بچوں کے کمروں کے شاندار خیالات

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Lakes By Yoo 2, Future Light Design Future Light Design Nursery/kid's room
Loading admin actions …

گھر بھر میں بچوں کے کمروں کو بینادی حیثت حاصل ہے۔ جن میں بچے اپنا بیشتر وقت گزارتے ہیں۔ کمرے کی سجاوٹ اور ماحول بچوں کی شخصیت پر گہرا اثر ڈالتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بچوں کے کمروں پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔ اگر آپ بھی اپنے بچوں کے لیے اچھے کمروں کے خیالات کی تلاش میں ہیں تو فکر کی کوئی بات نہیں کیونکہ آج ہم ہومی فائی میں آپ کی ضرورت کے پیشِ نظر بچوں کے کمروں کے شاندار خیالات لائے ہیں تو آئیے دیکھتے ہیں۔

نرم گدے کا ستعمال

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کمرے میں بیڈ کی بجائے فرش پر نرم گدے کا استعمال کیا گیا ہے۔ جو کہ جگہ کو بھی آرام دہ بنانے کے ساتھ کشادہ بھی بنا رہا۔

بنکر بیڈ

اگر آپ کے بچوں  کا کمرہ چھوٹا ہے اور آپ کو ایک سے زیادہ بستر رکھنے ہیں تو بنکر بیڈ اس کا بہترین حل ہے اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح چھوٹی سی جگہ میں چار بچوں کے سونے کی جگہ بنائی گئی ہے۔ 

قدرتی ماحول سے بھر پور

اس کمرے میں لگی  ہوئے شیشے کی کھڑکی سے باہر کا منظر آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے اور اس سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے یہ اُن بچوں کے لیے بہترین ہے جو قدرتی ماحول کو پسند کرتے ہیں۔

رنگین امتزاج

اس کمرے میں مختلف رنگوں کے امتزاج سے اس کو نہایت خوبصورت بنا دیا گیا ہے۔ اس میں سونے کے لیے بنکر بیڈ کے علاوہ بیٹھنے کے ایک میز اور تین کرسیاں بھی رکھی گئی ہیں۔

خوبصورت اور نرم فرش

اس کمرے میں فرش کو نرم بنانے کے لیے خوبصورت قالین کا استعمال کیا گیا ہے دیواروں کے رنگ، بستر کے رنگ اور اس قالین کے رنگ میں مطابقت اچھی نظر دے رہی ہے ۔

دیوار کی سجاوٹ

دیوار کی سجاوٹ کے لیے اس کمرے میں وال پیپر کا استعمال کیا گیا ہے. جو کہ بستر کی چادر کے رنگوں کی مطابقت کی وجہ سے اس کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہی ہے۔

پڑھنے کی جگہ/ سٹدی روم

زیرِ نظر تصویر میں پڑھنے کے لیے الگ جگہ بنائی گئی ہے جو پرسکون اور خوبصورت ہے۔ کتابوں کو بکھرنے سے بچانے کے لیے دیوار میں لکڑی کی الماری کا استعمال کیا گیا ہے۔

پلے روم / کھیلنے کی جگہ

خوبصورت رنگوں سے بھرپور یہ کمرہ بچوں کے کھیلنے کے لیے بنانا گیا ہے ۔ جس میں بچے بے فکر ہو کے اپنا وقت گزار سکتے ہیں۔ کھلونے رکھنے کے لیے اس میں الماری بنائی گئی ہے اور چھوٹے کھلونے بکھرنے اور گم ہونے سے بچانے کے لیے اس میں خوبصورت بکس رکھے ہوئے ہیں۔

آرام دہ اور پرسکون

چھوٹے بچوں کو پرسکون اور آرام دہ ماحول کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے یہ کمرہ چھوٹے بچوں کے لیے بہترین ہے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine