ایک با کفایت لکڑی کا گھرآپ کے علاقے میں جو آپکا دِل جیت لے گا!

Shahtaj Shahtaj
ECOLOGIA, T&T architecture T&T architecture 房子
Loading admin actions …

آج ہومیفائی پر، ہم پیش کر رہے ہیں ایک دوستانہ ماحولیاتی، پختہ جدید گھر جو کچھ بہترین ڈیزائن کی وجہ سے اسکی میسر جگہ کو بڑھاتا ہے۔ یہ شاندار گھر روایتی مشرقی اسٹائل کے ساتھ جدید سوچ اور وسیع رہائشی منصوبے سے مل کر بنا ہوا ہے۔ یہاں پر بالکنی، صحن کے ساتھ گاڑی کے لیے کمرا اور بچوں کے کھیلنے کے لیے دیواروں والا باغ بھی ہے۔ اور کیا ہم نے بتایا کہ یہ بہت ہی کفایتی ہونے کے ساتھ کم قیمت، توانائی کی بچت بھی پیش کرتا ہے؟ خیر، یہ واقعی کرتا ہے! چلیں تصویروں میں اور کھوجتے ہیں…

معطل حرکت پزیری

یہ شاندار ڈیزائن، زمین کی سطح سے اوپر تعمیر کیا ہوا، قدیم تہذیب کی یاد دلاتا ہے جو اپنے گھروں کی بنیاد کو زمین سے اوپر بنانے پر ترجیح دیتے تھے۔ جدید دور میں یہ نہ صرف انوکھا دکھتا ہے بلکہ گاڑی کے لیے قدرتی جگہ اور بیرونی سائبان جہاں آرام کیا جا سکتا ہے( یا شاید مشاغل کے استعمال کے لیے جگہ) . لکڑی کے تختوں سے ڈھکی بیرونی دیواریں  کیبن نما ظاہر ہورہی ہیں۔ ان لکڑیوں کا استعمال سفید، بیرونی روف لائن بارڈَر سے ہم آہَنْگ ہے اور ہم بتادیں کہ جیسا کہ اس کا مشرقی اسٹائل ہے، تو یہ یقینا شہری ماحول میں واقع ہوگا۔ غور کریں اس سلائیڈنگ کھڑکی کے شٹر اور فرینچ کھڑکیوں پر جنكا رخ دن میں سورج کے طرف ہوتا ہے۔ معمار نے اِس گھر کی منصوبہ بندی کے وقت سورج کی سمت کو خاص دھیان میں رکھا ہے۔

پس منظر

یہ چھوٹا باغ جو پھلنے پھولنے ہی والا ہے، اور یہ ایک چھوٹے خاندان کے لیے مثالی ہے جو محفوظ ماحول میں کھیلنے کی خواہش رکھتا ہے۔ اِس منظر کے باغبان نے زیادہ طر گھاس استعمال کی ہے جو چیزوں کو قائم رکھنے میں سادہ اور آسَان ہے، تاہم دکھنے میں سَر سبز اور گرمیوں کے دنوں کو مدعو کرتا ہے۔ پکنک کے لیے ایک بہترین جگہ، یا پھر بچوں کے ساتھ فٹبال کیسا رہیگا؟ پیچھے سے ہمیں دوسری منزل پر بالکنی بنی ہوئی بھی نظر آ رہی ہے، ایک صاف ماحول جو آرام کرنے یا پڑھنے کے لیے ایک علیحدہ جگہ میسر کرے۔ صحن میں ہمارے پاس ہے جو کچھ ملحقہ جیسا لگتا ہے… لیکن یہ اصل میں مرکزی عمارت کا حصہ ہے اور دیوان خانے اور باورچی خانے کو شامل کرتا ہے۔

آپکی سوچ سے بھی بڑا!

قریبی معائنے پر، بیرونی آنگن اس سے بھی بڑا ہے جتنا ہم نے پہلے سوچا تھا۔ یہ لکڑی کی آرائِش اور پکنک اسٹائل کی میز اور کرسیوں کے ساتھ نصب کیا گیا ہے۔ آسمانی رنگ کےکشنز نے بڑے لکڑی کے رقبے میں تھوڑا رنگ شامل کردیا ہے۔ ہمیں یہ صحن کی طرف کا  وسیع کانچ کا دروازہ بہت پسند آیا ہے، جبکہ اوپر کی طرف بالکنی ایک پر سکون جگہ معلوم ہوتی ہے جہاں دن کی پہلی کافی پی جا سکتی ہے۔

جدید دیوان خانہ، ماحولیاتی اسٹائل

صحن کے سلائیڈنگ دروازوں کے اندر، ہمارے پاس ہلکے رنگ کا دیوان خانہ موجود ہے، جو  اپنی اونچی چھت کو عالی شان لکڑی کے ٹکڑوں سے سجائے ہوئے، جدید ماحولیاتی گھر میں پوری طرح مشرقی اثر سے روشن کیے ہوئے ہے. صحن کے سیاہ دروازہ کی فریم اور ملتے جلتے صوفے (زیادہ طر) سفید رنگ کی جگہ میں نمایاں نظر آتے ہیں۔ ہلکے رنگوں کے انتظام پر غور کریں; اِس کھلی ھموار جگہ پر تِین میزوں پر دھاتی رنگ کا استعمال، سیڑھیوں پر گرم لکڑیوں کے رنگ کا استعمال جو حرارت کو اندر برقرار رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔

انتہائی جدید باورچی خانہ

آپ کیا سوچتے ہیں جب یہ باورچی خانہ دیکھتے ہیں؟ الفاظ جو ذہن نشین ہوتے ہیں وہ ہیں; شائستہ، ھموار، خوش گوار، چاندی اور یقینا سادہ۔ سادگی پختہ جگہ کی کلید ہے۔ اور یہاں مرسع نورڈک فیشن ایبل ڈیزائن کی خوبصورتی ہے جو اِس وقت یورپ میں سب سے زیادہ مشہور ہے۔ ایک بار پِھر، چھت پر لکڑی کے ٹکڑے بے مثال لگ رہے ہیں اور اوپر کی طرف ہماری توجہ دلا رہے ہیں۔ چاندی کے لٹکے سائبان سے چراغاں ہوتا ہے جو اطلاقیہ کی بناوٹ اور معکوس دھاتی چیزوں کے ساتھ خوب جچتا ہے .

سڑک کا منظر

یہ جائیداد یقینی طور پر پڑوس میں موجود ہے۔ چھت پر موجود ماحولیاتی نظام قیمت کو کم کرتی جائیگی اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ہوا کا گزر کاربن کی پیدا وار زیر اثر نہ ہو۔ ویسے تو زمین کی جگہ کم ہے، ماہر کے ڈیزائن نے ایک بہترین گھر باغ، پیش راستہ، گاڑی کے لیے سائبان اور ایک آنگن بھی بنایا ہے، سب ایک نسبتا چھوٹی جگہ میں۔

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點