گھر کی سجاوٹ کے خیالات خوبصورت اور جدید

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
homify Modern kitchen سرامک
Loading admin actions …

گھر کی سجاوٹ اور ستٹنگ آپ کی شخصیت کا عکس ہوتی ہے-آپ کی اوڑھنے پہنے کی خوبی جتنی اچھی کیوں نہ ہو جب تک اپ کا گھر سلیقے اور قرینے سے ست نہ ہو گا آپ کی شخصیت کا اچھا اثر نہیں ہو گا-گھر آپ کی صبح سے شام تک کی سرگرمیوں کو ظاہر کرتا ہے اس لئے ضروری ہے کے اپ کچھ باتوں کو مد نظر رکھیں اور اپنے گھر کو ایک پر سکوں اور خوبصورت گھر میں بدل دیں-

سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کے کیا گھر کو اچھی طرح ڈیکوریت کرنے کے لئے ضروری ہے کے آپ کا گھر نیا ہو -اس کا آسان جواب یہی ہے کے ایسا ضروری نہیں ہے -لیکن ہم اپنی پلاننگ اور منجمنٹ سے نیے گھر کے لئے بھی کوشیش کر سکتے ہیں -ہومی فائی کے اس مگزیں میں ہم آپ کو پلان بنا کے اور بتدریج تبدیلی کرنے کی ضرورت پر ہی زور دیتے ہیں -کیوں کہ یہ ایک ناممکن سی بات ہو گ کے ایک ہفتے کا کام ایک ہی دن میں کر لیا جائے -ہم آپ کو اس بات پر زور دیں گے کے اپنے بجٹ کے مطابق بہترین پلاننگ کیجئے اور اس کے مطابق ہر چیز میں تبدیلی لائیں - اس مضمون میں گھر کی سجاوٹ اور سیٹنگ کے لئے ہومی فائی کے ماہر ین کے مشورے شامل ہیں جو آپ کےگھر کی خوبصورتی اورآرام دہ سیٹنگ میں نہایت کارآمد ثابت ہوں گے

1-لیونگ روم کی سیٹنگ-

اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا کے آپ کا لیونگ روم چھوٹا ہے یا بڑا،وہاں جو بھی صوفہ رکھیں اس کا رنگ کمرے کی دوسری چیزوں سے ملتا جلتا ہونا چاہیے-اسی طرح  وہاں رکھی ہوئی کرسیوں کا رنگ بھی کمرے کی دوسری چیزوں سے میچ کرتا ھوا ہونا چاہے-

-کمرے میں رکھے ہوے شیلف چیزوں کو رکھنے اور ترتیب دینے میں بہت مدد دیتے ہیں-شیلفس کا رنگ ایسا ہونا چاہے جس میں رکھی ہوئی چیزیں واضح طور پی نظر ایئن اور کمرے میں دلکشی کا تاثر بھی ملے- 

-شیلفس کو ایک قطار کی صورت میں نہیں لگانا چاہیے-بلکہ کمرے کی گنجائش کے مطابق سیٹ کرنا چاہییے- 

-کمرے کی دیوارپر  نوٹرل ٹون میں رنگ ہونا چاہییے یا پھر شوخ رنگوں میں اپ سبز ،نیلا اور پیلا رنگ استعمال  کر سکتے ہیں - 

-تی وی ٹرالی  جدید طرز کی ہو تو اچھا تاثر ملتا ہے -اس کے اس پاس فرنیچر کو اچھی سیٹنگ کے ساتھ رکھیں -تا کہ کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ ہو-

-ٹی وی ٹرالی  جدید طرز کی ہو تو اچھا تاثر ملتا ہے -اس کے اس پاس فرنیچر کو اچھی سیٹنگ کے ساتھ رکھیں -تا کہ کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ ہو-

٢-روشنی کا درست استعمال-

کمرے میں روشنی کا خاطر خواہ انتظام ہونا چاہییے-اس کے علاوہ سورج کی تیز روشنی سے بچاؤ کے لئے پردوں یا بلاینڈز کا ہونا بھی ضروری ہے-
-اگر کمرے میں قدرتی روشنی کم اتی ہو تو لیمپس کا استعمال اچھی طرح کریں یا پھر کمرے میں شیشے اس طرح لگائیں کے وہ روشنی کو کمرے میں منعکس کریں اور گھر یا کمرہ روشن لگے-

-کوفی کی میز آپ کے گھر یا کمرے کا بہت اہم حصہ ہوتی ھے-اس کو اپنی پسند کے ڈیکوریشن پیس سے سجائیں ،تازہ پھولوں کے لئے گلدان رکھیں یا پھر پھر اپنی پسند کی کتاب اور مگزیں رکھیں-

-اپنے لیونگ روم میں صوفےکے ساتھ  ایک عمدہ قسم کا قالین ضرور بچھا ئیں-قالین کے لئے کشن ہونا ضروری ہیں تاکہ آپ کا کمرہ مکمل طور پر آرام و سکوں کا مرکز بھی بن جائے-بار بار قالین بدلنے سے بہتر ہے کے ایک ہی مرتبہ اچھی قسم کا قالین لے لیا جائے-

٣-ہال کی دیکورشن-

عام طور پر گھر کے اندر داخل ہوتے ہی آپ کا ہال یا انٹرنس روم ہوتا ہے جس کی سیٹنگ اور دکورشن مہمانوں کو  سب سے پہلےمتاثر کرتی ہے -آپ کے گھر کے انٹرنس کی ڈیکوریشن کے لئے کچھ ٹپس درج ذیل ہیں جو یقینا مفید ثابت ہوں گے -
ایک منفرد انداز کا فرنیچر آپ کے اس ہال کے لئے ضروری ہے -اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کے یہ فرنیچر سیکنڈ ہند ہو یا نیا ہو-لکڑی کا ہو یا پلاسٹک کا ہو ،پینٹ کیا گیا ہو یا پھر آپ کے فن دستکاری کا نمونہ ہو آپ یہ فرنیچر اپنے ہال کی دیوار کے ساتھ رکھیں اور کمرے میں متضاد کلرز استعمال کریں -روشنی کے لئے لائٹ کا عمدہ انتظام آپ کے ہال کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا اور یہ ایک بہترین ویلکم روم ہو گا-آپ اس روم میں خاص خیال رکھیں کہ آپ کے جوتے اور چابیاں رکھنے کے لئے بھی ایک جگہ ضرور  مختص ہو-

٤-ایک جوڑے کے لئے کمرے کی سیٹنگ-

ایک جوڑے کی حثیت سے جب آپ کمرے کی سیٹنگ کریں تو باہم مشورہ کر لیں کہ کیا کمرے میں ہونا چاہے اور کیا نہیں ہونا چاہییے-اپنی پسند کی کتابیں ،فوٹوز اور ضروری اشیا کمرے میں رکھیں-کلر سواچ کی مدد سے کمرے میں تین کلر کا انتخاب کریں-١٠-٣٠-٦٠ کے اصول کو مد نظر رکھتے ہوے کمرے میں رنگوں کا انتخاب کریں-کمرے میں پردے،کشن ،چادریں،کمبل اور ضرورت کی تمام چیزیں جدید انداز کی ہوں اور باہمی پسند سے منتخب کریں-

٥-ایک فرد کے کمرے کی سیٹنگ-

اگر آپ کو صرف اپنے کمرے کی سیٹنگ کرنا ہے تو یہ بہت آسان ہے لیکن کوشیش کریں کے کی سی اور سے بھی مشورہ کر لیں یہ زیادہ بہتر رہے گا-ایک واحد فرد کی حثیت سے جب آپ کمرے کی سیٹنگ کرتےہیں  تو یقینا آپ اپنی پسند کے مطابق ہی ہر چیز سیٹ کرٹ ہیں اور لاتے ہیں-لیکن خیال رکھیں کے اگر آپ سادگی پسند انسان ہیں تو اپنی واڈروب مختصر ہی رکھیں -تاکہ کم کرنے میں آسانی ہو -اسی طرح باقی چیزوں کا بھی خیال رکھیں کے صرف اتنی حد تک اشیا آپ کے کمرے میں موجود ہوں جن کو صاف کرنے ،سیٹ کرنے اور سمٹنے میں آپ کو دقت نہ ہو-کمرے میں کلر کے لئے ١٠-٣٠-٦٠ کے اصول کے مطابق دیوار کا رنگ انتخاب کریں -کمرے میں روشنی کے لئے مناسب بندوبست ہونا ضروری ہے-

٦-بچوں کے کمرے کی سیٹنگ-

آپ بچوں کی عمر کے لحاظ سے پیلا،نیلا،سبز یا اور کوئی شوخ رنگ متخب کر سکتے ہیں-کمرے میں زیادہ فرنیچر نہ ہو تو بہتر ھے-اور جو مٹیریل بچوں کے کمرے میں استعمال ہو وو اس قسم کا ہو کے اس کی صفائی کرنا آسان ہو -

بہتر ہےکے بچوں کے کمرے میں چیزیں رکھنے کے لئے آپ اچھے مٹیریل کی با سکٹس یا کپڑ ے کے بیگ استعمال کریں -ان کا فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کے آپ ان چیزوں کو لٹکا سکتے ہیں-

٧-باتھروم گھر کا اہم حصہ-

سادگی کی بہترین مثال یہ ہے۔

باتھ روم میں کم سے کم فرنیچر ہو تو بہتر ہے-

بہتر ہے کے چھت سے فرش تک یا فرش سے چھت تک چیزیں رکھنے کے لئے ہی مناسب فرنیچر موجود ہو-

شاور کیلئے مناسب جگہ ہو اور نل ،ٹوٹیاں وغیرہ صاف ہوں-

٨-کچن کی سیٹنگ -

منفرد گہرے یا روشن رنگ اپ جو بھی پسند کریں آج کے جدید با ور چی خانے میں آپ کو ہر طرح کے رنگ میں بہترین ڈیزائن اور رنگ مل جائیں گے-آپ کچن کے رنگوں کے لحاظ سے برتن اور دوسری کچن کی چیزیں بھی لے سکتے ہیں -دیوار میں ہک سے لے کے سلیب اور برتنوں سے لے کے فریج کے کلر تک آپ تمام چیزوں کو اپنی پسند اور سٹائل کے مطابق منتخب کر سکتے ہیں-اس کے علاوہ اپ جدید یا موڈرن سٹائل کے بجایے روایتی اور ثقافتی انداز سے بھی اپنے کچن کو سنوار سکتے ہیں-

گھر کی سجاوٹ کے خیالات خوبصورت اور جدید

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine