آپ کے لیے ایک حسین، دھوپ کے رخ پر بنا گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Ponte Seca, Angelica Hoffmann Arquitetura e Interiores Angelica Hoffmann Arquitetura e Interiores Modern houses
Loading admin actions …

دلکش و حسین گھر صرف فلموں میں ہی دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ خوابوں کی دنیا سے تعلق رکھتے ہیں اور پہنچ سے دور معلوم ہوتے ہیں۔ مگر آج ہم یہ سب بھول کر آپ کو ایک قدیم انداز کے گھر کی کہانی سنائیں گے، تعمیر سے تکمیل تک۔

اس بڑے سے گھر میں دو منزلیں، تکونی چھت اور خاندانی انداز موجود ہے۔ اسے ایک ڈھلوان پر تعمیر کیا گیا ہے۔ معماروں نے تعمیراتی مثالیں بھی خوب دکھائی ہیں۔ اس طرح آپ حقیقت اور تصور کا موازنہ کر سکتے ہیں۔ چلیے دیکھتے ہیں۔

کنکریٹ کی دیواریں اور لکڑی کی چھت

یہ ہے تعمیر کیے جانے والے گھر کا بنیادی ڈھانچہ۔ دیواریں پختہ سیمنٹ سے بنی ہیں اور تکونی چھت کو ایک پیچیدہ لکڑی کے ڈھانچے کی صورت بنایا گیا ہے۔ یہ کوئی خاص منظر تو نہیں پر مگر یہ گھر بنوانے والوں کو یہ تسلی ضرور دیتا ہے کہ ان کے خوابوں کے گھر کی تکمیل میں کچھ ہی وقت باقی ہے۔

تعمیراتی مرحلہ

یہاں ہم بیرونی حصے کی تعمیر کا منظر دیکھتے ہیں۔ کھڑکی دروازوں کے لیے کھلی بڑی بڑی جگہیں اسے غارنما بناتی ہیں اور یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ یہ گھر کے ابتدائی مراحل میں سے ایک ہے۔

قدیم انگریزی انداز کا بیرونی حصہ

یہ یقین کرنا مشکل ہے یہ یہ وہی گھر ہے جو ہم نے پہلے دیکھا تھا۔ کھڑکیوں کی سفید سلیں، دھیما رنگ، اور چینی ٹائلوں سے بنی چھت اسے مہذب وضع دیتے ہیں۔ دیکھیے کہ تکونی چھت کی مختلف لکیریں کس طرح اس گھر کی جمالیات میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔ نفاست سے بنائی گئی ڈھلوانیں اس دیو قامت  گھر کا حجم کچھ کم کر کے دکھاتی ہیں۔

نہایت ڈھلوانی

اس ڈھلوان کا ہوشیاری سے استعمال کرتے ہوئےگھر کا بیرونی حصہ سیمنٹ کی مدد سے ایسا بنایا گیا ہے کہ یہ گلی کے ساتھ ضم ہو جاتا ہے۔ ڈھلوان پر بنے زیادہ تر گھر بھاری اور مشکل سے بنائے گئے لگتے ہیں۔ اس گھر کو ہلکا سرمئی بیرونی حصہ دے کر اس چیز سے نمٹا گیا ہے۔

پہلا تعمیراتی منظر

یہاں ہم عقبی حصے کا تعمیراتی منظر دیکھتے ہیں۔ اس رخ سے ہم جان سکتے ہیں کہ کس طرح اس گھر پر سارا دن دھوپ پڑتی ہے۔ شٹر والی بڑی بڑی کھڑکیاں اور دروازے ضرورت کے وقت یہ روشنی جذب کر لیتے ہیں۔ اور شیشس کے لمبے نمبے ٹکڑون کی قطار دائیں طرف والی سیڑھیوں پر بھی دھوپ لانے کا باعث بنتی ہے۔

دوسرا تعمیراتی منظر

کسی بھی گھر کو اس کے ارد گرد کے ماحون سے الگ نظر نہیں آنا چاہیے۔ اور یہاں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ عقبی بالکونی میں اینٹوں سے بنے ستون کس صرح اس حصے کر زمین سے جوڑتے ہیں۔ آخر میں دیکھیے کہ کس طرح یہ بالکونی سرسبز لان سے جڑی ہے۔ درواڑے کھلنے پر یہ اندرونی و بیرونی حصے میں مماثلت کا باعث بنتی ہے۔

ایک اور تعمیراتی شاہکار کے لیے دیکھیے: ایک حیران کر دینے والا خوبصورت گھر۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine