ایک صاف اور باضابطہ باورچی خانے کے بارہ(12) خیالات

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Catch & Release, Cunningham | Quill Architects Cunningham | Quill Architects Cozinhas modernas
Loading admin actions …

جائزوں کے مطابق کسی بھی گھر میں سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر استعمال کی جانے والی سماجی(مل جل کر کام کرنے والی) جگہ باورچی خانہ ہے.یہ بہت اہم جگہ ہے اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے اسکی حفاظت کرنا ضروری ہے.باورچی خانہ وہ جگہ ہے جہاں کھانا تیار کیا جاتا ہے اور مشروبات رکھے جاتے ہیں.باورچی خانے میں موجود ہر چیز  ہر روز کے لیے تیار ہوتی ہے آپ اس میں بیٹھتے ہیں کھاتے ہیں بعض دفعہ بات چیت کرتے ہیں اور بعض اوقات کام کرتے ہیں یا گھر کا کوئی کام کرتے ہیں.اوپر بیان کی گئی ایک جیسی وجوہات کے لیے باورچی خانہ ہی وہ جگہ ہے جہاں لامتناہی چیزیں ہوتی ہیں جو باورچی خانے میں موجود میز کے سامان اور گھریلو سامان اور ذاتی اشیاء کے درمیان بے ترتیبی بنا جاتی ہیں. اس مضمون میں ہم آپ کو آپکے باورچی خانے کو منظم اور ہمیشہ ترتیب سے رکھنے کے لیے بارہ خیالات اسکو ڈیزائن کرنے کے لیے بتائیں گے.ان خیالات کو دیکھئیے.

1. کام کی جگ

یہ ضروری ہے کہ کھانا پکانے کے ساتھ کام کرنے والی جگہ وسیع ہو.خاص طور پر جب آپ روزانہ کافی کچھ پکاتے ہیں آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آپکی کھانے پکانے کی ترکیب کے تمام اجزاء اور اس میں استعمال ہونے والی تمام چیزیں رکھنے کے لیے کافی جگہ کی ضرورت ہے

(ا).اپنے باورچی خانے کے حجم/سائز سے بے فکر/غافل ہونا

باورچی خانے کی سطحوں کے لیے ہموار سطحیں استعمال کرنا بہترین ہیں.انھیں صاف کرنا آسان ہوتا ہے اور داغ دھبوں کو بھی نہیں جمنے دیتیں جیسے کہ سنگ مر مر.کھانا پکاتے وقت پانی چھڑکنے والی بوتل,سرکہ یا جراثیم کش دوا اور جب کوئی داغ یا چکنائی دکھائی دے تواس سے بچنے کے لیے اسے باورچی خانے کی سطحوں پر بکھیر دیں. یہ باورچی خانے کی سطحیں ہمیشہ صاف اور بے عیب رکھے گے.

2.آپکے باورچی خانے کو زیادہ سے زیادہ کارآمد بنانے کی بہترین تراکیب

آپکو اسے مختلف طریقوں سے استعمال کرنے کے بارے میں سوچنا ہو گا.اگر آپ باورچی خانے کے کائونٹر کی نچلی طرف ایک یا دو بیگ لٹکے ہوئے پاتے ہیں تو آپ جانتے ہیں یہ وقت باورچی خانے کی جگہ کو مزید کارآمد بنانے کا وقت ہے.اگر آپکو شکوک و شہبات ہیں کہ کس طرح جگہ میں تبدیلیاں لائی جائیں تو ایک اندرونی آرائش کے ڈیزائینر سے رابطہ کریں جو آپکو اپنی جگہ میں تبدیلی کے لیے تمام تجاویز دے سکے.

3. شیلف/طاق ہر چیز سستی ہے

کھلے طاق/شیلفز بڑے باورچی خانے کے لیے جمالیتی/دلکشی اور کارآمد بنانے کا آسان حل ہیں. یہ دیواروں کی عمودی جگہوں سے فائدہ اٹھانے کی سہولت فراہم کرتے ہیں یہ آپکو اپنے برتنوں اور دیگر اشیاء کی خوب صورتی کو ظاہر کرنے کے لیے ایک آرائشی جگہ ہے جبکہ ہر ایک چیز جس کی آپ کو ضرورت ہو تیار کرنے اور کھانے کے لیے فورا ہاتھ میں برتن مہیا کرتی ہیں.روایتی مواد کا باورچی خانے میں امتزاج جیسے لکڑی اور چمکدار روشن رنگ آپکے باورچی خانے کو خوب صورتی سے بھر دے گا اور پرسکون کام کرنے کی جگہ بنا دے گے.

4. ایک الماری سے زیادہ

باورچی خانےکی الماری کو جادوئی ڈبے میں تبدیل کریں جس کے درمیان میں آڑ ہو اور دونوں طرف درازیں ہوں اور مختلف اونچائی کی  شیلفز/خانے ہوں جو کہ مختلف قسم کے مصالحہ جات سے بھری ہوں.یہ تقسیم آپکو زیادہ جگہ فراہم کرتی ہے جہاں آپ اپنے تمام اجزاء رکھ سکتے ہیں.آپ اپنے مائیکرو ویو  کی جگہ کو بچانے کا فائدہ بھی لے سکتے ہیں.اس طریقے سے آپ اپنے کچن کی کچھ جگہ بچا لیں گے اور آپکو کام کے لیے اور جگہ مل جائے گی.

5. چھت کا حصہ

Casa Evans, A4estudio A4estudio Cozinhas modernas

جب ہر سینٹی میٹر کو جگہ میں شامل کرنے کی بات آتی ہے تو سب کچھ اس کے قابل ہے.اس صورت میں یہ تجویز ہے کہ جدید تصور کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک دھاتی نالی چھت میں نصب کر دیں جو آپکو اختیار دیتا ہے کہ آپ اپنے برتن اور کڑھائی وغیرہ اس پر لٹکا دیں جو کی آپ طور پر شیلف/طاق یا الماری میں زیادہ جگہ لیتے ہیں.

6. باورچی خانے میں سلاخوں والا جنگلہ بھی چیزیں رکھنے کی جگہ

اگر آپکے باورچی خانے میں بیسن کے ساتھ اوپر کی طرف سلاخوں والا جنگلا ہے تو آپ بہت سی جگہ کو تقسیم کرتے ہوئے اسے بیٹھنے کی جگہ اور نشستوں اور ٹانوں کے درمیان جگہ بن جائے گی.اس وقت میں آپ پکانے کی میز اور تخلیقی درازوں مشروبات کے لیے چھوٹا سا فریج جو کہ آپکے ہاتھ کی پہنچ میں ہو شامل کر سکتے ہیں.

7. بلندیوں کے ساتھ کھیلیں

باورچی خانے میں یہ ضروری ہے کہ کیبن/خانے اور درازوں کی اونچائی مختلف ہونی چاہئیے کیوں کے باورچی خانے میں برتنوں کا حجم/سائز اور تناسب مختلف ہوتا ہے.درازوں میں آپ ان کے درمیان رکاوٹ/خلل دیکھ سکتے ہیں جو آپکو چھری کانٹے رکھنے میں مدد کریں گی.

8. ہوا

Longboard Cherry by chris+ruby chris+ruby Cozinhas modernas Armários e estantes

کھلی شیلفز/طاق آرائش اور چیزیں رکھنے کے لیے کافی فائدہ مند ہیں.یہ تجویز چھوٹے باورچی خانے کے لیے موزوں ہے اور آپ خانے کے نچلے حصے میں لوہے کی تار لگا کر برتنوں کو لٹکا کر فائدہ حا صل کر سکتے ہیں.باورچی خانے میں پودوں کی موجودگی اس میں قدرتی احساس دیتی ہے خاص طور پر جب جڑی بوٹیاں پکانے میں استعمال کرنے والی ہوں.

9. ہر کونے کو استعمال میں کے قابل بنانا

کونے اور خالی جگہیں کسی بھی کمرے کی اکثر کھو جاتی ہیں لیکن اب آپ انھیں نئی درازیں اور شیلفز/طاق بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں اور اس صورت میں کریانے  کا سامان جیسے کہ جام ,نمک ,مرچ اور چٹنیاں وغیرہ رکھنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں.

10.گھریلو آلات کے لیے حل

وہ اشیاء جن سے ہمارے باورچی خانے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے وہ بجلی کی اشیاء ہیں.کچھ اشیاء بہت بڑی ہوتی ہیں اور تقریبا ہر روز استعمال کی جاتی ہیں جیسے کہ کافی میکر(کافی بنانے والی مشین) دوسری جیسے کہ خاص موقع پر استعمال ہونے والے آہستگی سے پکانے والے برتن.یہاں ہم اس مسئلے کا مناسب حل ایک دھاتی اشیاء والی الماری کے ذریعے دیکھتے ہیں جو کہ کافی اونچی ہے اور اس کے اندر ہی بجلی کا کنکشن ہوتا ہے اس لیے آپکو ہر بار استعمال کے لیے انھیں باہر نکالنا اور اندر رکھنا پڑتا ہے.

11. ہر چیز کا جگہ پر ہونا

Küchenfronten - weiß, ALNO AG ALNO AG Cozinhas clássicas Armários e estantes

سب سے زیادہ مناسب اور منظم تجویز یہ ہے کہ الگ الگ حصے ہوں جو چھریوں اور آلات کو ان کے استعمال کے لحاظ سے الگ الگ دراز میں رکھیں اور دوسرے سامان کے ساتھ نہ ملائیں.

12. پھلوں اور سبزیوں کے ڈبے

Küchenfronten - weiß, ALNO AG ALNO AG Cozinhas rústicas Armários e estantes

تازہ پھل اور سبزیوں کو رکھنے کی جگہ کا سوچنا بھی ضروری ہے اورصحت مند طرز زندگی کے لیے یہ آپکو ازبر ہونا چاہئیے. بانسوں کے بنے ہوئے دراز استعمال کریں اور باورچی خانے کو دیہی احساس دیں.

اگر آپ اپنے باورچی خانے کی تزئین و آرائش کے لیے کچھ اچھی تجاویز تلاش کر رہے ہیں تو ہم آپکو مندرجہ ذیل مضمون پڑھنے کا مشورہ دیتے ہیں اس میں ایک دلکش باورچی خانے کے انتظام کے لیے دس بہترین خیالات ہیں.

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista