۱۰ حیرت انگیز ہموار فرش والے شاور

Resham Ejaz Resham Ejaz
Block & Bath, BARASONA Diseño y Comunicacion BARASONA Diseño y Comunicacion Modern bathroom
Loading admin actions …

عام واک ان شاور شاندار ہوتے ہیں مگر جب آپ کو ان میں قدم رکھنا پڑے تو یہ تھوڑے خطرناک بھی ہو سکتے ہیں، خاص کر تب جب صبح کے وقت آپ ابھی نیند میں ہوں۔ ان شاور کے شاندار ڈبوں سے مزید فائدہ اٹھانے کا ایک بہترین راستہ فرش ٹرے ڈیزائن ہے۔ یہ سننے میں شاید بہت جدید اطالوی شاورز میں یہ ڈیزائن کئی سالوں سے چلا آ رہا ہے اور یہ تو سب جانتے ہیں کہ ہمارے اطالوی بھائی بہن فیشن کے کتنے دلدادہ ہیں۔ بہترین باتھ روم حاصل کرنے کا راز اس کی طرف توانائی مرکوز کرنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹرے کی اونچائی، شاور کے شیشے اور ٹائلیں سب کے بارے میں تفصیل سے سوچنے کی ضرورت ہے۔ اس بات سے کوئی بھی باتھ روم ڈیزائنر انکار نہیں کر سکتا۔

اگر آپ چند بے حد شاندار شاور دیکھنا چاہتے ہیں جو آپ اپنے نئے باتھ روم میں لگا سکیں تو ہمارے ساتھ چلیے۔ ہم 10 بہترین ڈبے والے شاور لائے ہیں اور ہم جانتے ہیں آپ انہیں بہت پسند کریں گے۔

۱۔ گہرا اور پراسرار

دیوار پر لگی چمکتی سیاہ ٹائلیں، کرسٹل جیسی شفاف شاور کی سکرین جو نظر بھی نہ آئے اور فلیٹ ٹرے کا سیدھا ڈیزائن سب اس دلکش سیاہ باتھ روم کو شاندار بناتے ہیں۔

۲۔ سادہ کیوب

خوبصورت! نہایت سادہ، تازہ اور باترتیب۔ یہ شاور کا ڈبا صبح صبح گسنے اور تازہ دم ہو کر نکلنے کے لیے بہترین ہے۔ سفید ٹرے کی بدولت یہ روشن نظر آتا ہے۔

۳۔ چھپا ہوا

چھوٹے باتھ روم میں بھی فرشی ٹرے شاور کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کم قیمت میں جگہ سمٹ گئی ہے اور پانی کا بہاؤ آسان ہو گیا ہے۔

۴۔ شاہانہ سنگ مرمر

اس سے برا کیا ہو گا کہ آپ اپنے شاہانہ باتھ روم میں جائیں اور آپ کے قدم سنگ مرمر کے علاوہ کسی اور چیز سے ٹکرائیں؟ اسی لیے سنگ مرر سے بنا شاور کا ہموار فرش بہترین ہے۔ سنگ مرمر کسی صورت بھی برا نہیں لگ سکتا۔

۵۔ نفاست سے مکمل کردہ

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ شاوہ ٹرے کو مزید پرکشش کیسے بنائیں تو اس سے بہترین تجویز اور کوئی نہیں۔ سادہ بے ترتیب ڈیزائن والی ٹائلیں یہ کام آسان کر دیں گی اور پیروں کے نیچے بھی اچھی محسوس ہوں گی۔

۶۔ فیشن ایبل جدت

یہ نچلی شاور کے ڈبے کی ٹرے کتنی ہموار نظر آتی ہے! واہ! نکاسی کے انتظام اور نظروں سے تقریبا اوجھل دیوار کے ساتھ یہ جدید ہے اور باتھ روم کے عام شاور کے ساتھ بھی ذرا بری نہیں لگ رہی۔

۷۔ رنگوں کا ملاپ

اگرآپ کو لگتا ہے کہ بغیر سیڑھی والا واک ان شاور بہت سادہ اور غیر ذاتی ہو سکتا ہے تو شاید آپ غلط ہیں۔ آپ ایک منفرد اور ڈرامائی سکرین چن کر اسے دلچسپ بنا سکتے ہیں۔

۸۔ پلکیں جھپکائیں اور یہ غا‏ئب

اگر اس کی پچھلی دیوار پر ڈیزائن نہ ہوتا تو ہمارا خیال ہے کہ آپ کو یہ شاور بالکل بھی نظر نہ آتا۔ کیوں کہ یہ فرش کے ساتھ ہموار ہے۔ شفاف سکرین بھی اپنے ہونے کا پتا نہیں دیتی اور یہی وجہ ہے کہ ذیزائن والی دیوار لازمی تھی۔

۹۔ قدرتی حسن

قدرتی پتھر کی ٹائلیں، بھورا سرخ رنگ اور شاور کے لیے لکڑی کا ہموار فرش سب قدرت اور نباتاتی ڈیزائن کی گواہی دیتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ لکڑی پیروں کے نیچے اچھی معلوم ہوتی ہے اور پانی سے خراب بھی نہیں ہوتی۔

۱۰۔ سادہ اور پیارا

اس واک ان شاور میں ایک چھوٹی سی سیڑھی ہے۔ مگر یہ ان عام سیڑھیوں جیسی ڈرامائی بالکل نہیں۔ تو ہمارا خیال ہے کہ یہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو ہموار فرش ابھی نہیں چاہتے۔ آپ کو ماننا ہی ہو گا کہ یہ شاور بہت لمبا اور بڑا نظر آتا ہے، نہیں؟

باتھ روم کے بارے میں مزید جانئے: باتھ روم میں واشنگ مشین چھپانے کے ۶ شاندار طریقے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine