ایک ماحول دوست, معتدل بنگلہ..آپ کے خوابوں کی تعبیر!!

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify Гостиная в тропическом стиле
Loading admin actions …

جیسے جیسے دن چھوٹے اور موسم ٹھنڈا ہونا شروع ہوتا ہے ویسے ہی ہم گرم علاقوں کے خواب دیکھنا شروع کر دیتے ہیں۔ گرم ہوا، ساحل، ٹھنڈے مشروبات۔۔۔ اگر آپ بھی ایسے خواب دیکھتے ہیں اور اس کو حقیقت میں بدلنا چاہتے ہیں تو پھر یہ گھر آپ کو فورا ٹکٹ بک کروانے اور اپنا سامان تیار کرنے پر مجبور کر دے گا۔ اگر آپ کے لۓ یہ ممکن نہیں لیکن آپ اپنے گھر کے اندر ہی تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں یا نیا گھر بنانا چاہتے ہیں تو اس ساحلی پناہ گاہ کو ضرور دیکھیں جو کہ ٹلم، میکسیکو میں واقع ہے۔

میکسیکو کی آرکیٹیکٹ فرم  SPECHT ARCHITECTS کی طرف سے تیار کردہ ہے یہ عمارت نہایت جدید، نئی اختراعات اور حیران کن انداز کا مسکن ہے۔  پائیدار اور خود انحصاری توانائی پر مبنی یہ نجی مسکن 'Casa Xisim'  سیاحوں کے لیے نۓ دور کا نقیب ہے۔ نا صرف آرکیٹیکٹ نے اسے ہرا بھرا رکھا ہے بلکہ اردگرد کے ماحول کو بھی ممکنہ حد تک اس میں شامل کیا ہے۔

  یہ مسکن ماحول کے لیے بے ضرر ہے۔ اس کو بنانے کے لیے اس بات کا بہت خیال رکھا گیا ہے کہ یہ کسی بھی طرح ماحول کے لیے نقصان دہ ثابت نہ ہو۔ آپ دنیا میں چاہے کسی بھی حصے میں رہتے ہوں، یہ انداز آپ کو اپنا گھر اس طرز پر بنانے کے لیے ضرور متاثر کرے گا

قدرتی طور پر ہوا دار

homify Гостиная в тропическом стиле

بڑی کھڑکیوں اور قابل توسیع دیواروں سے بنا ہوا کھلے طرز کا یہ ولا آپ کو بلا تعطل اردگرد کے حسین نظارے دیکھنے کے قابل بناتا ہے۔ اور گزرتی ہوئی ہوائیں قدرتی ہوا داری کا بھی انتظام کر کے پورے گھر کو ٹھنڈا رکھتی ہیں

بڑا مگر یگانگت والا

homify Столовая комната в тропическом стиле

مشترکہ باورچی خانے اور کھانے کے کمرے سے کافی بڑی جگہ مل جاتی ہے جو کہ اکٹھے زیادہ لوگوں کی میزبانی کا موقع فراہم کرتی ہے۔ بلاشبہ یہاں پر ہر چیز بہت بڑے سائز کی ہے مگر پھر بھی لکڑی کے استعمال نے اس کو بہت قدرتی اور آرام دہ منظر عطا کیا ہے

مسلسل آسائش

homify Бассейн в тропическом стиле

اندر اور باہر ہر جگہ قدرتی انداز لانا اس گھر کے بنیادی منصوبے میں شامل ہے۔ تالاب اور بیرونی آنگن وہ آسائش ہے جو زیادہ تر ماحول دوست گھروں میں نظر نہیں آتی۔ خوبصورت روشنیوں کی وجہ سے تمام مہمان آس پاس موجود درختوں اور پودوں کا مزا لے سکتے ہیں۔ اور ساحل پر دن یا رات کسی بھی وقت جا سکتے ہیں

وضع دار خوابگاہ

homify Спальня в тропическом стиле

'Ocean Master Suite' ایک بہترین کمرہ ہے جس کی طلب کوئ بھی مہمان کر سکتا ہے۔ نہایت حسین کریبین کے منظر کے سامنے ہے بڑی مسہری جس کے گرد لہراتے سفید پردے اس کمرے کے حسن کو دوبالا کر رہی ہے۔ میز کی جگہ لکڑی کہ تختے اور ہاتھ سے بنے ہوۓ تکیے اور قالین نہایت پائدار اور آسانی سے صاف ہونے والے ہیں۔ یہ سامان ساحل پر گزارے ہوۓ دن کی نشانی، ریت سے بھرے ہوۓ پاؤں کے لیے بہترین ہیں

آرام ( اور بارش کے پانی کی ) کی جگہ

homify Веранда и терраса в тропическом стиле

چاروں کمروں کی چھتیں  پوری کھولی جا سکتی ہیں جس سے نہایت وسیع اور مسحور کن منظر کا لطف لیا جا سکتا ہے۔ لکڑی سے مزید بالکنی میں بیٹھنے کی کافی جگہ موجود ہے۔ یہ بالکنی اس مسکن کے لیے اس لیے بھی بہت اہم ہے۔ ادھر بارش کا پانی جمع کیا جاتا ہے جو کہ بعد میں صاف کر کہ استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ کون کہتا ہے کہ ماحول دوست گھر خوبصورت، وضع دار اور نفیس نہیں لگ سکتا

نہایت مسحور کن چھت

homify Веранда и терраса в тропическом стиле

اوپر چھت پر ڈیزائن ٹیم نے خاص طور پر مقامی پودے لگاۓ ہیں تاکہ ٹھنڈک بھی ملے اور یہ گھر آس پاس کہ ماحول میں آرام سے مدغم بھی ہو جاۓ۔ پورے گھر کے لیے استعمال ہونے والی اشعاعی توانائی چھت پر جمع کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ دھوپ سیکنے اور حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہ سب سے بہترین جگہ ہے

اگر آپ اس سے متاثر ہوۓ ہیں تو ادھر بھی نظر ڈالیے

Нужна помощь с проектом дома?
Обратитесь к нам!

Последние статьи