تزئین و آرائش کے منصوبوں کے 6 تصاویر

Namra Farman Namra Farman
Remodelação de apartamento - Campo de Ourique, EAO - PORTUGAL ARQUITECTURA EAO - PORTUGAL ARQUITECTURA
Loading admin actions …

جب آپ ایک اپارٹمنٹ کی مرمت کا سوچتے ہیں ، تو حدود کا تصور دماغ میں آتا ہے کیونکہ یہ یونٹ بلڈنگ میں موجود ہے، جس میں اسی سے ملتے جلتے گھر ہیں ۔ بمشکل ہی کوئی کمرہ جدت کا حامل ہوگا۔چناچہ ہم یہ یقین کرنے لگ جاتے ہیں بس اسی ماحول میں گزارہ کرناپڑے گا۔جبکہ یہ سچ نہیں ہے۔مرمت کے وقت اور آرائش جس میں بڑی تبدیلیاں بھی موجود ہیں ، صرف یہ گھروں کے لیے نہیں ہے۔ ایک اپارٹمنٹ کی تزین وآرائیش ایک زبردست ایڈونچر ہو سکتا ہے۔اگر آپ کے دماغ میں واضح خیال ہو  آپ کیا چاہتے ہیں اور قابل اعتماد پروفیشنل آپکی ہیلپ کے لیے موجود ہو۔

اپارٹمنت کی آرائیش صرف آپکے گھر میں ایک نئی روح پھونک دیگی بلکہ یہ آپکی پراپرٹی کی قیمت بھی بڑھادیتا ہے,اگر آپ مستقبل میں اسے بیچنا بھی چاہیں توان ۶ پہلے اور بعد کے تصاویر پر نظر ڈالیں ۔ یہ آپ کو حیران کر دینگی۔

پہلے: ایک خستہ حال کچن

یہ تصویر کچن کو اس بری حالت میں پیش کر رہی ہے۔ نہ صرف خستہ حالت میں ہے بلکہ اس جگہ کی بارے میں کچھ بھی کا رآمد نہیں ہے۔ اس کی تبدیلی آپ کو حیران کر دے گی۔

​بعد: ایک متاثر کن جگہ

نیا کچن کچھ اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ کھانے کی جگہ کو ایک کھلے کاﺅنٹر کے ساتھ سے علیحدہ کر تے ہوئے دونوں کو تقسیم کر رہا ہے۔کھڑ کی کو برا کیا ہے تاکہ زیادہ قدرتی روشنی اور ہوا اندر آسکے ۔ قدرتی روشنی کا تعارف ہمیشہ ہی کسی جگہ کو دلکش بنانے کے لیے کام آتا ہے۔

​پہلے: ایک کم روشن کمرہ

اس کمرہ میں زیادہ ترگہرے رنگ اور پرانافرنیچر اسکی ظاہری شکل میں اضافہ کیے بغیر اس میں وقت گزارنے کو مشکل بنا رہا تھا۔ حالانکہ اس میں قدرتی روشنی کھڑکی کی مدد سے آرہی تھی مگر ڈیزائن اس فرنیچر سے فائدہ اٹھانے کے لیے کچھ خاص نہیں تھا۔صرف کچھ سادہ تبدیلیوں کے ساتھ ۔ یہ خوبصورت بن گیا۔

​بعد: پھر وہاں روشنی تھی

سفید پتلے پردے ایک سادہ احساس دے رہے تھے۔یہ کمرہ کھانے کے کمرہ سے ملحقہ ہے۔پرانے صوفوں کو نئے فرنیچر سے بدل دیا گیا ہے۔جس نے جگہ کو مزید پر لطف بنا دیا ہے۔غور کریں کس طرح قالین کو کھانے کے کمرہ اور دیوان خانہ سے علیحدہ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔گرے اور روشنی کے نئے ذخیروں کے ساتھ ، کمرہ زیادہ عصر حاضرکا عکاس لگ رہا ہے۔

​پہلے ڈپریس کرنے والا کمرہ

اس چھوٹے سے کمرہ میں بالکونی کا منظر بھی ہے۔ جبکہ اسے لکڑی اور قدرتی چھاﺅں کو استعمال کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جوکہ صرف اسے ایک عجیب شکل دے رہی ہے بلکہ اسے ایک سائز سے چھوٹا بنا رہی ہے ۔ آپ ہقیں نہیں کرینگے کس طرح رنگ کہ اظافے اور کچھ تفصیلات نے اس کمرے کا مزاج بدل دیا۔

​بعد: ایک تازہ نئی جگہ

سامنے والی دیوار کے وال پیپر کو بدلنے سے دیوار جگمگا گئی ہے۔جبکہ باقی دیواریں نرم سفید ہیں۔ یہ ایک ایسے بیڑ روم کی پرفیکٹ تصویر ہے جہاں ہر کسی کو آرام کرنا چاہیے۔

​پہلے : نیم چھتی کا خوف

اس اپارٹمنٹ کی نیم چھتی تباہ ہوچکی ہے بالکونی کا خارجی راستہ کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔اگرچہ کمرہ کے درودیوار پر بھی خوشنما رنگ تھے۔ اب وہ ماند پر چکے ہیں ۔ اس جگہ کو مکمل مرمت کی ضرورت تھی۔

​بعد :بہترین استعمال

بعد میں یہ جگہ ایک دلکش ایریا میں تبدیل ہوگئی جو کہ باقی گھر کو بالکونی سے ملاتا ہے۔سیڑھیوں کے اوپر آسمانی روشنی سے کمرہ بھر گیا ہے۔اندرونی اور بیرونی ایریا کو بغیر کسی محنت کے ملاتا ہے۔اب اسے ایک آفس یا لائبریری کے طور پر آرام سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

​پہلے: ایک پرانا کچن

سفید اور براﺅن کے امتزاج میں ڈیزائن کردہ جو کہ کھی بہت مقبول تھا۔ یہ گہرے شیڈزکچن کو کم روشن بنا رہے تھے۔کیبینیٹس بہت پرانے تھے۔ ہیاں تک کہ پینٹ کا کوٹ تک بھی اسے بچا نہیں سکا۔

​بعد: ایک خوبصورت اور سفید کچن

ایک کلاسک کلر جو کبھی اسٹائل سے باہر نکلا، سفید،کچن کے لیے مشہور رنگ ہے۔ہمیں اسکی ترتیب اچھی لگی جو کہ اس ایریا کو کھلا بنا رہی ہے تاکہ زیادہ لوگ کشن اور اسکی نرمی کو کچن کے بینچ پر بیٹھ کر محسوس کر سکیں ۔ کیا یہ دلکش نہیں ہے؟

​پہلے:ایک بڑاباتھ روم بری ترتیب کے ساتھ

یہاں تک کہ باتھ رومز کو بھی خوبصورت جگہوں میں بدلا جا سکتا ہے۔ انکی تزئین وآرائیش کر کے پرانے باتھ روم بری کھڑکی کے ساتھ کھلا تھا،مگر کچھ سمجھ نہیں آتا تھا۔ ظاہر ہے کہ اسے اسکے فرنیچر کو نکھارنے کے لیےپروفیشنل ٹچ کی ضرورت ہے۔

بعد : ایک خوبصورت باتھ روم

فرش کو بدل کر ، اور پائپ اور دیوار کو بھی؟یہ ایک بالکل نیا باتھ روم بن گیا ہے،جم میں نئے اور پرانے فرنیچرکا امتزاجکیا گیا ہے۔دیواروں پر ابھرتا ہوا اسٹائل جو کہ کھڑکی سے نظر آتے منظر بالکل میچ ہو گیا ہے۔ایک شاور باکس کے اضافہ نے باتھ روم کی تفصیلات کو ابھارنے میں اہم کردار ادیا کیا ہے۔ماربل کے فرش نے اسٹائل کو شامل کیا ہے اور اس باتھ روم کو ایک خوبصورت باتھ روم میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine