خوبصورت باغیچے ، شاندار انٹیریئر کے ساتھ یہ گھر آپکا دل موہ لے گا

Farheen Farheen
Stone Courtyard House, Ansari Architects Ansari Architects Terrace
Loading admin actions …

آج ہم آپکو ایک ایسا گھر دکھائیں گے جس میں جدید اور روایتی انداز کو بہت منفرد طریقے سے ایک کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ گھر بہت کمال نظر آتا ہے، آئیے بغیر کسی انتظار کے ہم آپکو Ansari کے شاندار آرکیٹیکٹس کا منصوبہ دکھاتے ہیں

شاندار سامنے کا حصہ

پہلا تاثر جو یہ گھر ہمیں دیتا ہے وہ بہت ہی منفرد ہے اس میں ہمیں بہت سے ایلیمنٹس نظر آرہے ہیں۔ مکان کا رخ سفید رکھا گیا ہے اس میں پتھر کا استعمال اسکو دیہاتی وضع دیتا ہے اور سامنے پودے لگا کر قدرت سے آپکا تعلق برقرار رکھا گیا ہے

پورچ

گھر کا پورچ آپکو بڑے بڑے پلروں کے ساتھ خوش آمدید کہہ رہا ہے۔ گملے میں رکھے ہوئے پودے بہت منفرد طرز کے ہیں۔ قدرتی روشنی اس میں مزید دلکشی پیدا کررہی ہے

منفرد جگہیں

یہ آنگن بہت سارے پتھروں کی مدد سے بنایا گیا ہے اور جغر کے ہر حصے سے اسکی رسائی ممکن ہے۔اس میں پودے رکھے گئے ہیں جسکی وجہ سے یہ ایک قدرتی ماحول بناتا ہے

ہلکی تقسیم

مختلف انٹیریئرز کے درمیان یہ ہلکی سی تقسیم نظروں کو بہت بھلی محسوس ہوتی ہے۔ اس سے جگہ میں کشادگی کا احساس بڑھ جاتا ہے اور اسکی آرائشی تنصیبات نے جگہ کی خوبصورتی مزید بڑھا دی ہے

ایک شاندار لیونگ روم

اس لیونگ روم میں لکڑی کا شاندار اور پالش شدہ فرنیچر رکھا گیا ہے اور نیچے بیچھے قالین کی وجہ سے یہ کمرہ مزید خوبصورت ہوگیا ہے

ڈائننگ روم

دلکشی میں یہ ڈائننگ روم کسی سے کم نہیں ہے، اس میں بھی وہ تقسیم استعمال کی گئی ہے جسکا پچھلی تصویر میں ذکر ہوا تھا ۔اس جگہ میں ایک شاندار لکڑی کی میز چند کرسیوں کے ساتھ رکھی گئی ہے یہاں آٹھ لوگوں کی دعوت کا انتظام کیا جاسکتا ہے

ڈائننگ روم کا ایک اور منظر

ڈاَئینگ روم، اپنی روایتی دلکشی کے ساتھ اس منظر سے بھی بہت منفرد نظر آرہا ہے۔ کمرے کے منظم ہونے کی وجہ سے یہ کشادہ لگ رہا ہے اور جو روشنی اس میں داخل ہورہی ہے وہ پچھلے صحن سے آرہی ہے۔

باغیچے کی اہمیت

یہ گھر بنایا ہی باغیچوں اورصحنوں کی بنیاد پر گیا ہے۔ قدرتی روشنی اور قدرتی ماحول کی وجہ سے جگہ میں تازگی اور خوشگواریت آگئی ہے ۔

ایک اور صحن

یہ صحن ڈائننگ روم میں واقع ہے،اس میں مختلف انواع و اقسام کے  پتھر لگائے ہیں یہ بلکل منفرد اور دلکش ہے

سیڑھیاں

پرائیوٹ جگہوں پر ہریالی

اس گھر کا مرکزی ڈیزائن پتھر ہے جس کی وجہ سے یہ منفرد نظر آتا ہے،اسی ماحول بہت ساری روشنیمیں باتھ روم بنایا گیا ہے جو کہ خاصا منفرد ثابت ہوا ہے

بہت ساری روشنی

اس ڈیزائن کے بارے میں اور جاننے کے لیئے یہاں کلک کریں

باغیچے اور بہت سارے باغیچے

ایک اور چھوٹا باغیچہ

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine