آرائش کے 11 تصورات جنکو آپکو بھول جانا چاہئے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Загородный дом из бруса, премиум интериум премиум интериум Salas de estar minimalistas
Loading admin actions …

بات جب گھر کی آرائش اور سجاوٹ کی آتی ہے تو ہم سے سے اکثر لوگ اِس بارے میں بہت سی غلط فہمیوں کا شکار ہیں۔ اسکی بنیادی وجہ معلومات کی کمی اورماہرین کے مشوروں پر عمل نہ کرنا ہے۔ ان کی وجہ سے ہم گھر کی آرائش اپنے تخیل اور خوابوں کے مطابق نہیں کر سکتے۔ اسلئے آج ہومی فائی پر ہم گھر کی سجاوٹ کے 11 ایسے تصورات پر بات کریں گے جنکو آپکو بھول جانا چاہئے ۔ ہمارا مقصد اپکوآپکے خوابوں کے گھر کے حصول میں مدد کرنا ہے۔ انکو جاننے کے بعد آپ اپنے خوابوں کے مطابق اپنے گھر کی آرائش میں کوئی رکاوٹ محسوس نہیں کریں گے۔ تو دیر کس بات کی ہے؟ آئیے ہمارے ساتھ !  

1۔ چھت کے لئے صرف سفید رنگ استعمال کیا جا سکتا ہے

چھت لازمی طور پر سفید ہونی چاہئے۔ یہ ایک پرانا تصور ہے۔ آپ اپنے کمرے میں استعمال ہونے والی باقی ماندہ رنگوں، اسکے حجم اور ساز و سامان کے حساب سے چھت کا کوئی بھی رنگ کر سکتے ہیں۔ آج کل تو اِس حوالے سے چُننے اور پسند کرنے کی کافی آزادی موجود ہے۔ چاہے آپکا کمرہ چھوٹا ہے یا بڑا، اسمیں روشنی کا عمدہ انتظام کیا گیا ہے یا نہیں، ان سب سے بالاتر ہوکر چھت کے لئے اپنا پسندیدہ رنگ منتخب کریں اور اپنے گھر کی سجاوٹ کو سب سے منفرد بنائیں۔ 

2۔ مختلف نمونوں کو اکھٹا استعمال نہیں کیا جاسکتا

بہت سے لوگوں میں یہ تصور عام ہے کہ گھر کی آرائش کرتے ہوئے کسی ایک سٹائل کا انتخاب کرنا چاہئے اوراس پر سختی سے عمل کرنا چاہئے۔ کسی دوسرے سٹائل کے عناصر کا اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔ یہ ایک بالکل غلط سوچ ہے۔ کیونکہ مختلف سٹائل سے کی جانے والی آرائش اگر متوازن ہو اور سلیقے سے استعمال کی گئی ہو تو وہ گھر کی خوبصورتی میں اضافہ بھی کرتی ہے اور اسکو منفرد بھی بناتی ہے۔ 

3۔ تنگ اور چھوٹی جگہیں قابلِ استعمال نہیں

ہم سے سے اکثر لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ چھوٹی اور تنگ جگہیں قابلِ استعمال اور فائدہ مند نہیں اسلئے ان پر توجہ دینا ضروری نہیں۔ یہ ایک عام مگر بالکل غلط تصور ہے۔ یہ چھوٹی جگہیں یا کونے آپکے گھر کے فالتو سامان کو چھپانےمیں کافی مددگار ثابت ہوسکتی ہیں اور سٹوریج کے لئے ایک بہترین جگہ بن سکتی ہیں۔ایسی جگہوں پر لکڑی کی درازوں/خانہ دار الماریوں اور فرنیچرکا سوچ سمجھ کر اضافہ کریں اور انکو اپنے فائدے اور سہولت کے لئے استعمال کریں۔ 

4. سفید رنگ باورچی خانے کے لئے مناسب نہیں

ہم ہمیشہ یہ سنتے آئے ہیں کہ سفید رنگ کو باورچی خانے کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس پر مٹی اور گرد کو صاف کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ طرزِ تعمیر میں بتدریج ترقی کی وجہ سے یہ تصوراب غلط ثابت ہوچکا ہے۔ اب بہت سا عمارتی سامان سفید رنگ میں دستیاب ہے جو پائیدار ہے اور صفائی میں آسان ہے۔ آپ ان میں سے اپنی پسند کے مطابق انتخاب کریں۔ 

5۔ سادگی سے آسائش کا تصور نہیں تخلیق کیا جاسکتا

پہلے زمانے میں یہ رواج عام تھا کہ جن لوگوں کے گھر بڑے تھے وہ اپنے گھروں کو پُر آسائش بنانے میں کوئی کسر یہ اُٹھا رکھتے تھے اور ایسا کرتے وقت وہ اکثر گھر کی آرائش کو پیچیدہ بنا لیا کرتے تھے۔ مگر اب ایسا نہیں ہے۔ اب چونکہ زیادہ تر گھر چھوٹے ہیں تو انکو بھی پُرآسائش، پُرسکون اور آرام دہ بنایا جا سکتا ہے۔ لوگوں کا رحجان اب سادگی اور بغیر کسی خاکے والے طرزِ تعمیر کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اب ایسا فرنیچر دستیاب ہے جسکی مدد سے آپ اپنی چھوٹی جگہ کو بھی پُرآسائش بنا سکتے ہیں۔ 

6۔ معلق چھتیں مہنگی ہوتی ہیں

ہم ہمیشہ سے یہ مانتے ہیں کہ چھتیں بنانا مہنگا ثابت ہوتا ہے اور اگر ان کو کوئی مخصوص شکل یا ساخت دینا چاہیں تو وہ اور بھی مہنگا ہوتا ہے مگر اب ایسا نہیں ہے۔ماہرین تعمیرات نے اب ایسے طریقے اور سامان متعارف کرادیئے ہیں کہ انکی مدد سے آپ اپنی جیب پر بوجھ ڈالے بغیر اپنی مرضی کی چھت بنا سکتے ہیں۔ 

7۔ غسلخانے میں لکڑی کا استعمال نہیں کیا جاسکتا

حبس، پانی اور تیز درجہِ حرارت کی وجہ سے عموماً یہ خیال کیا جاتا ہے کہ لکڑی کو غسلخانے میں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ مگر اب ایسا نہیں ہے۔ اب ایسی بہت سی اقسام کی لکڑی دستیاب ہے جسکو بغیر کسی پریشانی کے آپ غسلخانے میں استعمال کر سکتے ہیں۔ بلکہ اب تو جدت اور وقار لانے کے لئے غسلخانے میں لکڑی کا استعمال لازمی ہوگیا ہے۔

8۔ چھوٹا باورچی خانہ قابلِ استعمال نہیں

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جب تک باورچی خانہ بڑا نہ ہو تو اسکا کوئی فائدہ نہیں۔ نہ تو اسکو استعمال کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اسکی منفرد آرائش کی جاسکتی ہے۔ نہیں جناب ایسا ہرگز نہیں ہے۔ جدید زمانے کے حساب سے اب ایسا بہت سا عمارتی سامان، ڈیزائن اور سٹائل دستیاب ہیں جنکی مدد سے آپ اپنے چھوٹے باورچی خانےکے ہر گوشےکو دلکش،خوشنما، فعال اور قابلِ استعمال بنا سکتے ہیں۔

9۔ رنگوں کا استعمال صرف فیشن کے مطابق کرنا چاہیئے

دنیا بھر میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو گھر کی سجاوٹ کے لئے اُن رنگوں کا انتخاب کرتے ہیں جو فیشن میں رائج ہوں۔ ایسا کرنا بالکل ضروری نہیں۔ گھر کی آرائش کے لئے وہ رنگ منتخب کریں جو آپکی پسند اور ذوق کے مطابق ہوں۔ چاہیں تو مختلف رنگوں کی آمیزش کر لیں۔ اسکے لئے صرف توازن اور سلیقہ شرط ہیں۔ 

10۔ غسل کا ٹب نہانے کے کمرے سے بہتر ہے

غسل کے ٹب یا نہانے کے ٹب کے انتخاب کے بارے میں اکثر بحث ہوتی رہتی ہے اور جیت زیادہ تر غسل کے ٹب کی ہو جاتی ہے ۔ مگر ہمارے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ اس تصور کو تبدیل کردیا جائے۔ نہانے کا کمرہ بنانے سے آپ کا غسلخانہ باترتیب اور زیادہ فعال ہوجاتا ہے اور آپکو زیادہ جگہ دستیاب ہو جاتی ہے۔ اپنے بجٹ اور پسند کے مطابق کوئی بھی منفرد ڈیزائن منتخب کریں۔ 

11۔ پُرانے فرنیچر کے لئے گھر میں کوئی جگہ نہیں

ہم سے سے بہت سے لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پُرانے فرنیچر کی گھر میں کوئی جگہ نہیں ہوتی اور اسکو تبدیل کر لیا جانا چاہئیے۔ یہ ایک محدود سوچ ہے اور بالکل بھی عملی نہیں ہے۔ دنیا بھر میں چیزوں کا دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کا رحجان تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اسلئے آپ بھی اپنے پرانے فرنیچرمیں ذرا سی تبدیلی لا کر اسکو دوبارہ استعمال میں لائیں ۔ اس طرح آپ نا صرف پیسے بچا پائیں گے بلکہ اپنے گھر میں ایک نمایاں اور منفرد تبدیلی بھی لا سکیں گے۔ 

مزید تجاویز کے لئے آپ یہ بھی پڑھ سکتے ہیں’ چھوٹی خوابگاہوں میں کرنے اور نا کرنے کی چیزیں’

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista