خواب گاہ کو آرام دہ اور پرسکون بنانے کے 12 راز

Amjad Ali Amjad Ali
homify Bedroom
Loading admin actions …

ایک پرسکون نیندکے ليے منظم خوابگاہ کا ہونا ضروری ہے۔ خوابگاہ کی نظم و ضبط اورسجاوٹ دورجدید میں فن تعمیر اور تزین و آرایش کے ایک الگ شعبہ کی حیثیت سے فروغ پاچکا ہے۔ خوابگاہ کے انتظام اور سجاوٹ پر homify.pk کے ماہرین نے آپکے ملاحظے کے ليے چند منتخب اور ممتاز خوابگاہوں کا انتخاب کیا ہے۔ جنکی بدولت آپ کو اپنے خوابگاہ کےليے ایک شاندارآيڈیا بنانے میں مدد ملیگی۔

بیڈ کا سرہانہ

ڈبل بیڈ کا سرہانہ خوابگاہ کا مرکزی نقطہ ہوتی ہے۔ سرہانے کا انتظام جہاں ممتاز خوبصورتی کا زریعہ ہوتی ہے وہاں اس سے مفید اورکارآمد کام بھی ليے جاسکتے ہیں۔  اس نمونے میں بیڈ کا سرہانہ اور خوبصورت قدرتی لکڑی کے ساتھ سادہ اندازمیں سجایا گیا ہے۔ یہ پس منظر شاندار دیوار اور مثالی فنکاری کا نمونہ ہیں۔

ہلکے رنگوں کا انتخاب کیجيے

خوابگاہ میں ہلکے رنگ توانايی کی بچت کا زریعہ ہوتے ہیں۔ جو روشنی کو زیادہ سے زیادہ منعکس کرتے ہیں۔ ایسے رنگ زیادہ جاذب نظراور دلکش ہوتے ہیں۔ اورجدید  interior designers کا اولین ابتخاب بھی ہوتے ہیں۔

گہرے رنگ مگر احتیاط کے ساتھ

اگرآپ کو گہرے رنگوں میں دلچسپی ہے۔ تو ان رنگوں کے انتخاب میں احتیاط سے کام لیں۔ زیرمشاہدہ خوابگاہ میں پس منظر کے دیوار کا امتزاج تکیوں اور دیگردیواروں کا قالین کے ساتھ قايم کیا گیا ہے۔ جو ایک مثالی منظر پیش کرتا ہے۔

لايٹنگ کا حیران کن انتظام

اگر آپ کا ذوق اور معیار روشنیوں پر زور دیتا ہے تو پینڈولم سٹايل کے بلبوں سے متعلق کیا خیال ہے؟ کمرے کو منفرداور ممتاز بنانے کے ليے روشنیوں کے انوکھے اور منفرد انتظام کا آيڈیا اس تصویر سے حاصل کیاجاسکتا ہے۔ 

محبتوں کے رنگ

سرہانوں اور تکیوں کا انتخاب کرتے وقت رنگوں اور کپڑے کا خاص خیال رکھیں۔ رنگ انسانی رویوں اور طرز فکر پراثرڈالتے ہیں اور بعض اوقات تو سب کچھ رنگ ہی ہوتا ہے۔ اپنے شریک حیات کو متاثرکرنے کے ليے رنگوں پر بھی توجہ دیں۔

مدہم رنگوں کا حسین انداز

سادہ اور مدہم رنگ بہت سی جھنجھٹوں اور پیچیدگیوں سے بچاتے ہيں۔ پورے کمرے میں ایک ہی پینٹ کا اپنا انداز اور مزہ ہے۔ جیسا کہ اس تصویر میں نظرآرہا ہے۔ سادگی میں وقار اور شایستگی کا عنصراسی طرح نمایاں کیا جاتا ہے۔

بڑے سايز کے تکيے۔

تکیوں کے رنگ اور کپڑے خوبصورتی اور نفاست کا ایک بڑا عنصرہوتے ہیں۔ بڑے تکیوں کے خوبصورت ڈیزاين اور شاندار کپڑے خوابگاہ کا ماحول خوبصورت بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

تخلیقی پینٹنگ کا انتخاب کيجيے

ہاتھ سے بنے تصویروں اور پینٹنگز کی اہمیت اس وقت دوبالا ہوجاتی ہے جب انکو تخلیقی انداز میں نصب کیا جايے۔ خوابگاہ میں بیڈ کے سرہانے ایسے فن پارے توجہ کا باعث ہوتے ہیں۔

میٹیریل اور انتظام

خوابگاہ کے میٹیریل مثلا پردے، تکيے، بیڈ شیٹ اور رنگوں کا انتخاب احتیاط سے کریں۔ خوابگاہ کے تمام میٹیریل آپکی شخصیت اور طرزعمل کی غمازی کرتے ہیں اور آپکے ذوق اور نفاست کی ترجمانی۔

مختلف آرايشی میٹیریل

اگر آپکو موقع اور وسايل میسر ہیں اور کسی ماہر کاریگر کی مدد سے شاندار میٹیریل مثلا ٹايلز، ماربل، لکڑی اور خوبصورت رنگوں سے اپنی خواب گاہ سجا سکتے ہیں تو یہ نمونہ آپ ہی کے ليے ہے۔ کھڑکیوں پر پردوں کے رنگ اور انداز کا انتخاب آپ خود کیجيے۔

قدرتی لکڑی کے فرش انمول ہوتے ہیں۔

قدرتی لکڑی کے فرش مفید اور خوبصورت ہوتے ہیں۔ لکڑی کے تختوں سے بنے فرش گرمیوں میں سرد اور سردیوں میں گرم رہتے ہیں۔ لکڑی کے فرش قالین کے بغیربھی خوبصورت لگتے ہیں۔ اور بہتر یہی ہے کہ صفايی کے ساتھ انھیں بغیر قالین کے ہی رکھیں۔

فطرت کا لطف

سمندرکی طرف کھلتی کھڑکی سے صاف ہوا کے جھونکے اور نیلگوں سمندرکا نظارہ اور وہ بھی ایک نيے صبح کے آغاز کے ساتھ۔ اس خوابگاہ میں دیواروں پر لکڑی کے آرايشی تختے لگايے گيے ہیں اور لکڑی سے بنے خوبصورت فرنیچرفطرت سے اور بھی قریب تر کردیتی ہے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine