لکڑی کی نمائش کرتے ۲۰ شاندار باتھ روم

Resham Ejaz Resham Ejaz
Otros interiores de Patagonia Log Homes, Patagonia Log Homes - Arquitectos - Neuquén Patagonia Log Homes - Arquitectos - Neuquén Bathroom لکڑی Wood effect
Loading admin actions …

ہم جانتے ہیں کہ باتھ روم کتنا اہم ہوتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم ایک لمبے دن کے بعد سکون حاصل کرتے ہیں اور نہا کر دن بھر کی تھکن اتارتے ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم صبح کے وقت کچھ خاموش وقت سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، چاہے ہمارا خاندان کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم خود سے کچھ بات کر کے اپنی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں۔

کسی بھی پیشہ ور سے پوچھ لیں اور وہ آپ کو بتائیں گے کہ باتھ روم میں استعمال کیے جانے والے بہترین مواد میں سے ایک لکڑی ہے۔ 

لکڑی گھریلو اور گرم ہوتی ہے اور چاہے باتھ روم جدید ہو، دیہی یا کسی اور طرح کا، اسے ایک آرام دہ وضع دیتی ہے۔ جہاں آپ کو یہ یقینی بنانا ہو گا کہ یہ پکی بند ہو اور پانی یا نمی سے خراب نہ ہو جائے، وہیں یہ جگہ کی سجاوٹ میں خاص خوبصورتی لے آتی ہے۔ 

اسے آپ کے سامنے ثابت کرنے کے لیے آج ہومی فائی پر ہم نے ۲۰ شاندار باتھ روم اکٹھے کیے ہیں جن میں لکڑی استعمال کی گئی ہے۔ آپ یقین نہیں کریں گے کہ اس کے کتنے مختلف انداز اور انتخابات موجود ہیں۔

۱۔ لکڑی کا فرش اور چھت پر لگے شہتیر زیادہ نمایاں نہیں مگر پراثر ہیں

۲۔ ایک آرام دہ باتھ روم کے لیے لکڑی کی دیواریں

۳۔ ہلکی لکڑی جدید انداز متعارف کرواتی ہے

۴۔ جدید جگہ کے لیے لکڑی کو باتھ روم کے جدید عناصر کے ساتھ استعمال کریں

۵۔ لکڑی اور قدرتی روشنی ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ ہیں

۶۔ قدرتی انداز کی سجاوٹ کے لیے تازہ پھولوں کے گلدان یا گملے کا اضافہ کریں

۷۔ تازہ دم کر دینے والے باتھ روم کے لیے سفید دیواروں کے ساتھ لکڑی استعمال کریں

۸۔ جدید باتھ روم میں دیہی انداز لانے کے لیے اس میں لکڑی کا استعمال کریں

۹۔ لکڑی کا سامان ٹائلوں والے فرش اور دیواروں کے ساتھ اچھا لگتا ہے

۱۰۔ لکڑی ایک آرام دہ فرش بناتی ہے جس پر آپ پھسل نہیں سکتے

۱۱۔ نرم روشنیوں سے باتھ روم کی گرمی اور سکون بڑھائیں

۱۲۔ تازہ وضع کے لیے باتھ روم کی لکڑی کو کسی مختلف رنگ میں رنگیں

۱۳۔ لکڑی بے حد حسین ہے، آپ کو اس کے علاوہ بہت کم سجاوٹ کی ضرورت ہو گی

۱۴۔ لکڑی کے فرش کے ساتھ دوسرا خام مواد استعمال کریں

۱۵۔ گہری لکڑی باتھ روم کا ڈیزائن جدید بناتی ہے

۱۶۔ ہلکے رنگ کی دیواریں اور فرش بھاپ غسل جیسا ماحول بناتی ہیں جو بے حد پر سکون ہے

۱۷۔ لکڑی پتھر کی دیواروں کے ساتھ ہم آہنگ ہے

۱۸۔ یا پتھر کا سامان

۱۹۔ لکڑی کے فرش کے ساتھ ایک متحرک ڈیزائن بنائیں

۲۰۔ جدید اور دیہی انداز کا امتزاج شاندار نتائج دیتا ہے

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine