ایک لکڑی کا گھر جو کہ زمین سے اوپر ہے

Farheen Farheen
homify
Loading admin actions …

ہم اکثر سوچتے ہیں کہ خوبصورت لکڑی کے گھر جو کل تک صرف ایک ڈھیر کی شکل رکھتے ہیں اگلے دن ایک شاندار پروجیکٹ کیسے بن جاتے ہیں، اسی عمل کو سمجھنے کے لیئے آج ہم ایک شاندار لکڑی کے پروجیکٹ کو دیکھیں گے۔ اسکا ڈیزائن پہلے سے ہی ایک بے حد قابل آرکیٹیکٹ نے بنایا ہے لیکن اسکا ڈھانچہ تعمیر ہونے کے بعد کام تعمیراتی عملے کے سپرد کردیا گیا ہے کیونکہ ڈیزائن کے بعد وہ اسکو سنھبال سکتے ہیں۔

خاصا بڑا،اچھے طریقے سے مکمل کیا گیا جو کہ کافی حد تک روایتی ہے اور گھر کا جمالیاتی حسن بھی کافی زیادہ ہے تو آئیے اس پروجیکٹ پر ایک نظر ڈالتے ہیں اور لیونگ روم میں آنے والی قدرتی روشنی کو دیکھ کر آپکی آنکھیں یقینا چندھیا جائیں گی!

پہلے: صرف ایک ڈھانچہ

واہ! ہم مانتے ہیں کہ لکڑی کے گھر ایک دن کچھ ہوتے ہیں اور دوسرے دن کچھ۔ لیکن ہم شرط لگا سکتے ہیں کہ یہ نظارہ نئے مالکان کے لیئے تھوڑا ڈراونا ضرور ہے۔ تاہم، ڈھانچہ مکمل کرلیا گیا ہے اب صرف لکڑی کے پینل لگانے کا انتظار کیا جارہا ہے تاکہ اس ڈھانچے کو ایک مکمل گھر کی شکل دی جاسکے۔

درمیان میں: ڈھانچہ مکمل کرلیا گیا ہے

کچھ دنوں کو تیزی کو گزارتے ہوئے اگر دیکھیں تو یہ ڈھانچہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ ایک تقریبا مکمل شدہ گھر، ایک شاندار اسٹائل اور اسٹرکچر کے ساتھ، ختم ہونے کے لیئے بلکل تیار ہے۔ ایک سے زیادہ چھتوں والا آئیڈیا واقعی ہی کمال ہے اور ہمیں یہ یقین دلا رہا ہے کہ بیرونی کام تقریبا ختم ہوچکا ہے۔آپ ہمیں عجیب کہہ سکتے ہیں لیکن اس سارے عمل میں صرف او ایس بی شیٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔

بعد میں: ٹا ڈا

آخاہ !گھر مکمل ہوچکا ہے کیا کوئی اور گھر جمالیاتی طور پر اتنا شاندار ہوسکتا ہے؟ یہ ایک شاندار لکڑی کی کلاڈنگ کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ گھر تعمیراتی طریقے پر شاندار طریقے سے پورا اترتا ہے۔ پوری طرح یہ ایک شاندار روایتی اسٹائل ہے۔ سرمئی رنگ سفید رنگ کے ساتھ شاندار طریقے سے اٹھ رہا ہے۔

بعد میں : روشنیوں کے ساتھ

ہم نے آپ سے کہا تھا کہ لیونگ روم سے نظر ذرا بچا کر کیونکہ یہ بہت زیادہ روشن ہے تو یہ رہا ہمارا لیونگ روم۔ یہ گھر کے بیچھے کی طرف ہے اور بہت زہادہ شیشے کی وجہ سے یہ گھر بہت زہادہ روشن ہے آپ باہر کا نظارہ کبھی اگنور نہیں کرسکتے۔ یہ ایک شاندار لکڑی کا گھر ہے جو کہ ہمارے شہروں میں کافی استعمال ہوتا ہے۔

لکڑی کا ایک اور شاندار پروجیکٹ کو دیکھنے کے لیئے اس آرٹیکل کو دیکھیں: ایک شاندرا لکڑی کا گھر

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine