بچوں کے فرنیچر کا انتخاب کرنے کی بہترین ٹپس

Shenilashahzad Shenilashahzad
Childrens Table and Chair, Finoak LTD Finoak LTD Nursery/kid’s room
Loading admin actions …

بچوں کا فرنیچر، خوش رنگ اور قابل عمل ھونے ک ساتھ ساتھ صفائ میں آسان، توڑنے میں مشکل اور استعمال میں مزیدار ھونا چاھیۓ۔آج ھم آپکو بچوں کے سونے اور کھیلنے کے کمروں کو سجانے کے لۓ زبردست آئیڈیاز دکھائیں گے اور بچوں کے ایسے  فرنیچر کا انتخاب کرنے کے لیۓ بھی جو تعلیمی ھو اور بچوں کی ذھنی اور تخلیقی نشونما کے لیۓ بناۓ گۓ ھوں۔ بلاشبہ اگر فرنیچر میں انکے کھلونوں کو سنبھالنے کے لیۓ اضافی جگہ ھو تاکہ سمیٹنا آسان اور قابل عمل ھو تو یہ سونے پر سہاگا ھوگا۔

آیئے دیکھتے ھیں بچوں کے فرنیچر کے کچھ دلکش حصے جو نوجوانوں کے ذھنوں کو مسحورکر دینگے۔

1۔ بچوں کا کرسی اور ٹیبل

یہ بچوں کا کرسی اور ٹیبل ھے جو ایزل بھی ھے۔ یہ اوپر کی طرف اٹھایا جا سکتا ھے تاکہ آپ کے بچوں کو تصویریں بنانے اور ان میں رنگ بھرنے کے لئے ایک سطح میسر ھو۔ جب وہ اپنے فن پارے کو بنا کر فارغ ھو جایئں تو یہ ٹیبل ان کو کاغذ پر بنے فن پارے ،قلم اور پینسلوں کو حفاظت سے رکھنے کی جگہ بھی میسر کرتے ھیں۔ کیا زبردست طریقہ ھے بچوں کو کام کرنے ،رنگ بھرنے اور چیزوں کو حفاظت سے رکھنے کا !

2۔ چاک بورڈ ٹیبل

بچوں کے کھیلنے کے کمرے کے لیۓ چاک بورڈ ٹیبل بہترین آیئڈیا ھے۔ نا صرف یہ کہ یہ ایک چھوٹا سا صاف ستھرا ٹیبل ھے جہاں بچے چاک سے آزادانہ تصویریں بنا سکتے ھیں بلکہ یہ آسانی سے صاف ھو جاتا ھے اور بچوں کی چاکوں اور پینسلوں کو حفاظت سے رکھتا بھی ھے۔

3۔ سٹوریج کے ساتھ لکھنے کا ڈیسک

اسکول جانے والی عمر کے بچوں کے لیے یہ ڈیسک بہترین ھے کیونکہ یہ نا صرف بچوں کو کام کرنے کی جگہ میسر کرتا ھے بلکہ ان کی جیزوں کو حفاظت سے بھی رکھتا ھے۔ یہ چھوٹا سا ھے اس لیے گھر کے کسی بھی کمرے میں رکھا جا سکتا ھے نیز دیدہ زیب رنگ اور محفوظ کرنے کی درازیں آپ کے سامان کو گم ھونے نئیں دیتیں ۔

4۔ پلے ڈیسک

اس طرح کا پلے ڈیسک جو خوش رنگ اور دلکش ھے آپکے بچوں کو گھر میں آفس کا تاثر دیتا ھے۔ ان  بچوں کے لیے جو گھر میں آفس کی نقل بنانا چاھتے ھیں ، یہ ڈیسک اسٹائلش اور قابل عمل ھے۔ھر چیز اسکی بہت سادی اور آسانی سے استعمال کی جانے والی ـــ شیلف سے لے کر درازیں اور لکھنے کا سامان جو ڈیسک پر ھےــــ ھر چیز دلنشین ھے۔

5۔ لیگو کو حفاظت سے رکھنے اور کھیلنے کی جگہ

یہ پلے ڈیسک دلنشین ھے اور لیگو کے اصول و ضوابط کے عین مطابق ھے! آپکے بچے یہاں آرام سے بیٹھ کر آسانی سے پہنچ میں آنے والے درمیان میں بنے ڈبے سے لیگو لے کر آزادی سے کھیل سکتے ھیں۔ جب وہ کھیل چکیں تو ڈبے پر لگا ڈھکن اس بات کا خیال رکھتا ھے کہ کوئ لیگو ویکیوم کلینر میں نہ آۓ۔

5۔ سیکھنے کا مرکز

یہ تبدیل کیا جانے والا ڈیسک اور سیکھنے کا مرکز فرنیچر آپکے بچوں کے سونے اور کھیلنے کے کمرے میں بہترین اضافہ ھے۔ اس طرح کی ایک جگہ بچوں کو میسر کرنے کا مطلب ھے کے آپ ان کو ایک چھوٹی سی جگہ میں سادگی کے ساتھ وہ سب کچھ دے رھے ھیں جس کا وہ تصور کر سکتے ھیں۔ ڈیسک باھر کی طرف  کھلتی ھے اور نہایت ھی ھوشیاری سے  اوپر اور نیچے کیبنٹس بناۓ گۓ ھیں۔ یہ تعلیمی اور تفریحی مرکز بچوں کو گھنٹوں مصروف رکھ سکتا ھے۔ 

6۔ تخلیقی کردار

بچے کرداری کرنے کو پسند کرتے ھیں اور آپ ان کے لیے بہترین کام یہ کر سکتے ھیں کہ ان کو ایسی جگہ مہیا کر دیں جہاں وہ اپنی تخلیق کے گھوڑے دوڑاسکیں۔ ان کو صرف ایک ڈیسک دینے کے بجاۓ ایک اسٹیج دیجیۓ  جہاں وہ اپنے پسندیدہ کرداروں کو خیالی دنیا میں لے جا سکیں۔ یہ گھر کی شکل کا اسٹیج جس کے ایک طرف کھڑکی ایک  چھوٹا سا مکمل مربع گھر ھے جہاں بچے گھنٹوں اپنے کھلونوں سے کھیل سکتے ھیں۔

اگر آپ مزید متاثرکن تپس دیکھنا چاھتے ھیں تو اس گھر کو بھی ملاحظہ کریں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine