گھر میں تالاب ڈیزائن کرنے کے لیے اہم معلومات

Resham Ejaz Resham Ejaz
CASA MAR, Imativa Arquitectos Imativa Arquitectos Pool
Loading admin actions …

اپنے گھر کے اندر ایک ذاتی تالاب بھلا کون نہیں چاہے گا؟ ایک ایسی جگہ جہاں بیٹھ کر آپ اپنے دن بھر کی تھکن اتاریں، جس پر پڑنے والی پہلی نظر ہی آپ کوسکون و تازگی کے احساس سے مالا مال کر دے، جس میں چند ڈبکیاں لگانے کے بعد آپ اپنی ساری پریشانیاں بھول کر ترو تازہ ہو جائیں اور جس کے کنارے آپ اپنے خاندان والوں کے ساتھ بیٹھ کر گھر کے اندر پکنک منا سکیں۔

ارے کہیں آپ بھی ہماری طرح گھر میں ایک نئے تالاب کے خوابوں میں تو نہیں کھو گئے؟ مگر رکیے! صرف خواب دیکھنا اور خیالی پلاؤ بنانا کافی نہیں۔ اگر آپ واقعی اپنے گھر میں تالاب بنوانے کے لیے سنجیدہ ہیں تو آپ کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ اور آپ کا پہلا قدم ان تمام معلومات کا حصول ہونا چاہیے جن کی آپ کو تالاب کی تعمیر کے وقت ضرورت پڑے گی۔ تو آگے پڑھیے اور یہ سب کچھ ذہن نشین کرتے جائیے۔ آپ کے خوابوں کا تالاب اب آپ کی پہنچ سے زیادہ دور نہیں!

۱۔ ایک تالاب کی تعمیر پر کتنی لاگت آتی ہے؟

پہلی اور سب سے اہم چیز جو آپ کو جاننا ہو گی وہ تالاب کی تعمیر پر آنے والی لاگت ہے۔ کیوں کہ اس حقیقت سےکوئی انکار نہیں کر سکتا کہ ہماری زندگی کے بہت سے فیصلے ہم نہیں ہمارا بجٹ کرتا ہے، مگر اس بار آپ اپنے بجٹ کو یہ اختیار نہیں دے سکتے۔ اس لیے آپ یہ یقینی بنائیں کہ تالاب کی تعمیر سے پہلے آپ کے پاس مکمل رقم موجود ہو۔

تالاب کی تعمیر پر اس کے سائز کے مطابق ۲۰ لاکھ سے لے کر ایک کروڑ تک کی لاگت آ سکتی ہے۔ اس کے ارد گرد عرشہ بنوانے اور سارا ماحول تیار کروانے میں میں ۳۰ سے ۴۰ لاکھ روپے لگیں گے اور پلمنگ اور بجلی کے کام وغیرہ کی قیمت اس کے علاوہ ہے۔ آپ چاہیں تو بنا بنایا تالاب خرید کر گھر میں نصب کروا سکتے ہیں۔ اس کی قیمت تعمیر شدہ تالاب سے کہیں کم ہوتی ہے۔

۲۔ کون سا مواد بہترین ہے؟

تالاب کے لیے بہترین مواد وہ ہو گا جو آپ کو حفاظت، پائیداری آرام اور خوبصورتی فراہم کرے۔ مواد کے انتخاب سے پہلے آپ کو علم ہونا چاہیے کہ آپ کس قسم کا تالاب چاہتے ہیں۔ کیا وہ حاری انداز کا ہو یا ایک جنگلی جوہڑ جیسا؟ وہ جدید نظر آئے یا سب سے منفرد؟ حاری انداز کے لیے آپ تالاب کے اندر والا مواد ہلکے نیلے رنگ کا رکھیں گے جبکہ جنگلی انداز کے لیے اسے گہرے رنگ کا ہونا چاہیے۔

تالاب کے عرشے کے لیے موجود مقبول مادے پتھر، سیمنٹ، اینٹیں، ٹائلیں اور لکڑی ہیں۔ یاد رہے کہ آپ عرشے پر ننگے پاؤں چلیں گے تو کوشش کریں کہ اس کی سطح ہموار اور رنگ ہلکا ہو کہ گہرے رنگ تپش جذب کر لیتے ہیں۔

۳۔ تالاب کی تعمیر میں کتنا وقت لگتا ہے؟

بنیادی طور پر آپ کے تالاب کی تعمیر کے لیے درکار وقت اس کے سائز اور مزدوروں کی تعداد پر منحصر ہے مگر کچھ ایسے باہری عوامل بھی ہیں جو اس پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ جیسا کہ موسم، وہ زمین جہاں کھدائی کی جائے اور تالاب کا ڈیزائن۔ بہتر ہو گا اگر آپ اپنے معمار کو اپنا پسندیدہ ڈیزائن جتنی ہو سکے اتنی تفصیل سے بتائیں تا کہ کام کے دوران کسی بھی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

ایک سادہ ڈیزائن اور درمیانے سائز کا تالاب بنانے میں کم از کم ایک سے ڈیڑھ ہفتے کا وقت لگتا ہے۔

۴۔ تالاب خریدیں یا بنوائیں؟

یہ آپ کی پسند، نا پسند اور بجٹ پر منحصر ہے۔ اگر آپ گھر کی عمارت کے اندر تالاب بنوانا چاہتے ہیں یا تالاب کا کوئی خاص منفرد ڈیزائن سوچے ہوئے ہیں تو یہ آپ کو خود بنوانا پڑے گا۔ خود تالاب بنوانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ زمین کے بالکل اندر ہوتا ہے تو آپ اس کے ارد گرد بالکل ساحل جیسا ماحول بھی تخلیق کر سکتے ہیں۔ اس کے برعکس تالاب کی کمپنیاں عام طور پر پہلے سے ڈیزائن کردہ تالاب بیچتی ہیں اور یہ ڈیزائن زیادہ تر سادہ ہوتے ہیں تاکہ ہر قسم کی جگہ میں آسانی سے نصب کیے جا سکیں۔ یہ ہر سائز میں دستیاب ہوتے ہیں اور چھوٹے باغات میں لگوانے کے لیے بہترین ہیں۔ اس کے علاوہ، جیسا کہ ہم نے پہلے کہا، ان کی قیمت خود تعمیر کروائے گئے تالاب کے مقابلے آدھی سے بھی کم ہوتی ہے۔

۵۔ تالاب کی دیکھ بھال کیسے کی جائے؟

تالاب کی دیکھ بھال آپ صاف اور متوازن پانی حاصل کرنے کے لیے کرتے ہیں کہ یہ آپ کی صحت پر آپ کی سوچ سے زیادہ اثر انداز ہو سکتا ہے۔ تو اپنے تالاب کو جراثیم اور بیماریوں سے پاک رکھنے کے لیے مندرجہ ذیل پر عمل کریں۔

1۔ ہفتے میں دو بار اپنے تالاب کی pH ضرور چیک کریں۔ اسے 7.4-7.6 کے درمیان ہونا چاہیے جبکہ کلورین لیول 1ppm-3ppm کے درمیان ہو۔ 

2۔ ہفتے میں ایک بار تالاب کی تفصیلی صفائی ضرور کریں۔ 

3۔ تالاب کی دیواروں پر پانی سے بن جانے والے نشانات پول کلینر کی مدد سے صاف کریں۔ 

4۔ کوشش کریں کہ ہفتے میں ایک بار تالاب کو ضرور کرنٹ دیں۔ 

5۔ اپنے فلٹر جتنا ہو سکے اتنی زیادہ دیر چلائیں کہ یہ تالاب کو گرد اور گندگی سے پاک رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

کیا آپ کے گھر میں تالاب بنوانے جتنی جگہ نہیں؟ کوئی مسئلہ نہیں! ہم پیش کرتے ہیں ایک بہترین متبادل: گھریلو باغ کے لیے فواروں کے ۱۰ ڈیزائن۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine