چند لاجواب باتھ روم سنک

Farheen Farheen
Sydney Buildings, Designscape Architects Ltd Designscape Architects Ltd Bathroom
Loading admin actions …

چاہے آپکا گھر جید ہو یا سادہ، مرصع ہو یا اسٹائلش جب بھی آپ باتھ روم کو تبدیل کرنے کی بات کرتے ہیں تو اس میں باتھ روم سنک کی بات ضرور ہوتی ہے۔ سنک باتھ روم کی سب سے ضروری چیز ہوتی ہے اسلیئے باتھ روم کو تبدیل کرنے کے لیئے آپکو تھوڑا سوچنا ضروری ہوتا ہے کیونکہ باتھ روم میں داخل ہوتے ہی جو سب سے پہلی چیز آپکی توجہ اپنی طرف مبذول کرواتی ہے وہ سنک ہے۔ اسلیئے سنک کو چننتے وقت ہمیں دھیان رکھنا چاہیے کہ یہ جدید کے ساتھ ساتھ فعال بھی ہو۔ اسلیئے آج ہم آپکو اس مضمون میں کچھ اعلیٰ ، جدید اور اسٹائلش ڈیزائن دکھائیں گے جو آپ اپنے باتھ روم میں نصب کر کے اسکی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں تو آئیے شروع کرتے ہیں

بیضوی

ایک ڈیزائن جو آجکل خاصا عام ہے وہ ہے بیضوی۔ یہ ہماری شرط کے مطابق جدید ہونے کے ساتھ ساتھ فعال بھی ہے۔ اس میں مضبوطی کا خیال رکھتے ہوئے اسکو دنیا کے بہترین میٹریل سیرامک سے بنایا گیا ہے۔ باتھ روم میں ہمارا واحد مسئلہ اسٹوریج ہوتا ہے اس مسئلے کے حل کے لیئے اس کے نیچے ایک شاندار اسٹوریج بنائی گئی ہے۔ کل ملا کر اس ڈیزائن کو شاندار کہہ سکتے ہیں

سادہ

اگر آپکا باتھ روم چھوٹا ہے تو آپ یہ ڈیزائن استعمال کر سکتے ہیں ۔یہ سنک بھی سیرامک سے ہی بنایا گیا ہے لیکن اسکی چوڑائی اور ڈیزائن تھوڑے مختلف ہیں ۔ اس میں صرف سنک ہی نصب کیا گیا ہے اسکے نیچے کوئی دراز یا اسٹوریج اسپیس نہیں ہے بنائی گئی اسلیئے یہ ڈیزائن بلکل سادہ ہے لیکن ابھی بھی دلکش ہے

سیرامک نہیں

اگر آپ مزید اپنے باتھ روم میں سیرامک نہیں چاہیتے تو اس ڈیزائن کو دیکھیں یہ سنک بلکل جدید دور سے مطابقت رکھنے والے چند ایک ڈیزائنز سے ملتا جلتا ہے ۔  سنک کو شفاف شیشے سے بنایا گیا ہے،سنک کو عام روایتی اسٹائل نہیں دیا گیا اسکو بلکل گول بنایا گیا ہے۔

ہومی فائی تجویز: اگر آپ ایک چھوٹے گھر میں رہتے ہیں تو یہ ڈیزائن استعمال کریں کیونکہ یہ آئی کیچنگ ہونے کے ساتھ ساتھ جگہ بھی کم گھیرتا ہے

تھوڑا مختلف

ہماری شروع سے روایت سے ہٹ کر کچھ پیش کرنے کی عادت کو آپ اچھی طرح جانتے ہیں، اس عادت کو برقرار رکھتے ہوئے یہ ڈیزائن پیش کیا گیا ہے، اسکو دیکھتے ہی آپکو ایک چھوٹے باتھ ٹب کا گمان ہوتا ہے کیونکہ اس میں ٹونٹی کی سمت پیچھے کی طرف نہیں بلکہ سائیڈ پر رکھی گئی ہے۔

مرصع

کسی بھی ڈیزائن کے لیئے میٹریل بہت اہمیت رکھتا ہے، ہمارے پرانے پیش کیئے گئے تمام ڈیزائنز کی طرح شاندار۔ اس کو سپورٹ فراہم کرنے کے لیئے اس کو ایک اسٹیل کے ذریعے سہارا دیا گیا ہے۔ اسکا سنک سیرامک کا نہیں بلکہ ماربل کا بنایا گیا ہے اسکو صاف کرنا آسان ہے۔

ایک روایتی ڈیزائن

کبھی کبھی ہم صرف روایتی ڈیزائنز کی پیروی کرنا چاہتے ہیں تو یہ ڈیزائن بہتر رہے گا

لکڑی کا استعمال

اس ڈیزائن کو مختلف بنانے کے لیئے اس میں لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے ، سنک کو لکڑی کی ایک سلیب پر رکھا گیا ہے۔ جس سے یہ بلکل الگ ہوگیا ہے۔

مکمل لکڑی کا استعمال

سنک کا میٹریل ایسا ہونا چاہیے جو آسانی سے صاف ہونے کے ساتھ ساتھ دیر پا ہو۔ ہمارا یہ ڈیزائن ان دونوں شرطوں پر پورا اترتا ہے۔ اسکو آپ آسانی سے صاف بھی کرسکتے ہیں۔ لکڑی کا رنگ آپ اپنی مرضی سے چن سکتے ہیں

ڈبل سنک

اگر آپ ڈبل سنک ڈیزائن کی طرف جانا چاہتے ہیں تو یہ ڈیزائن آپ کے لیئے بہترین ہے اس میں لکڑی کی اسٹوریج بنائی گئی ہے جس پر ماربل کے دو سنک نصب کیئے گئے ہیں

رنگوں کا چناٰو

باتھ روم سنک کو چنتے وقت ہمین مضبوطی، پائیداری، میٹریل کے علاوہ ایک اور چیز بھی دیکھنی چاہیے جو ہے رنگ۔ اس ڈیزائن میں دو رنگوں کا امتزاج دیکھایا گیا ہے جو کہ بہت کمال لگ رہا ہے ۔ آپ اپنی مرضی کے رنگ بھی استعمال کرسکتے ہیں

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine