باتھ روم کے فرنیچر کے ۷ آئیڈیاز کم سرمایہ کاری میں

Farheen Farheen
Residência Goiânia/GO, Donakaza Donakaza Modern bathroom
Loading admin actions …

ہمارے گھروں میں باتھ روم وہ واحد حصہ ہے جو بہت زیادہ نظرانداز ہوتا ہے۔جگہ کی کمی اور تنگ گھروں نے ہمیں باتھ روموں کی طرف توجہ دینے پر مجبور کردیا ہے۔ باتھ روم چھوٹا ہو یا بڑا اس میں اشیا سجانے کے لیئے فرنیچر ہونا لازمی ہے جیسے کہ کیبنٹ، شیلفس---

مالکان اسکی چھوٹی چھوٹی آرائش کی طرف توجہ دیتے ہیں تاکہ باتھ روم کو پرتعیش بنا سکیں۔ آج ہم  اپنی آئیڈیا بک میں ان ڈیزائن کی توجہ دلائیں گے جو کہ کم قیمت ہیں لیکن بہت کامیاب ہیں۔ یہ فرنیچر آپکے باتھ روم کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد کرے گا۔ آئیے ان ڈیزائنز پر نظر ڈالتے ہیں

۱۔ سنک کے نیچے زائد جگہ

لوگ سنک کے نیچے کی جگہ کو بہت کم فائدہ اٹھاتے ہیں، یہ جگہ زائد اسٹوریج کے لیئے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ علاقہ بہت شاندار کیبنٹس کے لیئے استعمال ہوسکتا ہے جس میں آپ ضرورت کی اشیا رکھ سکتے ہیں اور وہ برا بھی نہیں لگے گا

۲۔ باتھ روم میں الماری

یہ ان لوگوں کے لیئے ہے جنہیں زائد جگہ کی عادت ہوتی ہے، چھوٹے اور بڑے درازوں کے امتزاج میں آپ کچھ بھی ذخیرہ کر سکتے ہیں جیسا کہ تولیے، باتھ روم کلینر وغیرہ۔ باتھ روم کے تمام لوازمات ان میں بلکل پورے آسکتے ہیں۔

۳۔ خوبصورتی کی مصنوعات کے لیئے ایک زائد شیلف

یہ چھوٹی سی جگہ باتھ روم میں بہت ساری شیلفس کے ساتھ خواتین کے لیئے بہت ضروری ہے۔ اسکا حل یہ ہے کہ شیلف بناتے ہوئے نیچے سے جگہ چھوڑ دی جائے تاکہ زیادہ جگہ کو گمان ہو۔

۴۔ تیرتا ہوا فرنیچر

چھوٹی جسامت کے باتھ روم میں جگہ بچانے کو بہترین حل تیرتا ہوا فرنیچر ہے، یہ دیوار پر یا سنک پر چسپاں کیا جاسکتا ہے اسطرح باتھ روم بلکل صاف لگے گا

۵۔کیبنٹس جو فٹ ہوجائیں

جب باتھ روم کا لے آوٹ ڈیزائن کیا جاتا ہے تو آپکو یہ سوچنا چاہیے کہ کونسی چیز کہاں فٹ کرنی ہے۔ یہ آپکو جگہ کا تعین کرنے اور باتھ روم کو صاف ستھرا بنانے میں مدد کرتا ہے۔

۶۔ قیمتی شیشہ

شیشے کے نیچے کیبنٹس بنا کر آپ زائد جگہ بناسکتے ہیں اور شیشے کے کونوں پر بھی شیلفس بنا سکتے ہیں ، لیکن اسکے لیئے آپکو ایک پیشہ ور بڑھئی کی ضرورت پڑے گی۔ آپ اس پر پنیں، بالوں کی ضرورت کی اشیا ، ٹوتھ پیسٹ وغیرہ رکھ سکتے ہیں۔ ایک سادہ اور صاف باتھ روم۔۔۔۔۔

۷۔ کم سے کم تنازعہ کے ساتھ تقسیم

یہ ایک مرصع باتھ روم کا لے آوٹ ہے جس میں باتھ روم کے ہر انچ کو بغیر تنازعہ کے تقسیم کیا گیا ہے۔ تولیوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیئے ایک شیلف بھی بنا سکتے ہیں۔

 اپنے باتھ روم کی اسٹوریج کو بہتر بنانے کے لیئے ان آئیڈیاز کو دیکھیں: باتھ روم کیشیلفس کے منصوبے

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine