۱۲ گھروں کی تبدیلی کی جو آپ کو دمبخود کر دے گی

Namra Farman Namra Farman
modern by Créateurs d'Interieur, Modern
Loading admin actions …

اگر آپ ہومیفائی کی سیر روزانہ کرتے ہیں تو آپکو معلوم ہوگا کہ ہمیں پہلے اور بعد کے کام کتنے پسند ہیں۔کوئی بھی چیز ایک پرانے اپارٹمنٹ کو ایک نئے اور جدید گھر میں تبدیل کرنے کے جوش کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ایک اچھا گھر دیکھنا صرف اچھا ہی نہیں لگتا بلکہ یہ اپنا گھر دیکھنے پر ابھارتا بھی ہے۔

آج ہمارے پاس آپ کا جوش ابھارنے کے لئے 12 پراجکٹس ہیں جو کہ کریچرز انٹیریرز کی طرف سے ہیں۔یہ اچھے آرکیٹیکٹس پیرس سے ہیں جنکے ڈیزائنز میں آپکو رومینس نظر آئے گا۔یہ بہت ذوق والی جگہیں ہیں جن میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔

چلیے اب یہ بارہ خوبصورت رہنے کی جگہیں دیکھتے ہیں جو عام جگہوں سے خوبصورت گھروں میں تبدیل ہو گئی۔

1.سادہ مگر گہری تبدیلی

اس جگہ کی وراثتی خوبصورتی کو، لکڑی کے فرش،ایک دیوار کو سرمئی رنگ کر کے اور سادہ مگر جدید فرنیچر رکھ کر، ابھارا گیا ہے

2.ایک نمایاں باورچی خانہ

اس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے ایک بورنگ اورپرانے کچن کو سفید اور سیاہ فرشی نمونوں کی مدد سے نیا بنایا گیا ہے۔

3.سخن باز اضافے

اس تبدیلی نے اپارٹمنٹ کو اچھا اور شوخ بنا دیا ہے۔خاص طور پر ہمیں کچھ چیزوں کا رکھنا بہت پسند آیا ہے جیسے ایک لیمپ کا سایہ اور کتابیں رکھنے کا شیلف۔

4.قدرتی تبدیلی

اس اپارٹمنٹ میں آرکیٹکٹس نے لکڑی کی دیواروں سے خوبصورتی ایک ردہم اور حرکت کا احساس دلایا ہے۔

5.ٹیرس

اس اپارٹمنٹ کا ایک وسیع اور استعمال کے قابل ٹیرس تھا لیکن ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے یہ ایک کھنڈر تھا لیکن اسکی تبدیلی ایک پیارے سے باغ اور لکڑی کے فرش کی مدد سے کی گئی ہے۔

6.روشنی اور چمک

ایک دفعہ پھر کچھ شوخ چیزیں رکھ کر، جن کے رنگ بہت اچھے ہیں اور اور قدرتی روشنی پیدا کرتے ہیں،اس اپارٹمنٹ کی شان بڑھائی گئی ہے

7 . پوری دیوار کی تبدیلی

یہ تبدیلی پوری دیوار کو سفید رنگ کر کے حاصل کی گئی ہے جس نے کمرے کو بہت کشادہ اور روشن بنا دیا ہے۔

8.ایک دکھائی دینے والا غسل خانہ

ادھر ہم یہ غسل خانہ دیکھ سکتے ہیں جہاں پہلے کچھ نہیں تھا لیکن اب بہتر بنایا گیا ہے۔

9.شوخ رنگوں سے سفید خوبصورتی

تبدیلی سے پہلے اس اپاٹمنٹ میں رنگوں کی بھرمارتھی۔ تبدیلی کے بعد اب شیشے کی چیزوں سے یہ بہت اچھا لگتا ہے۔

10.ایک کچن بنایا گیا ہے

ادھر ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے ایک کچن بنایا گیا ہے جہاں پہلے کچھ نہیں تھا۔نتیجہ بہت شاندار ہے۔

11.آرٹ اور ڈیزائن

یہ لونگ روم بنایا گیا ہے جہاں کچھ نہیں تھا یہ آرٹ اور اچھے ڈیزائن کی مدد سے بنایا گیا ہے۔

12.بھرے ہوئے سے قطار دار خوبصورتی

اس تبدیلی کے نتائج خود ہی اپنی کہانی سناتے ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine