جھیل کے کنارے بنا ایک بہترین گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
COLORI CHE SCALDANO IL CUORE, Studio Moltrasio - Zero4 SNC Studio Moltrasio - Zero4 SNC Bedroom
Loading admin actions …

آج کے ہومی فائی کے مضمون میں دکھایا جانے والا اپارٹمنٹ جھیل کے کنارے بنا ایک پرسکون جدید گھر ہے اور پیشہ واران کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تفصیلات پر دی جانے والی توجہ، جگہوں کی نئی ترتیب، غیر پیچیدہ جدت اور خود بنوائے گئے فرنیچر کی منفرد عمدگی اندرونی حصف کو ایک پروقار تشخص عطا کرتے ہیں۔ تمام عناصر میں سب سے زیادہ نمایاں ہونے والی چیز کھلے لکڑی کے تختوں والی پینٹ شدہ چھت ہے – یہ کمروں میں ایک آرام دہ، نرم گرم اور خوشگوار ماحول بناتی ہے اور گھر کی جمالیات کے ساتھ بہترین لگتی ہے۔ دلچسپ لگا؟ تو چلیے نزدیک سے دیکھتے ہیں۔

لاؤنج

دھیمے رنگوں کی اس لاؤنج پر اجارہ دار ہے جو اسے آرم دہ دکھاتے ہیں۔ نرم و ملائم کشن وار سیٹ آرام دہ احساس کو بڑھاتے ہیں۔ کشن فرش تک آتے ہیں اور گھریلو احساس میں اضافہ کرتے ہیں۔ مگر اس کا اصل ہیرو کشادہ تختوں والی لکڑی کی چھت ہے۔ ہہ پر سکون، آرام دہ اور مزف دار ماحول بنانے کے لیے اس سے بہتر فرش نہیں رکھا جا سکتا تھا۔

اس تصویر میں کسٹم فرنیچر کا ایک بہتر رخ دیکھا جا سکتا ہے جو چمکتی دمکتی نقلی چھت کے ساتھ بہترین لگتا ہے، یہ تنصیب کردہ الماریاں ہیں۔ پر کشش اور بے حد عملی! روشنی کا نظام سپاٹ لائٹس پر مشتمل ہے، پوائنٹ لائٹ کے ساتھ نیچے اور پھیلی روشنی کے ساتھ اوپر، جو دو متوازی خطوط پر لگی ہیں۔ کیا بات ہے!

بیٹھنے کی جگہ

خوبصورت روشن سرمئی رنگ کی مرکزی دیوار، اس کے اندر ٹی وی کا حصہ ایک زاویائی ابھرتا فرنیچر دکھاتا ہے۔ کونے میں رکھی مزے دار لالٹینیں پرانے فشن ایبل انداز کا اضافہ کرتی ہیں۔

باورچی خانہ

L شکل کے لے آؤٹ اور صاف، زاویاتی لکیروں کے ساتھ اس ماڈیولر کچن کی ترتیب کافی فعال ہے۔ مرکزی رنگ فید ہے جسے چمکدار سیاہ کاؤنٹر اور گہرے رنگ کے کھلے کاؤنٹر نے نمایاں کیا ہے۔ کیا آپ نے عقبی روشنیاں دیکھیں؟

بیڈ روم

اس مرکزی دیوار کو دیکھیں! روشنی  کے ساتھ ایک متحرک بصری اثر قائم کرتی ہوئی یہ  دیوار بلا شبہ اس کمرے کی جان ہے۔ سرمئی، بھورے، سفید اور لکڑی کے رنگوں کے مجموعے دیکھنے میں اچھے لگنے اور روشنی کو نمایاں کرنے کے لیے کافی ہیں۔ یہ آرام و سکون کی ایک تصویر قائم کرتے ہیں۔ قیمتی الماری آسانی ظاہر کرتی ہے۔

ذاتی بیٹھنے کی جگہ

یہ کمرہ آرام سکون سےبیٹھ کرکھانا پکانے سے متعلق اپنی پسندیدہ کتابوں کا مطالعہ کرنے، گپ شپ کرتے ہوئے اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنے یا بس سونے کے لیے ہے۔ رنگوں کا انتخاب دلچسپ ہے جس میں آسمانی رنگ نمایاں ہے۔ مزے دار سجاوٹ اور بڑی کرسی زندہ دلی شامل کرتی ہیں۔

باتھ روم

باتھ روم میں  پالش شدہ فرش سرمئی رنگوں کے ساتھ کافی اچھا لگتا ہے۔ سرمئی کی بہت سی اقسام – شاور کیبن کی خوبصورت لکیریں، پچھلی دیوار اور سادہ الماریاں – خوبصورتی اور نفاست پر کوئی آنچ نہیں آنے دیتیں۔ عقبی روشنی والا آئینہ نہایت شاندار تجویز ہے جو نفاست اور کشش کے ساتھ ساتھ روشنی فراہم کرتا ہے۔ چھت میں چھپی روشنیاں بھی کسی سے کم نہیں۔

مزید دیکھیے: حیدر آباد میں بنا آرام دہ اندرونی حصوں والا دو کنال کا ایک حسین گھر۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine