاسیکل سجاوٹ سے اس کمرے کو دیکھتے ہی آپکو اپنائیت کا احساس ہوگا۔ یہاں آپکا پورا خاندان مزے سے بیٹھ سکتا ہے

۵۔کالا اور سفید

امتزاجوں میں سب سے ماڈرن امتزاج کالا اور سفید ہے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم اس امتزاج کو آپ تک پہچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دیکھیے شاندار تفصیلات کے ساتھ کمرہ کتنا خوبصورت ہے

۶۔سمندری رنگ

کچھ رنگ خاص ہوتے ہیں اور انہیں خاص جگہوں کے لیئے بچا لیا جاتا ہے جیسا کہ ہمارا یہ کمرہ اس میں سمندری رنگ استعمال کیئے گیئے ہیں جو کہ بہت تروتازہ ہیں ان کے استعمال سے یہ کمرہ بہت خاص ہوگیا ہے

۷۔ایک گڑیا کا گھر

پیسٹل رنگوں کی موجودگی میں یہ کمرہ کسی پری کی کہاںی کا حصہ لگ رہا ہے بہت آرام دہ اور خاص

۸۔ایک پرسکون جگہ

اگر اردگرد کی جگہ خاص ہے تو بہتر ہے کہ دیوار کی جگہ شیشے کا استعمال کریں۔ ماحول قدرتی اور پرسکون لگے گا

۹۔توانائی سے بھرپور

homify 现代客厅設計點子、靈感 & 圖片

واہ کیا حسین امتزاج ہے اس کمرے کا ۔ کلاسیکل فرنیچر کے ساتھ چمکدار تفصیلات۔ لکڑی کا میز اور گہرے رنگوں کے کشنز کمال

۱۰۔ گرمجوشی کا احساس

کمرے میں گرمجوشی اور اپنائیت لانے کے لیئے زمینی رنگوں کا استعمال کرین اس سے کمرہ دیہاتی اور قدرتی لگت گا

۱۱۔بہت خاص

اگر آپکو بذاتِ خود جنگل بہت پسند ہے تو آپ اپنےکمرے کو اسطرح کیوں نہیں سجالیتے۔ تھوڑے سے پودے، ہلکا رنگ۔ چیتا پرنٹ کے کشن

۱۲۔ شاندار پیغامات کے ساتھ

اپنے کمرے میں تھوڑی آرٹسٹک وضع پیدا کرنے کے لیئے اس میں کچھ خاص پیغامات لکھئے

۱۳۔جادوئی تھوڑے دیہاتی رنگ کے ساتھ

کس نے کہا ہے کہ دیہاتی وضع کے ساتھ آپکا کمرہ اچھا نہیں لگے گا؟ لکڑی کی تفصیلات  اور زمینی رنگوں کے ساتھ یہ کشادہ کمرہ کمال لگے گا

۱۴۔ٹروپیکل سائیڈ ہٹا کر

ایک کمرہ جس میں ٹروپیکل اور فیمینن کو ملا دیا جائے وہ کبھی اوور نہیں لگ سکتا ۔اسلیئے ہم یہ ایک مکمل کمرہ آپکے لیئے لائے ہیں

۱۵۔ جگہ کی تروتازگی

لکڑی لکڑی اور صرف لکڑی ، چمکدار اور بےحد چمکدار رنگوں کے ساتھ  جگہ کی تروتازگی کا یہی راز ہے

                                                                    ۱۶۔بنیاد پرست اور معاصر

خوبصورت اور شانادر رنگوں کی مدد سے کمرہ بہت شاندار لگتا ہے

۱۷۔کلاس

اس کمرے میں ڈیزائن ، کلاس اور اسٹائل ایک ساتھ ہیں۔ اسکی تفصیلات بہت خاص ہیں

اگر آپکو یہ مضمون پسند آیا تو یہ بھی پڑھیں: اپنے کمرے کو خاص بنانے کی ۲۴ تجاویز

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點