ایک شاندار خود مختار بنگلہ

Farheen Farheen
homify Bungalow
Loading admin actions …

اپنا گھر ہر انسان کی بنیادی خواہشات میں سے ایک ہے اور یہ ضروری بھی ہے۔ لیکن گھر کا خوبصورت پر آسائش اور شاندار ہونے کے ساتھ ساتھ خودمختار ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ اس سلسلے میں ہومی فائی آپکی مدد میں پیش پیش ہے آج ہم ایک ایسا ہی بنگلہ پیش کرنے جارہے ہیں جو کہ شاندار ، پرآسائش ہونے کے ساتھ ساتھ خود مختار بھی ہے۔ اسکا انٹریئر بلکل بیرونی وضع کی طرح مرصع رکھا گیا ہے جو کہ اسکو مزید اسٹائلش بناتا ہے۔ اسکا اسٹائل بےحد جدید ہے اور اسکی تمام چھتیں ڈھلوان والی رکھی گئی ہیں تو ذرا دل تھام کر بیٹھیں کیونکہ ہم اس شاندار بنگلے کا اندرونی نظارہ کرنے جارہے ہیں۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

باہر سے منظر

شاندار ہرے بھرے مناظر کے ساتھ یہ خودمختار گھر کتنے شاندار لگ رہے ہیں۔ ان گھروں کو ڈیزائن کرتے وقت ان کے خودمختار ، اسٹائلش اور پائیدار ہونے کے ساتھ ساتھ انکے فعال ہونے کا بھی بھرپور دھیان رکھا گیا ہے۔ انکا ڈیزائن خاص طور پرایک ہی سمت میں رکھا گیا ہے۔ انکی لال چھتیں کافی دلکش ہیں۔ ان گھروں کے باہر موجود کھلے لان خاص بچوں کا دھیان رکھ کر بنائے گئے ہیں کیونکہ عموما بچوں کو کھلی جگہوں پر کھیلنا کافی پسند ہوتا ہے۔

ایک شاندار پورچ

ایک شاندار لیکن سادہ بنا پورچ انے والے لوگوں کو شاندار طریقے سے خوش آمدید کہتا ہے۔ اس میں لگی تھوڑی سی ہریالی آپکی شام کی چائے کو خاصا خوشگوار بناتی ہے، کونے پر لگے شاندار پودے آپکے پورچ میں بتائے گئے وقت کو شاندار بناتے ہیں ۔

کشادہ لیونگ روم

ایک شاندار ، دلکش کھلا لے آوٹ آپکی فیملی میٹینگز کو خاصا شاندار بنا سکتا ہے۔ کمرے میں رکھے ہوئے صوفے اسکے پر آسائش ہونے کا ثبوت ہیں۔ پلین ٹائلوں میں ایک خاص ڈیزائن بنا ہوا ہے جو کہ خاصا شاندار لگتا ہے۔ نارنجی دیوار ایک تقسیم کے ساتھ ساتھ ایک اسٹائل کے طور ہر بھی استعمال ہوسکتی ہے۔

لیونگ روم ایک اور وضع سے

کمرے کا دروازہ کھول دیا جائے تو یہ باغیچے کا ایک شاندار منظر پیش کرتی ہے۔ کمرے کے ایک کونے میں ٹی وی رکھا گیا ہے جو کہ خاصا دلکش لگ رہا ہے

سیٹینگ روم کے لیئے ایک اور شاندار آئیڈیا

راٹ آئرن کی بنی یہ شاندار اور منفرد کرسیاں کمرے کو ایک الگ وضع بخشتی ہیں۔ اس کمرے کی سجاوٹ میں دیہاتی رنگ زیادہ نمایاں ہے اور اسطرح کا فرش پہلی نظر میں دیکھنے سے کمرے کا حجم بڑھا کر بتاتا ہے۔ لکڑی کی سجاوٹیں کمرے میں ایک خاص رنگ پیدا کرتی ہیں

ایک دیہاتی اور سادہ باورچی خانہ

ایک سادہ اور آسان باورچی خانے کا اسٹائل جس میں بہت سارے دراز اور کیبنٹس بنائے گئے ہیں جو کہ باورچی خانے کا استعمال آسان بناتے ہیں۔ بہت سارے دراز باورچی خانے کو فعال بناتے ہیں۔باورچی خانے کا دروازہ نہیں ہے اسلیئے اسکا لے آوٹ کھلا اور سادہ معلوم ہوتا ہے

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine