باتھ روم کے دیوار پوش کی ۱۰ حیرت انگیز تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Casa CH, GLR Arquitectos GLR Arquitectos Nowoczesna łazienka
Loading admin actions …

دیوار پوش کسی بھی باتھ روم میں ایک شاندار اضافہ ہیں۔ سوبر اور دھیمے سے لے کر تیز اور شوخ تک، دیوار پوش جگہ کو ایک خاص شناخت دیتے ہیں۔ مگر سینکڑوں انتخابات کے ساتھ پریشان ہو جانا آسان ہے۔ پہلے دیوار پوش صرف پلاسٹک میں دستیاب تھے مگر اب یہ بے شمار رنگوں، نمونوں، مواد، ساخت اور سب سے بڑھ کر مختلف قیمتوں میں موجود ہیں۔ تو آگے بڑھیے، دیکھیے کہ دیوار پوش کی دنیا آپ کے لیے کیا پیش کرتی ہے اور اپنے لئے بہترین چن لیجیے۔ یہ ہیں باتھ روم کے دیوار پوش کے لیے ۱۰ حیرت انگیز تجاویز۔

۱۔ لکڑی جیسا

باتھ روم میں عموما لکڑی نہیں پائی جا سکتی مگر جدید مواد کی نقل بنانے کے عمل کی بدولت لکڑی کا باتھ روم ایک حقیقت بن چکا ہے۔ گہرا سرمئی تھیم اس جدید باتھ روم کے لیے بہترین ہے جس کا شاور اور سنک لکڑی جیسا نظر آتا ہے۔ حسین دیوار پوش ایک دلکش اضافہ ہے۔ دیکھیے کس طرح باتھ روم کی باقی سطحوں کے برعکس دیوار پوش ہموار ہونے کے بجائے کھردرا ہے جس سے یہ باقی سجاوٹ سے ہٹ کر نمایاں ہوتا ہے۔ یہ کہنا آسان ہے کہ دیوار پوش یہاں کی جان ہے۔

۲۔ پتھر سے بھرا

پچھلی دہائی میں دیوار پوش کتنے جدید ہو گئے کہ ان سے دیواروں پر کسی بھی طرز کی وضع حاصل کی جا سکتی ہے۔ قدرتی پتھر کا دیوار پوش حیرت انگیز ہے۔ پتھر اس باتھ روم کو بیک وقت دیہی اور جدید بناتا ہے اور دھیما سفید رنگ گہری لکڑی کی الماری کے لیے بہترین پس منظر کا کام دیتا ہے۔ دیکھیے کیسے صرف ان دو رنگوں کی مدد سے باتھ روم کے ماحول میں عمدگی اور گھریلو پن لایا گیا ہے۔

۳۔ قدرتی وضع

یہ ایک اور اچھی مثال ہے کہ کس طرح دیوار پوش کی مدد سے بغیر کسی دیکھ بھال کے قدرتی وضع حاصل کی جا سکتی ہے۔ اصلی لکڑی بھلے ہی اتنا اچھا انتخاب نہ ہو مگر اصلی لکڑی کی طرح لگنے میں کوئی برائی نہیں۔ دیوار پوش باتھ روم کاؤنٹر اور فرش پر بھی پھیلا ہے اور گرم و آرام دہ کشادہ جگہ بناتا ہے۔ ظاہر ہے کہ سطحیں واٹر پروف ہیں اور ان کی دیکھ بھال آسان ہے۔ ہر طرح سے بہترین ہے۔

۴۔ دیوار پر بنی پینٹنگ

Shoaling Fish, Jo Downs Jo Downs Nowoczesna łazienka

سادہ مگر دلربا، یہ سمندر کے تھیم والا باتھ روم حسن میں سب سے آگے ہے۔ دیوار پوش اصلی لکڑی سے بنا ہے جسے سفید پینٹ سے مکمل کیا گیا ہے۔  مچھلیوں کے ڈیزائن کے اضافے نے رنگوں کا اضافہ کیا ہے جبکہ نیلا باتھ ٹب سارے سمندر کو جوڑتا ہے۔ ہو سکتا ہے آپ سوچیں کہ باتھ روم میں لکڑی کا استعمال ایک بری تجویز ہے، اس بارے میں سوچیں کہ استعمال سے پہلے لکڑی پر کام کر کے اس پر واٹر پروف تہہ لگائی جا سکتی ہے۔

۵۔ سوڈانی انداز

لکڑی کے دیوار پوش اصل میں سوڈانی باتھ روم سے سیکھیے گئے ہیں جو بھاپ غسل جیسے ہوتے ہیں۔ ٹھنڈے درجہ حرارت میں نیچی چھت اور دیواروں، فرش اور چھت پر لکڑی کا کام گرمی اور علیحدگی فراہم کرتا ہے۔ آپ کھڑکیاں دیکھے بغیر نہیں رہ سکتے جنہیں نیچے لگایا گیا ہے اور دیوار پوش کی لکڑی عام افقی انداز کے بجائے عمودی انداز میں لگائی گئی ہے۔ اس سے اس ننھے باتھ روم کی اونچائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

۶۔ ساحل پری بنی جھونپڑی جیسا

H's HOUSE, dwarf dwarf Klasyczna łazienka

پہلی نظر میں یہ باتھ روم ساحل پر بنی جھونپڑی لگتا ہے۔ مگر مختلف رنگ کمرے میں ایک انوکھے اور مزیے دار عنصر کا اضافہ کرتے ہیں۔ ایک دیوار اور چھت کے دیوار پوش پر سفید رنگ کیا گيا ہے مگر آپ پھر بھی لکڑی دیکھ سکتے ہیں۔ دوسری جانب ہلکا نیلا رنگ ساحل پر بنی جھونپڑی کا اصل احساس دیتا ہے۔ چھت پر ہوشیار کام اور باتھ روم میں فرنیچر کا اضافہ دیہی حسن لے آتا ہے۔

۷۔ صاف جدید لکیریں

کیا یہ باتھ روم مزید جدید ہو سکتا تھا؟ بس دو رنگوں کا کمال، سفید اور بھورا، روشنی اور عکس ایک شاہکار تخلیق کرتے ہیں۔ اس باتھ روم کا ہر انچ پہلے سے سوچا گیا ہے۔ آئینے کے عکس سے لے کر چھت کی روشنیوں اور لکڑی کے بے مثال دیوار پوش تک، ہر چیز کا کوئی مقصد ہے۔ سفید کے علاوہ دیوار پوش باقی کے ٹھنڈے ماحول کے مقابلے ضروری قدرتی اور گرم وضع پیش کرتا ہے۔

۸۔ بے ترتیب ڈیزائن کام

Contemporary Bathroom and Lighting homify Nowoczesna łazienka

اس مکمل سفید سادہ باتھ روم میں رنگین بےترتیبی بلاشبہ مرکز توجہ ہے۔ مگر انہیں ٹائلز نہ سمجھ بیٹھیے۔ جدید دیوار پوش ٹائلوں جیسی وضع کو حقیقت بنا چکے ہیں۔ بے ترتیب ڈیزائن اصلی اور حسین نظر آتا ہے۔ یا خاموشی سے رنگوں اور مزے کا اضافہ کرتا ہے۔ دیوار پوش سرمئی باتھ روم کے ساتھ حسین نظر آتا ہے اور ساری سجاوٹ کو اکٹھا کرتا ہے۔

۹۔ سنگ مرمر کا حسن

سنگ مرمر شاہانہ انداز اور عمدگی کی تصویر پیش کرتا ہے۔ سنگ مرمر کلاسک ہے اور اس سے غلطی کا امکان بہت کم ہے۔ سنگ مرمر فرش، چھت اور دیواروں سمیت ہر جگہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہاں تک کہ یہ لکڑی کی الماریاں اور شیلف بھی بنا سکتا ہے۔ زیادہ پر سنگ مرمر اپنی زیادہ دیکھ بھال کی وجہ سے استعمال نہیں کیا جاتا مگر یہ بلاشبہ ایک حقیقی قدرتی وضع دیتا ہے جس کا مقابلہ کوئی مصنوعی مواد نہیں کر سکتا۔

۱۰۔ انوکھے نمونے

homify Wiejska łazienka

دیواروں کو بناوٹ دینا کمرے کو پرکشش بنانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ ٹائلوں جیسے بے ترتیب ڈیزائن کا یہ دیوار پوش ایک بہترین پس منظر بناتا ہے۔ کھڑکی کا بھورا فریم دیوار پوش کے ساتھ جچتا ہے جبکہ قیمتی سبز منظر ایک زندگی سے بھرپور اضافہ ہے جو باتھ روم کی سجاوٹ کا حصہ بھی ہے۔ بھورا بےترتیب ڈیزائن باقی نمونوں جیسا شوخ و رنگین بھلے نہ ہو مگر اس باتھ روم کے لیے انوکھا ہے اور مکمل جمالیات کو چھیڑے بغیر کام کرتا ہے۔

دیکھیے: گھر سے پینٹ کی بو کیسے دور کی جائے؟

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu