ٹی وی لاؤنج میں خاکستری رنگ استعمال کرنے کی 10 وجوہات

M Usman M Usman
Apartament na Klecinie , Jeżewska & Zakrawacz Jeżewska & Zakrawacz Modern living room
Loading admin actions …

ہم جانتے ہیں کہ جب بات ہو ٹی وی لاؤنج کے رنگ و نگار کی تو ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کا لاؤنج ہر کسی سے اعلیٰ اور ارفعا نظر آئے، جی ہاں آج کے مضمون میں ہومی فائی آپ کو ایسی ہی ایک ترکیب بتانے جا رہا ہے۔ کیا آپ نے خاکستری رنگ کے بارے میں اس سے پہلے سوچا؟

عام طور پر اسے بورنگ رنگ سمجھتے ہوئے آنکھیں بند کر لی جاتی ہیں لیکن درحقیقت یہ ہلکے رنگوں میں بادشاہ کا مقام رکھتا ہے۔ خاکستری رنگ کی دیواریں اپنے اندر ایک شاندار احساس رکھتی ہیں اور ماحول میں ایک خوشگوار احساس قائم ہوتا ہے۔ گھر کی اندرونی تزئین و آرائش کے کسی ماہر سے پوچھ کر دیکھیں کہ خاکستری رنگ نے کس طرح ہر دور میں اپنا معیار برقرار رکھا ہے، اور آج ہومی فائی ایسے ہی 10 کمالات آپ کی خدمت میں پیش کرنے جا رہا ہے۔

1. بڑے کمروں کیلئے یہ بہترین ہے

جب آپ کافی بڑی جگہ سجانے سنوارنے کو ہو تو خاکستری رنگ سے بہتر کیا ہو سکتا ہے، اور ہاں ایک ہی رنگ میں زیادہ پینٹ خریدنا الگ الگ رنگوں میں خریدنے کی نسبت کافی سستا کام ہے۔ ایسی کھلی جگہ میں گہرے رنگ کے شیڈ کو کبھی مس نہیں کرنا چاہئے۔ خاکستری چھوٹے کمروں میں بھی ایسا ہی شاندار تاثر چھوڑتا ہے۔

2. اس سے ہر طرح کی اشیا کو رنگا جا سکتا ہے

اس بات سے قطع نظر کہ آپ کے ٹی وی لاؤنج میں کس قدر فرنیچر موجود ہے، ایک اکیلا خاکستری رنگ ہی کافی ہے۔ اس کی جگہ کسی گہرے رنگ کو استعمال کرنے سے آپ کا لاؤنج تنگ اور بھرا بھرا محسوس ہوتا ہے، جبکہ خاکستری کو استعمال کے بعد جگہ کھلی اور ہوادار ہی رہتی ہے۔

3. یہ کبھی پُرانا نہیں ہوتا

خاکستری رنگ کا یہ بہت بڑا فائدہ ہے، ہلکا اور چمکدار ہونے کی وجہ سے یہ ہمیشہ ہی دلکش احساس دلاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنے کمرے کو باربار رنگ کرنے یا سجانے سنوارنے کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔ ہلکے رنگ سال کے کسی ایک حصے سے مخصوص ہونے کے بجائے سدابہار ہوتے ہیں۔

4. چکاچوند روشنی

ٹی وی لاؤنج دوسرے کمروں کی نسبت زیادہ استعمال میں لایا جاتا ہے اس لئے اس میں روشنی کے کردار کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ اگر آپ کا کمرہ گہرے رنگوں سے مزین ہو تو اس میں بلب لگانے کیلئے کافی سوچ و بچار کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن یہ خاکستری رنگ روشنی کو اور بڑھاتا ہے اور ٹی وی لاؤنج کو بنائے مزید چمکدار۔

5. آپ اس میں مزید رنگ بھی شامل کر سکتے ہیں

اگر آپ دوسرے رنگوں کے بھی شوقین ہیں تو خاکستری رنگ کو مرکزی رنگ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اس میں دوسرے رنگ بھی استعمال کرتے ہیں۔ کافی اور کریمی رنگ رنگ خاص طور پر زبردست ہیں۔

6. آرام دہ احساس

سجاوٹ کی دوسری اشیا کو شامل کرنے کیلئے خاکستری ایک بنیادی رنگ ہے۔ خاکستری کے ہوتے ہوئے آپ کسی بھی رنگ کی پینٹنگ کو منتخب کر سکتے ہیں، کسی گہرے رنگ کے بجائے خاکستری پر ہر شے جچتی ہے۔

7. کلاسیکل سٹائل کے ساتھ

خاکستری واقعی میں ایک ہمہ جہت رنگ ہے جو ہر طرح کے سٹائل کے ساتھ کام کرتا ہے۔ جدید ہو یا کلاسیکل ہر طرح کے سٹائل اور فرنیچر کے ساتھ اس رنگ کو چلایا جا سکتا ہے۔ لکڑی کے فرش کے ساتھ خاکستری رنگ کا ملاپ لاجواب ہے۔

8. اس کے ذریعے دوسری اشیا کو چھپایا جا سکتا ہے

اگر آپ چاہتے ہیں گھر میں دوسری تعمیراتی اشیا پہلی نظر میں سامنے نہ آئیں تو خاکستری رنگ بے حد مددگار ہے۔ اس کے ذریعے ایسی اشیا کو ہلکا جبکہ دیگر گہرے رنگوں کی اشیا جیسے سیڑھی کو سامنے لایا جا سکتا ہے۔

9. روشنی کو کرے اور بھی روشن

اگر آپ اس قدر خوش قسمت ہیں کہ آپ کے گھر میں بڑی کھڑکی موجود ہے تو آپ چاہیں گے کہ قدرتی روشنی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے اور اس کے لئے کمرے میں خاکستری رنگ سے بہتر کون سا رنگ ہو سکتا ہے۔ یہ سورج کی ہر شعاع کو منعکس کرتے ہوئے کمرے کے ہر حصے تک پہنچائے گا۔

10. بے شک یہ نفیس ہے

اور آخر میں کون اس بات سے انکار کر سکتا ہے کہ خاکستری رنگ سب سے نفیس ہے؟ ہمارے خیال میں کوئی بھی نہیں! یہ ایک ایسا کلاسیکل رنگ ہے جسے سامان کے ساتھ یا سامان کے بغیر، جدید یا روایتی کسی بھی انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جی ہاں اب تو آپ بھی مان گئے ہوں گے کہ خاکستری ہی سب سے اچھا ہے۔

رنگوں کے متعلق مزید تجاویز کیلئے یہ مضمون ضرور پڑھیے: بیڈروم کیلئے کونسا رنگ بہترین ہے؟

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine