ٹیرس ایک ایسی جگہ ہے جو ہمیں سورج کی روشنی، شہر کے نظاروں اور قدرت سے ملاتی ہیں۔ تاہم اس جگہ کو نجی اور خاموش ہونا چاہیے۔ اس میں پندرہ شاندار منصوبے شامل کیئے گیئے ہیں جس میں آپکو ایک خوبصورت ٹیرس کے لیئے کچھ تجاویز بتائی گئی ہیں۔ آوٹ ڈور جگہ صرف ملنے ملانے اور تقریبات کے لیئے ہوتی ہے۔ آئیے دیکھیں کہ کس طرح آپ اس جگہ کو مہمانوں کے لیئے خوبصورت اور شاندار کیسے بنا سکتے ہیں؟
اپنے ٹیرس کو جدت سے سجانے کے لیئے صاف لکیروں اور شاندارمواد استعمال کریں۔ اسطرح اس ڈیزائن میں کافی ساری جیومیٹرک شکلیں بن جائیں گی جو آنکھوں کو بھلی لگتی ہیں۔
دیہاتی اور ڈرامیٹک ٹیرس کے لیئے مختلف رنگ شامل کریں۔ لکڑی کی کرسی اس ماحول کو مکمل کر دے گی۔
اس ٹیرس کی سجاوٹ بلاشبہ کمال ہے لیکن جب اسکو سیرامک فرش کے ساتھ ملا دیا جاتا ہے تو یہ لاجواب ہوجاتی ہے۔
لیونگ روم کی چھت کو تھوڑاسا بڑھائیں اور باہر بیٹھ کر باغیچے اور پول کے نظارے میں کھانا کھائیں
ایک سست دن کے لیئے ٹیرس میں جالی دار جھولے سے بہتر اور آرام دہ کچھ نہیں
جب آپ اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنا چاہیں تو چھوٹا ٹیرس معنی نہیں رکھتا
جگہ کی کمی نہیں ہے؟ بہت اچھا ہے اس میں رنگ اور اسٹائل شامل کریں اور اپنے شاندار ویو کا فائدہ اٹھائیں
لکڑی کی سجاوٹ ہمیشہ بہت سکون بخستی ہے، لیکن ہمیشہ انڈسٹریل ڈیزائن کے ساتھ کمال لگتی ہے
غیر جانبدار رنگ جیسے کہ کالا اور سفید صاف لکیروں کے ساتھ ایک چھوٹا سا شاندار مرصع باغیچہ وجود میں آئے گا
شاندار سرسبزہ اور آپ کے پسندیدہ پھول، اس سے بہتر اور کیا ہو گا کہ آپ قدرت سے گھرے ہوں گے
ایک شہر کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں؟ سادہ سجاوٹ کے ساتھ شہر کے نظاروں سے مستفید ہوں ۔
آخری ٹیرس جسکا ہم جائزہ لیں گے وہ غیر جانبدار رنگوں، بناوٹی مواد سے بنا ہے۔ اس پر ایک نظر ڈالیں : صحن کو جدید بنانے کے طریقے