راہداری کو سجانے کے ۱۲ زبردست آئیڈیاز

Farheen Farheen
Casa em Juquey, Metamorfose Arquitetura e Urbanismo Metamorfose Arquitetura e Urbanismo Tropical style conservatory
Loading admin actions …

ہم گھر کے کمروں کو سجانے میں اپنا اتنا وقت صرف کرتے ہیں کہ تھوڑے عرصے کے بعد ہم اس سے تنگ آجا تے ہیں۔ لیکن ہم اس حقیقت کو بھول جاتے ہیں کہ صرف کمرے ہی نہیں راہداری بھی اسی گھر کا حصہ ہے اسکو سنوارے بنا ہم گھر میں اہم تبدیلی نہیں لا سکتے۔ راہداری اس لیئے بھی اہم ہے کہ یہ ہمیں ہمارے گھر میں لے جاتی ہے جو ہماری جنت ہے۔

اپنی راہداری کو سجانے یا ڈیزائن کرنے کے یہ زبردست منصوبے ہیں جن پر آپکو لازمی غور کرنا چاہیے۔

باغیچے کے ساتھ راہداری

وہ لوگ جو ہریالی کے دلدادہ ہیں اور کبھی اس سے نہیں تھکتے انہیں اس ڈیزائن پر لازمی توجہ دینی چاہیے۔ ایک ٹائلڈ راہداری جو چھوٹے سے باغیچے کے مرکز سے گزرتی ہے گھر کو ایک منفرد وضع دینے کے لیئے بلکل درست چیز ہے۔

قدرتی

مرکزی دروازے کو سجانے کا ایک اور طریقہ اسکو  ایک شیشے کے بڑے دروازے کی مدد سےبیرونی دلان سے ملانا بھی ہے۔ آپ آسانی سے کھلی جگہ کا بھرم تشکیل دے سکتے ہیں۔

پودوں کی قطار

آپ راہداری کو ایک قدرتی شکل دینے کے لیئے ایک طرف کو گملوں سے بھی سجا سکتے ہیں۔اس سے جگہ ایک ہی وقت میں تروتازہ اور شاندار لگے گی۔

اپنی مرضی کے پودے لگائیں

تمام خوبصورت سجاوٹوں میں سے جو سب سے شاندار ہے وہ یہ ماربل کے پلانٹرز ہیں۔ اپ انکو اپنی مرضی سے تعمیر بھی کر سکتے ہیں اور راہداری کو مدِنظر رکھتے ہوئے بھی۔

ناوسی ٹون

ایک اور سادہ اور سستا طریقہ راہداری کو سجانے کو یہ ہے کہ آپ اسکو ناوسی رنگ سے بھی سجا سکتے ہیں۔ ٹائلیں اور پتھر جو گہرے رنگ کی ہیں جگہ کو ہائی لائٹ کرتی ہیں۔

ٹائلوں والی دیوار

ٹائلوں کو صرف فرش کے لیئے استعمال کرنا اب فرسودہ ہوگیا ہے۔ تخلیقی ٹائلز کے ساتھ راہداری کو سجانا ایک اچھا طریقہ ہے۔ڈیزائنر نے فرش اور دیوار میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیئے امبوس ٹائلز کا استعمال کی ہیں۔

زینہ

راہداری کو کھلا دیکھانے کے لیئے آپ زینے کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ آپ اسکو پوٹڈ پودوں سے بھی سجا سکتے ہیں اس سے ماحول زیادہ قدرتی اور دلکش لگے گا۔

سفید کا استعمال

جب بھی جگہ کو بدلنے کی بات آتی ہے تو سفید رنگ کو فوقیت حاصل ہے۔ اسکو راہداری کو خوبصورت اور بڑا دکھانے کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے۔

بناوٹی چھت

اگر آپ اپنی راہداری کو پودوں سے سجا رہے ہیں تو اس بات کی تنبع کی جاتی ہے ایک بناوٹی چھت کا استعمال لازمی کریں۔ آپ کے پودوں کی حفاظت کے علاوہ یہ آپکو بیٹھنے کے لیئے ایک چھوٹی سی جگہ فراہم کرے گی۔

لکڑی کے پینلز

اگر آپ دیہاتی طرز کو ذرا الگ انداز سے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو لکڑی کا گہرے رنگ کا بورڈ بہترین رہے گا۔ یہ لکڑی کے پینلز پوری راہداری کو ایک فوکل پوائنٹ میں تبدیل کر سکتا ہے۔

دیوار میں نصب پودے

ایک چھوٹی جگہ کو کشادہ دکھانے کے لیئے عمودی جگہ کا استعمال ضروری ہے۔ فرش پر جگہ چھوڑ دینے سے اور پودوں کو دیوار میں نصب کرنے سے کافی جگہ بچ جائے گی۔

روشن چھت

اپنی چھت میں ایک روشنی کی کھڑکی چھوڑ دینے سے آپکی پوری راہداری روشن ہوجائے گی۔ یہ ایک شاندار طریقہ ہے اسکو ہوادار اور روشن دکھانے کا۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine