گھر کو پانچ منٹ میں صاف کرنے کے 7 سمارٹ اور بہترین انداز

usranaz usranaz
Kitchens, Clean Design Clean Design Modern kitchen
Loading admin actions …

ہم میں سے کسی کو بھی یہ بتانے کی ضرورت نہیں ھے کہ گھر کی صٖفائی ہی اس کی خوبصورتی اور دلکشی کو بڑھاتی ھے اور نہ ہی اس کے لئے داخلہ ڈیزائنر یا کمرے کو سجانے والے ماہرین کی ضرورت پڑتی ھے۔ اس کے باوجود کوئی بھی شخص گھر کی صفائی پر بہت سا وقت خرچ نہیں کرنا چاہتا۔ قدرتی طور پر ہم ایسی تجاویز کو پسند کرتے ہیں جو بہت کم وقت میں صفائی کے امورکوسرانجام دے سکیں۔ گھر کی صفائی کی ایسی تجاویز کے بارے میں آپ کا کیا خیال ھے جن کو کرنے میں صرف 5 منٹ لگتے ھوں؟

عام طور پر پانچ منٹ والی تجاویزکو غیر فعال سمجھا جاتا ھے لیکن آج ہم ھومی فائی کے اس مضمون میں اس کی فعالیت کو ثابت کریں گے۔ہم نے پورے گھر کے لئے 5 منٹ کی صفائی کے لئے کچھ تجاویز کو جمع کیاھے۔جی ہاں یہ سات تدابیر آپ کے گھر کو نہائت احسن طریقے سے پانچ منٹ میں صاف اورستھرا کر دیں گی۔ اگر آپ ان سات تجاویز پر عمل کریں گے تو آپ کاگھر بہت آسانی سے اور کم وقت میں صاف ستھرا اور خوب صورت نظر آئے گا۔

دلچسپ معلومات ہیں نا! ؟ چلئے پھر ان دلچسپ اور حیران کُن تجاویز کا قریب سے جائزہ لیتے ہیں۔ جوکہ آپکے گھر کو پانچ منٹ میں صاف ستھرا اور خوبصورت بنا دیں گی۔چلئے ایک نظر ان دلچسپ تجاویز پر ڈالتے ہیں۔

5۔ قیمتی شیشے کی سطحوں کے لئے

گھر کے آنگن اور باغ سے منسلک ھونے کے لئے بڑے بڑے شیشوں کی دیواروں اور دروازے کا انتخاب کیا جاتا ھے۔ لیکن ان بڑے شیشے کے دروازوں اور سطحوں کی صفائی ایک کٹھن اور دشوار کام ھے،آپ کو ان کی صفائی کے لئے باقاعدگی سے صفائی کو معمول بنانا ھوگا۔اگر آپ اس کام کو کٹھن اور دشوار محسوس کر رہے ہیں اور آپ اس کام کے لئے آسان اور سستے حل کی تلاش میں ہیں تو ایک گھریلو نسخہ تیار کریں۔پانی اور الکوحل کو مکس کر کے ایک مرکب تیار کریں اور اس کی مدد سے شیشے کی سطحوں کو صاف کریں۔ اس طریقہ سے آپ بہت کم وقت میں نہائت سستے میں بڑے شیشے کی سطحوں کو آسانی سے صاف اور شفاف رکھ سکتے ہیں۔

3۔ لیدر کو صاف رکھیں

آج کل لیدر کے بنے صوفوں اور سکون آور کُرسیوں کو صاف کرنا قدرے مشکل کام ھے۔ صوفہ سیٹ،کرسیاں اور کشن سے بنے فرنیچر کے اوپر ایک موٹی تہ کا لیدر چڑھا ھوتا ھے۔اور اس کو صاف کرنے کے لئے خصوصی توجہ کی ضرورت ھوتی ھے۔ ان تمام اقسام کے لیدر کو مائکرو فائبر کیمیکل سے کپڑے کو گیلا کر کے صاف کیا جا سکتا ھے۔

لیدر کو صاف کرنے کاایک اور بہترین حل یہ ھے کہ آپ صابن میں بھیگے کپڑے کے ساتھ اس کو رگڑیں جس سے لیدر کے صوفے اور فرنیچر آسانی سے صاف ھو جائیں گے۔لیدر کی صفائی کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ لیدر کو زیادہ نہ رگڑیں کیوں کہ اس سے لیدر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ رہتا ھے۔ہمیشہ معیاری کیمیکل اور مناسب کپڑے کے ساتھ لیدر کو صاف کریں جس سے اس کی چمک برقرار رہتی ھے۔

2. اپنی کھڑکی کو صاف رکھیں

اگر آپ کے کمرے کی کھڑکی کا سائز اس تصویر میں موجود کھڑکیکے سائز جتنا ھے تو اس کو باقاعدگی سے صاف کرنا نہائت آسان ھے۔اس کے لئے آپ کو صرف شیشہ صاف کرنے والا کیمیکل اور ایک عدد صاف کرنے والے کپڑے کی ضرورت ھوگی اور آپ کی کھڑکی جھٹ سے صاف شفاف نظر آئے گی۔اگر آپ کی کھڑکی بہت ہی گندی ھے تو اس کو سرف اور گرم پانی سے دھوئیں اس سے بہت کم وقت میں آپ کی کھڑکی صاف ھو جائے گی اور زیادہ محنت بھی درکار نہیں ھوگی۔

1۔ اپنی چیزوں کوترتیب سے منظم اندازمیں رکھیں۔

ہم گھر کی صفائی کی اے۔بی۔سی سے شروع کرتے ہیں۔ گھر کی صفائی کو برقرار رکھنے کاآسان حل، اپنی تمام چیزوں کو منظم طریقے سے سلیقے سے سنبھال کر ان کی اپنی جگہ پر رکھنے میں ھے۔ بجائے اس کے کہ آپ چیزوں کو ادھر ادھر پھینک دیں اور بے ترتیبی پھیلائیں۔ آپ اس بات پر عمل کرنا شروع کر دیں اور چیزوں کو شروع سے ہی ترتیب میں اور اپنی جگہ پر رکھنا شروع کر دیں آپ دیکھیں گے کہ اس ترتیب سے آپ کا گھر ہمیشہ صاف ستھرا رہے گا اور بہت کم محنت اور ٹائم سے آپ اس کو صاف کر سکیں گے۔

6۔ غسل خانہ میں

غسل خانہ گھر کے ان خالی جگہوں میں سے ھے جہاں پر ہر وقت بیکتیریا اور جراثیم کا حملہ ھوتا رہتا ھے۔ اس لئے ضروری ھے کہ ان جگہوں  کے ہر حصے کو صاف اور جراثیم سے پاک ھونا چاہئے۔ مثال کے طور پر شاور کے حصے کو صاف کرنا نہائت آسان ھے۔ ہر شاور کے بعد دیواروں پر لگے پانی کے قطروں کو صاف کرنے کے لئے کپڑے یا اسفنج کا استعمال کریں۔ اور پانی کو خشک کریں کیوںکہ پانی کے قطرے دیوار یا شیشے کی اسکرین پر داغ چھوڑ جاتے ہیں۔

7۔ شیشے کی سیڑھیوں کے لئے

آپ یقین نہیں کریں گے کہ سیڑھیوں کی گلاس سٹیپ ،لکڑی سے بنے سٹیپ سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور مشکل ھے۔لیکن اس کی صفائی آپ کی سوچ سے بھی زیادہ آسان ھے۔ سیڑھیوں کی گلاس سٹیپ کی گرد اور مٹی کو صاف کرنے کے لئے آپ کپڑا اور ویکیوم کلینر کا استعمال کر سکتے ہیں۔اگر اس کے داغ صاف نہیں ھو رہے تو سادہ سی ترکیب ھے گلاس کلینر کی مدد سے یہ داغ آسانی سے مٹائے جا سکتے ہیں۔لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ شیشے کی ان سطحوں کو جلد خشک کر لیں ورنہ اس پر چلنے سے پھسل کر گرنے کا خدشہ رہتا ھے۔کیوںکہ جب یہ گیلی ھوتی ہیں تو پھسلنے کا خطرہ ذیادہ ھوتا ھے۔

4۔ باورچی خانہ میں۔

باورچی خانے میں داخل ھوتے ہیں۔ رفریجریٹر کو کیسے صاف کیا جائے؟ رفریجریٹر کی گندگی اور چکنائی کو صاف کرنے کے لئے بازاری کیمیکل استعمال کرنے کے بجائے گھریلو نسخے پر عمل کریں۔ گھریلو نسخے کے لئے دو چمچ سوڈا لے کر اس میں آدھا لیموں اور 5 قطرے لیموں کے ڈال کر پیسٹ تیار کریں۔ پھر اس پیسٹ کو اسفنج کے ساتھ ریفریجریٹر کے بیرونی سطح کو صاف کریں تھوڑی سی محنت کے ساتھ بہت کم وقت میں آپ کا ریفریجریٹر چمک اُٹھے گا۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine