شٹر ونڈوز/کھڑکیوں کے استعمال کی تجاویز

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
​Shutters, drewniane okiennice wewnętrzne, Gama Styl Dekoracje Okien Gama Styl Dekoracje Okien Shutters لکڑی Wood effect
Loading admin actions …

تو آج ہم آپ کو ونڈو شٹر/ کھڑکیوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔  آپ اس مضمون کو پڑھ کر بھی حوصلہ افزائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک ونڈو شٹر/کھڑکی عام طور پر عمودی اسٹائل اور افقی ریلز (اوپر، مرکز اور نیچے) کے ایک فریم پر مشتمل ایک ٹھوس اور مستحکم ونڈو/کھڑکی ہے. اس فریم کے اندر اندر مقرر لوور (دونوں آپریبل یا فکسڈ، افقی یا عمودی دونوں) کو ٹھوس پینل، کپڑا، گلاس اور کسی بھی دوسری چیز کو جو کسی فریم کے اندر نصب کیا جاسکتا ہے. شٹر ونڈو/کھڑکیوں کو کئی مختلف وجوہات کی بناء پر بنایا جا سکتاہے۔ یہ سورج کی روشنی کی مقدار کو کنڑول کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ یہ سیکورٹی یا نہ پسندیدہ مداخلت سے بچاتے ہیں۔ یہ آپ کو خراب  موسمی حالات سے بھی تحفظ دینے کی صلاحیت دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو اپنے گھر میں شٹر ونڈو/ کھڑکیوں اور ان کو تعمیر کرنے میں کسی تجویز یا خیالات کی ضرورت ہے تو ہم آپ کے لیے ہومی فائی پر اس مقصد کے لیے کچھ خیالات لائے ہیں۔ آج ہم آپ کو شٹر کھڑکیوں کے استعمال کی تجاویز بتاتے ہیں آپ ان کو پڑھ کر ان سے حوصلہ افزائی حاصل کر سکتے ہیں۔ 

آپ کا پسندیدہ انتخاب

 یہ واحد ایسی کھڑکی ہے جو آپ کے گھر کی قیمت بڑھانے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے ۔ کیونکہ جب کبھی آپ کو اپنا گھر بیچنا ہو تو اپ کے گھر میں ان کا لگا ہونا ہی آپ کے گھر کی قیمت بڑھا دیتا ہے۔ شٹر ونڈو باورچی خانے میں لگانے کے لیے بہت مقبول ہیں۔ شٹر ونڈو خریدتے وقت یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ آپ ایسی ونڈو کا انتخاب کریں جو آپ کے گھر میں فٹ رہے۔ اور اپ کو اسے لگاتے وقت پریشانی نہ اُٹھانی پڑ جائے۔ 

راہداری میں شٹر ونڈو

راہداری آپ کے گھر کی وجہ جگہ ہے جسے آپ ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں. یہ راہداری آپ کی سیڑھیوں کے نیچے بھی بنی ہو سکتی ہے۔ اس لیے اس جگہ کو روشن اور ہوادار ہونا چاہیے اس لیے ہم آپ کو اپنی راہداری میں شٹر ونڈو کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس سے نہ صرف آپ کی راہداری خوبصورت اور روشن ہو سکتی ہے بلکہ اس سے آپ کے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ بھی ہوتا ہے اور آپ اس ونڈو میں بیٹھنے کی خوبصورت جگہ کا بھی انتظام کر سکتے ہیں۔

سونے کے کمرے میں شٹر ونڈو

کچھ لوگوں کو سوتے وقت مکمل اندھیرا چاہیے ہوتا ہے اور کچھ کو روشنی اب اس بات کے لیے الگ الگ سے انتظام کرنا مشکل ہوتا ہے۔آپ جاگ رہے ہوں تو آپ کو مکمل روشنی کی ضرورت ہوتی ہے اور سوتے وقت اندھیرا تو یہ ایک مشکل کام ہو سکتا ہے اس بات کا انتظام کہ آپ کو جاگتے اور سوتے وقت آپ کی مرضی کے مطابق ماحول ملے۔تو اب آپ کے اس مسئلے کا حل شٹر ونڈو کا استعمال ہے ۔ اس سے آپ کے بیڈروم میں خوبصورتی میں اضافہ کے ساتھ ضرورت کے وقت اپنے ماحول کو ترتیب دینا بھی شامل ہے۔ آپ اس کے استعمال سے ایک ہی بار میں اپنی پرشانی سے چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں۔

دیوان خانے

کوشش کی جاتی ہے کہ آپ کا دیوان خانہ اس طرح کا ہو کہ اپ کے آنے والے مہمانوں پر اس کا اچھا اثر پڑے اس مقصد کے لیے نت نئ سجاوٹ اور آرائش کی جاتی ہے۔ اس طرح باقی سب چیزوںکے ساتھ اس بات پر بھی توجہ دی جاتی ہے کہ کھڑکیاں اس طرح کی ہوں جو آپ کی ضرورت پر پورا اُتریں۔ جب آپ چاہیں ان کو تازہ ہوا لینے کے لیے کھول دیں جب چاہیں بند کر دیں تو شٹر ونڈو آپ کی اس ضرورت پر پورا اُترتی ہیں۔ اس لیے ان کا استعمال آپ کے لیے مناسب ہے۔

کھانے کے کمرے میں شٹر ونڈو

باقی دیگر کمروں میں تو آپ نے شٹر ونڈو کے استعمال کا پڑھا ہی ہے اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ اپنے کھانے کے کمرے میں بھی شٹر ونڈو کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس ونڈو کے استعمال سے آپ اپنے گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر جب چاہیں باہر کے موسم سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ 

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine