ڈریسنگ روم میں سٹوریج اور اس کو منظم کرنے کے آئیڈیاز

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
homify Dressing room
Loading admin actions …

ڈریسنگ رومگھر کا وہ کمرہ ہے جسے آپ اپنے روزمرہ استعمال کی اشیاء کو رکھنے اور کہیں بھی جانے سے پہلے تیار ہونے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ڈریسنگ روم کی تعداد یا لمبائی آپ کے گھر کے افراد کی تعداد پر منحصر ہوتی ہے۔ سونے کے لباس سے لے کر پارٹی کے لباس اور قیمتی چیزوں کو الگ سے رکھنے کے لیے ہم ڈریسنگ روم کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ سونے کے کمرے میں روزمرہ کے استعمال کی اشیاء رکھنے سے اس کمرے میں جگہ ایک تو جگہ کم پڑتی ہے دوسرا اس طرح کرنے سے کمرہ بکھرا ہوا بھی رہتا ہے ۔ جب ہم کپڑے تبدیل کرتے ہیں تو اُتارنے والے کپڑوں کو کمرہ میں رکھنے سے بُرا اثر پڑتا ہے اس مقصد کے لیے ڈریسنگ روم کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ آپ اپنی سہولت کے مطابق گھر میں مشترکہ یا الگ الگ ڈریسنگ روم کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ آج کل کے جدید دور میں ڈریسنگ روم  کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیشِ نظر اس کو منظم اور خوبصورت انداز سے ترتیب دینا اہم کام بن گیا ہے ۔ آپ کی اسی ضرورت کو دیکھتے ہوئے آج ہم نے ہومی فائی پر ڈریسنگ روم کو منظم کرنے اور اس میں اشیاء کو ترتیب دینے اور سٹوریج کے کچھ آئیڈیاز کو پیش کیا ہے جن سے حوصلہ افزائی حاصل کر کہ آپ بھی خود اپنے ڈریسنگ روم کو بہترین طریقے سے منظم کر سکتے ہیں۔ تو ایک نظر اس مضمون پر ڈالیں امید ہے آپ کو ہمارے خیالات پسند آئیں گے۔

سب سے پہلے منصوبہ بندی کریں

کسی بھی کام کو کرنے سے پہلے اگر اس کے متعلق منصوبہ بندی کریں تو ہر کام ترتیب اور سہولت سے ہو سکتا ہے۔ اس لیے اپنے ڈریسنگ روم کو ترتیب دینے سے پہلے اس کی منصوبہ بندی کریں کہ آپ کی ضروریات کیا ہیں؟ آپ کو چھوٹی الماری کی ضرورت ہے یا بڑی یہ آپ کی ضرورت کی چیزوں کی تعداد یا اگر آپ گھر کے تمام افراد کے لیے مشترکہ طور پر ڈریسنگ روم استعمال کرتے ہیں تو اس کی ضرورت پر منحصر ہے۔  اسی طرح آپ اپنے سامان کو اکھٹا رکھنا چاہتے ہیں یا الگ الگ اس بات کے لیے بھی پہلے سے سوچنا ضروری ہے تاکہ اسی مطابق اسٹریج کی جگہ ترتیب دی جائے۔ اپنے فالتو یا پرانے کپڑوں جن کو آپ ضائع نہیں کرنا چاہتے ان کے لیے الگ سے ایک خانہ یا دراز کو منتخب کریں جہاں اس سب کو ذخیرہ کیا جا سکے۔

صحیح جگہ کا انتخاب کریں۔

اپنے ڈریسنگ روم کو پُر ترتیب اور منظم رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر چیز کو رکھنے کے لیے صحیح جگہ کا انتخاب کریں۔ یو تو اگر آپ چاہیں تو پورے کمرے میں اپنے کپڑوں کو وقف کرنے کیے لیے استعمال کر سکتے ہیں لیکن اس طرح کرنا زیادہ مناسب نہیں لگتا کیونکہ اس طرح کرنے سے پورے ڈریسنگ روم میں ہر طرف کپڑے ہی کپڑے دکھائی دیں گے۔  اس لیے ہم آپ کو اپنے ڈریسنگ روم میں کپڑے رکھنے کے لیے الگ سے ایک سائیڈ پر کم سے کم 4m2 تک کی جگہ کو منتخب کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ یا اس طرح کہ ایک پوری دیوار میں صرف کپڑوں کے لیے الگ سے الماری بنا سکتے ہیں۔ ایسا کرنا آپ کے لیے فائدہ مند ہونے کے ساتھ آپ کے ڈریسنگ کو منظم اور خوبصورت بنا سکتا ہے۔

الماریوں کی تنصیب

ڈریسنگ روم میں الماریوں کا استعمال بہت سی چیزوں کو رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے بلکہ یوں کہنا زیادہ ٹھیک ہو گا کہ اس روم میں ہر طرف الماریاں ہی دکھائی دیتی ہیں پھر چاہے وہ کپڑوں کو لٹکانے کے کام آئیں یا پھر جوتوں کو رکھنے کے آپ ان میں ضرورت کی باقی اشیاء کو بھی رکھ سکتے ہیں۔ یہ الماریاں ڈریسنگ روم میں ترتیب سے رکھنا ضروری ہیں تا کہ کمرہ زیادہ بھرا ہو نہ ہو اور اس میں آسانی کے ساتھ حرکت کی جا سکے۔ اس لیے ضروری ہے کہ الماریوں کو زیادہ سے زیادہ اُونچا رکھیں جو کہ چھت تک آسانی سے پہنچ سکیں۔ الماریوں کے دروازے اس طرح ہوں کہ اُن کو کھولنے اور بند کرنے میں آسانی ہو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سلائیڈنگ/پھسلنے والےدروازے بہترین ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ کُھلنے اور بند کرنے میں آسان ہوتے ہیں اور اس سے آپ کو چلنے پھرنے میں بھی کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

دیگر اشیاء کے لیے چھوٹے چھوٹے خانوں کو مختص کریں۔

عملی اسٹوریج اور خالی جگہوں کو بچانے کے لئے آپ  الماریوں میں چھوٹے چھوٹے خانوں کو بنا کر اس بات سے بچ سکتے ہیں اور آپ کی استعمال والی چھوٹی اشیاء جیسا کہ ٹائی ، جرابیں اور بیلٹ وغیرہ کو آپ ان خانوں یا درازوں میں ترتیب سے رکھ سکتے ہیں۔ اس طرح یہ چیزیں بھی بکھرنے سے بچ جائیں گی۔ اور خالی جگہیں بھی بُری نہیں لگیں گی۔

جوتے رکھنے کے لیے الگ سے جگہ کو مختص کریں۔

اگر آپ کے پاس پورے کمرے کو ڈیزائن کرنے کا موقع ہے تو یہ آپ کے لیے بہترین ہے آپ اہنے ڈریسنگ روم میں کچھ تنصیب کر کہ فرنیچر کو شامل کریں۔ اس طرح چھوٹی چیزوں کو رکھنے کے لیے جیسا کہ زیورات وغیرہ کے لیے درازوں یا ٹرالیوں کا استعمال مفید ہو سکتا ہے۔  آپ اپنے نئے یا روزمرہ استعمال کے جوتوں کو رکھنے کے لیے ریک یا جوتوں والی الماری کو بھی ڈریسنگ روم میں شامل کر سکتے ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے اس دیکھیں۔ تعمیر شدہ، حسین اور نفیس سنگھار کے کمرے کی ۱۲ تصاویر

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine