باورچی خانہ میں سٹوریج کے حل کے لئے دلچسپ تجاویز جن کو دیکھ کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

usranaz usranaz
Vom Schmuddelkind zum Glanzstück, Schmidt Küchen Schmidt Küchen Modern kitchen
Loading admin actions …

اس بات سے قطع نظر کہ آپ کا باورچی خانہ چھوٹا ھے یا بڑا، آپ کو ہمیشہ اس میں زیادہ سے زیادہ سٹوریج کو استعمال کرنی چاہیئے۔کیا ہم ٹھیک کہ رہے ہیں۔؟مسئلہ یہ ہے کہ، آپ یہ کیسے کر سکتے ہیں؟ ٹھیک ہے، باورچی خانے کے سٹوریج میں پیشہ ورانہ باورچی خانے سے متعلق منصوبہ ساز اس میں ھونے والی جدت سے فائدہ اُٹھاتے ہین جیسے جدید اور معیاری الماریوں کو دیوار کے اوپر نصب کرکے سٹوریج کی زیادہ سے زیادہ جگہ بنا کر اسے کشادہ بناتے ہیں۔اگر آپ کو یقین نہ آئے تو خود اس تجویز کو اپنا کر دیکھ سکتے ہیں، مزید مفید اور دلچسپ تجاویز کے لئے ہمارے اس مضمون کو غور سے پڑھیں۔

1۔ جھٹ میں صفائی

باہر سے یہ الماریبالکل سادہ سی نظر آرہی ھے لیکن جب آپ اس کو کھولیں گے تو اس میں گہرائی میں مختلف درازیں نظر آئیں گی جن میں چیزوں کو رکھنے کے لئے تقسیم کی گئی ھے۔لیکن یہاں کچھ خاص اضافی عناصر نظر آرہے ہیں، ردی کے بیگ اور سنک سپونج کے لئے ایک ٹرے مختص کی گئی ھے۔یہ ایک متا ثر کُن ڈیزائن ہے، کیونکہ یہ ایسی چیزوں کو ہمیشہ محفوظ رکھتے ہیں جو ہمیشہ کھو جاتی ہیں!

2۔ چھوٹی الماریوں کے لئے کامل.

ایسی چھوٹی الماریوں کے بارے میں کیا خیال ھے جن کو کھولنے سے اس میں شیلفوں کی تعداد کو بڑھا کر سٹوریج میں اضافہ کیا گیا ھو؟ چھوٹی الماریوں کے لئے یہ ایک کامل ڈییزائن ھے جس میں آپ بڑی بوتلوں اور صفائی کے کیمیکل کو سنبھالنے کے لئے کالمی شیلف کو نصب کر سکتے ہیں۔ جو کہ سادہ الماری میں رکھنے سے گندگی پھیلنے کا اندیشہ ھوتا ھے۔ جب کہ یہ ایک بڑی بوتلوں کو محفوظ کرنے کا بہترین حل ھے۔

3۔ ردی کی ٹوکری کے لئے؟

کوئی بھی شخص گندی ردی کی ٹوکری اور شاپر بیگ کو اپنے باورچی خانے میں رکھنا پسند نہیں کرتا۔لیکن اس شاندار ڈیزائن کی بدولت یہ گندگی نظر نہیں آئے گی۔یہ سادہ سی الماری ھے جس میں مختلف درازوں میں تقسیم کی گئی بِن بنائی گئی ہیں جس میں آپ باورچی خانہ کے شاپرز اور گندگی کو پھینک کر آسانی سے چھپا سکتے ہیں اور ان ردی کے بن کو صاف کرنا بھی نہائت آسان ھے

4. آسان ری سائیکلنگ.

جس طرح اپ ردی کے لئے بِن کو استعمال کرتے ہیں اُسی طرح آپ الماری کی دراز میں مخصوص درازوں کو ترتیب دے سکتے ہیں جن میں دوبارہ استعمال میں لائی جانے والی چیزوں جیسے بوتل اور جار وغیرہ کو محفوظ کر سکتے ہیں۔لیکن یہ ایک مشکل کام ھو سکتا ھے لیکن ان دلچسپ تقسیم کی گئی درازوں کی بدولت آپ آسانی سے گندگی اور بے ترتیبی کو پھیلائے بغیر دوبارہ استعمال کرنے والی چیزوں کو آسانی سے خوبصورت انداز میں محفوظ کر سکتے ہیں۔

5۔ سادگی میں خوبصورتی ھے۔

اگر آپ کے پاس زیادہ بڑا باورچی خانہ نہیں ھے یا اس میں سٹوریج کی زیادہ گنجائش نہیں ھے تو کچھ چھوٹے اور سادہ حل کے بارے میں کیا خیال ھے جیسے اس ماڈل میں چھوٹی سے سکورر ٹرے دکھائی گئی ھے۔ الماری کے ایک سائیڈ پر ایک چھوٹی سی پلاسٹک کی ٹوکری نصب کی گئی ھے تو آپ سنک کی سپونج اور صابن کو محفوظ کر سکتے ہیں مزید اس کے نیچے ہُک پر دانتوں کا بُرش لٹکا کر سٹوریج کی جگہ کو سادگی سے بڑھایا جا سکتا ھے۔

6۔ خوبصورتی سے چھُپائیں

ہم اس مضمون کو ختم کرتے ھوئے آخر میں آپ کو کیبنٹ کے دروازے کی ایک تصویر دکھاتے ہیں۔جو کہ ہمیں یہ بتاتی ہیں کہ چیزوں کو کس انداز میں محفوظ کر کے چھپایا جا سکتا ھے۔ جب اس کے دروازے کو بند کیا جاتا ھے تو یہ محسوس ہی نہیں ھوتا کیہ اس کے اندر کیا کچھ محفوظ کیا گیا ھے،یہ ایک ھوشیاری سے محفوظ کرنے کا دلچسپ سٹوریج خیال ھے۔اور باورچی کانے کی زندگی کو سہل بنانے کا خوبصورت انداز ھے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine