لکڑی کی تیار شدہ الماریوں کے ۱۳ آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
Vestidores y Closets de Ensueño , Interioriza Interioriza Classic style dressing room
Loading admin actions …

تیار شدہ لکڑی کی الماری کے علاوہ اور کچھ بھی روایتی اور فعالی نہیں ہو گا۔ چاہے وہ آپکے خواب گاہ میں ہو، دیوان خانے میں یا چاہے آپکے باتھ روم میں، یہ کامل اسٹوریج کی جگہ بناتا ہے ساتھ ہی آپکے انٹیرئیر ڈیزائن میں دلکشی کا اضافہ کرتے ہوئے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بہت سارے انتخابات موجود ہیں؟ 

آپکو ثابت کرنے کے لیے، ہم نے ۱۳ تیار شدہ لکڑی کی الماریاں اکٹھا کی ہیں جو منفرد اور مفید دونوں ہیں۔ 

کیا آپ دیکھنا چاہینگے؟

۱ . مختلف رنگ

یہ لکڑی کی الماری میں گہرے اور ہلکے رنگ کی لکڑی ہے، جو شاندار جمالیاتی چمک کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہاں کپڑے، جوتے اور لوازمات رکھنے کے لیے بہت زیادہ جگہ موجود ہے!

۲ . چمکدَار اور کثیر فعال

اِس لکڑی کی الماری میں سامنے کی طرف آئینہ موجود ہے، جو رہائشیوں کو اپنے پورے لباس کو معائنا کرنے دیتا ہے – سر سے لے کر پاؤں تک – اِس سے پہلے کہ وہ اپنے خواب گاہ سے باہر قدم رکھیں۔

۳ . اسے ملائیں

پوری دیوار کے پار تَوسِیع، یہ لکڑی کی الماری میں درازیں، تختے اور بند حصے موجود ہیں، جو اسٹوریج کے مختلف انتخابات فراہم کرتے ہیں۔ یہ اِس جگہ میں اسٹائلش موڑ کا بھی اضافہ کرتا ہے!

۴ . ٹھوس اور پائیدار

یہ لکڑی کی الماری اِس گھر کی دوسری منزل کے فرش پر رکھا گیا ہے، ٹھوس دروازوں اور بہت سارے تختوں کی جگہ کے ساتھ۔ موٹے دروازے بہت ہی اعلی منظر اور احساس کے لیے بنائے گئے ہیں!

۵ . سنگھار میز کے ساتھ

یہ لکڑی کی الماری دیوار میں بنائی گئی ہے اور ایک چھوٹے طرز کی سنگھار میز کو شامل کرتی ہے، درازوں، ایک ہموار سطح اور ایک آئینے سے مکمل۔ یہ بناؤ سنگھار یا بالوں کو سکھانے کے لیے ایک بہترین چھوٹی جگہ بناتا ہے! .

۶ . لکڑی اور سفید

آپکو پورا قدرتی انداز کا ہونے کی ضرورت نہیں۔ اِس الماری میں سادہ لکڑی سفید رنگ سے رنگے گئے دروازوں کے ساتھ، بہت ہی اسٹائلش مجموعے کے لیے بنائی گئی ہے۔

۷ . سادہ اور چمکدار

جب غیریقینی کا شکار ہوں، تو صاف لکیریں اور سادہ لکڑیاں جادو کرسکتی ہیں، بہت ہی کارآمد اور جمالیاتی طور پر دلکش ڈیزائن کے لیے بنایا جا سکتا ہے۔

۸ . جدید انداز

گہری لکڑی ایک انتہائی جدید اور اثر حاضر الماری کا ڈیزائن بنا سکتا ہے۔ بس اتنا خیال رہے کہ یہ جگہ مناسب قدرتی روشنی حاصل کریں!

۹ . سیڑھیوں کے نیچے کی جگہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں

یہ ایک بہترین جگہ ہے لکڑی کی الماری کے لیے! 

اسے بھی دیکھیں شاندار گھر کی ۵۶ تصاویر تخیل کے ساتھ جو نقل کیے جا سکیں

۱۰ . ہلکی لکڑیاں

اگر آپکا کمرہ بہت زیادہ قدرتی روشنی حاصل نہیں کرسکتا یا آپ روشن وضع اور احساس کو ترجیع دیتے ہیں، تو ہلکی لکڑی کا انتخاب کریں جیسے ہم یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ یہ جگہ کو تقویت دیتا ہے!

۱۱ . فرش سے امتزاجی

سادی لکڑی کی الماری کا انتخاب کریں جو آپکے فرش سے امتزاجی ہوں اور آپ پائینگے بہت ہی جدید اور اسٹائلش انٹیرئیر ڈیزائن۔

۱۲ . کچھ مزہ کریں

اپنی الماری کے ڈیزائن کے ساتھ تخلیقی ہونے میں بلکل نہ گھبرائیں۔ یہاں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے معماروں نے لکڑی کی الماری کے دروازوں پر سانچیں اور شکلیں بنائی ہیں، جو اسے دلچسپ وضع اور احساس دے رہا ہے۔

فعالیات اور توجہ ہاتھوں ہاتھ کام کرتے ہیں!

۱۳ . سلائیڈنگ دروازے

اگر آپ جگہ کے لیے پریشان ہیں، اپنی لکڑی کی الماری کے لیے سلائیڈنگ دروازوں کا انتخاب کریں۔ یہ اسٹائلش بھی ہیں اور کمرے کی کم سے کم جگہ گھیرتے ہیں۔

انہیں بھی دیکھیں باغ میں صرف پودے ہی نہیں ہوتے! – عام آدمی کے لیے باغبانی کے ۱۳ طریقے

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine