آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اگر آپ کے گھر کا پچھلا حصہ یا ’باغ’ کچی مٹی، ٹوٹے پھوٹے ٹائلز یا پھر ایسے پودوں پر مشتمل ہو جو کہ پچھلی صدی کے لگتے ہیں، کیونکہ امید پر ہی دنیا قائم ہے۔
جیسا کہ آج ہم آپ کو ایک مکمل تبدیلی والا پروجیکٹ دکھائیں گے جس نے 20 میٹر اسکوائر کی زمین جو کہ صرف گند کچرے اور سوکھے پودوں پر مشتمل تھی اسے تبدیل کر کے کیا سے کیا بنا دیا ہے، اسے دیکھنے کے لیے آپ نیچے جائیں۔
اگر آپ کا باغ یا بیرونی حصہ اسی طرح کا دکھتا ہے جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے تو پھر ہم آپ پر کوئی الزام نہیں لگائیں گے اگر آپ اپنا وقت باہر نہیں گزارنا چاہتے۔
لیکن آپ سیدھے ہاتھ والی تصویر دیکھیں کہ ادھر صحیح انداز اور خیالات نے کیسا جادو دکھایا ہے۔ ایک عجیب سی ٹوٹی پھوٹی دیوار خوبصورت نیلے رنگ کا بیک گراؤنڈ بن گئی ہے، پرانا اور گندا سا فرش اب ایک اسٹائلش اور جدید اندا ز پیش کر رہا ہے، جبکہ خوبصورت پودوں کے اضافے سے اس جگہ کا نقشہ ہی بدل گیا ہے۔ کیونکہ پودوں کے اضافے سے چاہے وہ اندرونی جگہ ہو یا بیرون ایک دم تازگی کا احساس دیتی ہے۔
اس چھوٹے سے آنگن کا دوسرا حصہ بھی ہمیں متاثر کر رہا ہے۔ دیکھیں اس جگہ کی انڑنس کو تازہ پینٹ، خوبصورت پودوں اور چھت پر لگے نۓ ٹائلز سے کتنا خوبصورت بنا دیا ہے۔
اس کے علاوہ ہمارے ڈیزائینر نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اس گھر کے مکین اپنے گھر کی بیرونی جگہ کا مزہ لیں۔ اس کے لیے ایک خوبصورت کرسی کا اضافہ کیا ہے جو کہ اس کی کلر سکیم کے مطابق ہے۔
آپ کو پتا ہی ہو گا کہ ہومی فائی میں ہم لوگوں کو کنٹراسٹ کتنے زیادہ پسند ہیں (نوٹ: یہ کنٹراسٹ کبھی بھی آپس میں کلیش نہیں کرتے)، اسی لیے ہمارے ماہرین نے اس پتھر کے فرش کے ساتھ لکڑی کی دیواریں بنائیں ہیں جس سے اس جگہ کو بہت ہی خوبصورت انداز مل رہا ہے۔
اس کے علاوہ اس جگہ کے سبزے کو برقرار رکھنے کے لیے گملوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ہے تو یہ ایک بہت ہی چھوٹی سی بات مگر بہت زیادہ کارآمد۔
اگر ہمارا بھی اتنا خوبصورت گھر کا پچھلا حصہ ہو تو ہم برا نہیں مانیں گے۔ دیکھیں ان بڑی بڑی شیشے کی کھڑکیوں سے باہر کا منظر کتنا پیارا لگ رہا ہے۔
ہومی فائی ہنٹ: اپنے آنگن کے رنگ کو موسم کے حساب سے تبدیل کریں جیسا کہ دیوار کے رنگ کو بہار کی آمد پر بہار کے رنگوں سے سجائیں۔
فرنٹ پورچ کے لئے دلکش،سادہ اور نظروں کو خیرہ کر دینے والے 15 آئیڈیاز دیکھیں.