غسل خانہ ایسی جگہ نہیں جسے آسانی کے ساتھ نظر انداز کر دیا جائے بلکہ آپ کی تھوڑی سی توجہ اسے حیرت انگیز طور پر خوبصورت بنا سکتی ہے، اور آج کا یہ مضمون اسی بارے میں ہے۔ اپنے منفرد سٹائل اور جدت سے پھرپور حل کے ساتھ ہر غسل خانہ ایک دوسرے سے جدا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ آپ ان شاندار باریکیوں کو یقینناً پسند کریں گئے اور اس تبدیلی کو اپنے غسل خانے میں بھی لے کر آئیں گئے۔ یقینی طور پر بہت کم لوگ غسل خانے کے ماہر ڈیزائنر ہیں مگر ہم ان سے رہنمائی لے سکتے ہیں۔ لہذا ہمارے منتخب کئے گئے ٹاپ ڈیزائن دیکھئے جن کے بغیر آپ نہیں رہ سکیں گئے۔
دھاتی رنگ! اس سال کا سب سے مشہور ٹرینڈ ہے۔ کاپر، چاندی اور سونے کے رنگ اندرونی آرائش میں جدت لاتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ آپ کے غسل خانے کے لئے لاجواب ہیں۔ ایک سادہ شیشہ، کچھ روشنیاں اور سازوسامان سب کچھ شاندار ہے۔
غسل خانے کو زیادہ استعمال کے قابل اور مشترکہ خاندان میں قطار کی زحمت سے بچنے کے لئے دو واش بیسن بہترین حل ہیں۔
یہ منظر ایک پرسکون اور سپا(Spa) غسل خانے کا احساس دلانے کے لئے کافی ہے۔ واش بیسن کے نیچے موجود دراز اس جگہ شاندار نظر آرہا ہے۔
ایک پیٹرن کے تحت ترتیب وار لگی ٹائلز کے بعد چاروں طرف پھیلا ہوا بینڈ منظر کو جلا بخشنے کے لئے کافی ہے۔ لیکن ہمارے خیال میں شیلف کے اندر بھی یہ خوب نظر آئے گا۔
تولیے کو گرم رکھنے والی ریلز(Rails) اس کو خشک، نرم اور دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے لئے بہترین ہیں۔ فرش کی جگہ کو بچاتے ہوئے یہ سفید رنگ ایسا ہے جسے آپ آسانی سے دیکھ نہیں سکتے۔
رنگوں کے چناؤ میں تھوڑی بہادری دکھاتے ہوئے کالے رنگ کو منتخب کریں۔ کالے رنگ کی ٹائلز کے درمیان موجود شاور(shower) اس جگہ کو مزید الگ تھلگ اور پرائیویٹ بناتا ہے۔
اپنے غسل خانے میں نمی کو جذب کرنے والے پودے ضرور اگائیے! یہ کمرے کی شادابی اور اس سے بھی اہم سیم سے بچانے کے لئے اہم ہے۔ ایک غسل خانے میں دو دو پودے کیسے لگے؟
وہ دن گئے جب غسل خانہ کھلتے ہی سامنے واش بیسن لگے ہوتے تھے، اب دیوار کے ساتھ لگی اکثر چیزوں کے ساتھ فرش کی جگہ کو بچایا جا رہا ہے۔ مستقبل کو غسل خانوں کو خوش آمدید!!!
دھاگے سے بنی اشیا خریدتے ہوئے رنگ کو ضرور خاطر میں لائیں۔ تولیے تو ہر غسل خانے کا حصہ ہوتے ہیں تو کیوں نہ ان کی مدد سے رنگ میں تنوع لایا جائے؟ لیموں کی طرح سبز رنگ یہاں تروتازہ نظر آ رہا ہے۔
قابلِ دید اور دلچسپ جگہ کی تخلیق کے لئے آپ رنگوں کو متوازن رکھتے ہوئے آخر میں تجربات بھی کر سکتے ہیں۔
دیوار کے ساتھ پتھر کی ملمع کاری قدرتی انداز کا خوبصورت اضافہ ہے۔ پانی سے محفوظ خصوصیت کے ساتھ پتھر کی ملمع کاری، چینی مٹی کی ٹائلز کی بانسبت عمدہ انتخاب ہے جو آپ کے غسل خانے میں نفاست کا احساس دلاتا ہے۔
اپنے غسل خانے میں آپ کس حد تک گہرے رنگوں کا اضافہ کر سکتے ہیں؟ کالے پتھر کی ٹائلز یہاں عجیب منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ ششیے کے فرنیچر اور لمبے آئینے کے ساتھ یہ روایتی، جدید اور زبردست ہے۔
غسل خانے کے فرش کو کچھ نیا انداز دیں۔ ڈیزائن کو بنانے یا بگاڑنے میں فرش کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ ٹائلز کے ترتیب وارڈیزائن والے فرش کے ساتھ سادہ دیواریں خوب نظر آتی ہیں جبکہ قدرتی فرنیچر اس ماحول کو مزید خوشگوار بناتا ہے۔
اگر آپ کو اپنے غسل خانے کے ٹب کے لئے آئیڈیاز چاہیئے تو یہ مضمون لازمی دیکھیں: غسل خانے کے ٹب کے لئے اہم ہدایات!