بھاپ والے غسل خانے

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
homify Steam Bath
Loading admin actions …

آج کل مصروف زندگی میں ہر کوئی ہی چاہتا ہے کہ وہ کم سے کم وقت میں آرام اور پُرسکون ماحول حاصل کر سکے۔ اس مقصد کے لیے ہی بھاپ غسل خانے زیادہ اہمیت حاصل کرتے ہیں۔ آج ہم ہومی فائی پر بھی اس قسم کے خیالات اور فائدے لائے ہیں جن کو آپ پسند کر کے بنانا چاہیں گے۔ تو آئیے دیکھتے ہیں۔ 

بانیا بھاپ غسل خانے

بانیا یا بانجا ایک کمرہ ہے جس کو گیلے یا خشک بھاپ غسل کے لیے تجربہ کے طور پر بنایا گیا۔ یہ گرم ہوتا ہے اور زیادہ بھاپ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتاہے۔ روسی زبان میں، بانیا کا لفظ عوامی غسل خانے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ بانیا غسل خانہ باقی غسل خانوں کے مقابلے میں سادہ اور روائتی ہوتا ہے۔ روسی طرز کے بانیا کمروں میں عام طور پر تین کمرے ہوتے ہیں۔ بھاپ کمرہ، داخلہ کمرہ اور دھونے والے کمرے کے ساتھ دروازے والا کمرہ بھی شامل ہوتا ہے جس کو فریش ہونے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ترکش بھاپ غسل خانے

 ترکش بھاپ غسل خانے میں گرم کے بعد سرد کمرے کا بھی تصور ہے جبکہ اسلامی ہمام میں بھاپ لینے کے بعد جسم پر پانی بھی ڈالا جاتا ہے اور بہتے ہوئے پانی کا تصور دیا گیا ہے۔ لیکن بھاپ لینے سے منع نہیں کیا گیا۔

جدید قسم کے بھاپ غسل خانے

اس غسل خانے میں پائپ اور پمپ شامل ہوتے ہیں۔ غسل خانے میں کہیں کہیں قدرتی اسپرنگ بھی موجود ہوتے ہیں۔  غسل خانہ گرم کرنے کے لیے ہیٹر کا استعمال کیا جاتا ہے۔  جو اس غسل خانے کو گرم رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ آج کل کے بھاپ غسل خانے بہت ہی خوبصورت اور دلکش ہوتے ہیں۔ ان میں موجود ہلکی روشنی اس غسل خانے کو اچھی نظر دیتی ہے۔ اس کے علاوہ اس غسل خانےمیں موجود کھڑکیوں میں پردوں کا استعمال نہایت خوبصورت ہوتا ہے۔

بھاپ والے غسل خانے کے فوائد

 بھاپ والے غسل خانے جسم کے تمام حصوں میں آکسیجن اور غذائیت فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے فائدے ہیں جو آپ کے لیے حاصل کرنا ضروری ہیں۔

بھاپ شاور

ایک بھاپ شاور غسل خانہ بھی بھاپ غسل خانے کی ایک قسم ہے۔ جہاں ایک بھاپ/نمی پیدا کرنے والا جنریٹر ہوتاہے۔ جو پانی کی گردش کو جاری رکھتا ہے جس طرح ایک انسان کے اندر خون گردش کرتا ہے۔ بھاپ شاور ایک بنیادی طور پر ایک بھاپ غسل خانہ ہے۔ جو باتھ روم شاور کی خصوصیات پیش کرتا ہے۔ اس میں بھاپ اس شاور کے گرد بارش کی شکل میں پیدا ہوتی ہے اور باقی غسل خانے میں پھیلنے سے بچ جاتی ہے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine