ایک دلکش اور جدید ایک منزلہ خاندانی گھر

Wektek Wektek
homify Modern houses
Loading admin actions …

جب بات آپکے خوابوں کے گھر کو ڈیزائن اور تعمیر کرنے کی آتی ہے تو صرف باہری دکھاوٹ اور جگہ کے ڈیزائن کے بارے میں ہی نہیں سوچنا ہوتا. آپ کو یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے کہ آپکی رہائش گاہ اپنے اردگرد کے ماحول کے مطابق کیسے لگے گی، اور ایک ایک ایسا باغیچہ بھی ڈیزائن کرنا ہوتا ہے جو طرز تعمیر سے ہم آہنگی رکھتا ہو. ایسا کرنے سے مکان نہ صرف ماحول کے مطابق لگے گا، بلکہ رہنے کو پرسکون جگہ اور باہری باغیچے اور اندرونی رہائش کی جگہوں سے سکون سے لطف اندوز ہونے  کا موقع بھی دیگا.
آج ہم ہومیفائی پہ ایک شاندار رہائش کا جائزہ لینے جا رہے ہیں جسکو پولینڈ سے تعلق رکھنے والے آرکیٹکٹس اور مکان تعمیر کرنے والے ہوم کونسیپٹ نے بنایا ہے. اس رہائش گاہ کو جگہ کو بہترین انداز میں استعمال کرنے کے لحاظ سے تعمیر کیا گیا ہے، اور اس کے ساتھ ہی زمین کی تزئین اس انداز سے کی گئی ہی کہ یہ مہمان نواز، سرسبز، اور سب کچھ  جڑا ہوا لگے. کیا آپ ایک نظر دیکھنا چاہیں گے؟ آئیں نیچے دیکھتے ہیں.

لطف بخشنے والے راستوں سے کی گئی خوبصورت زمینی تزئین

سفید سٹوکو اور لکڑی کے پینلز کے ساتھ، یہ جگہ تصویر کامل  اور یقیناً انسپائر کرنے والی ہے. باغیچے کی تمام کیاریوں کے درمیان پیدل راستے دیے گئے ہیں، جو کہ لوگوں کو زمینی آرائش کا بھرپور لطف اٹھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اسکو گھر کے اندر سے دیکھنے میں بھی.

داخلی راستہ

تھوڑا باہر زوم کرنے پہ ہم جدید طرز کے سفید اگواڑے کو مکمل طور پہ دیکھ سکتے ہیں. اس کے ساتھ ہی سامنے کے باغیچے کی کیاریاں بھی خود کو پیش کرتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی صاف سٹینلیس سٹیل کے روشنی کے ستون بھی جو کہ شام کو روشنی مہیا کرتے ہیں.
اس کے علاوہ، تصویر کی بائیں جانب آپ ڈھکے ہوے گیراج کو بھی دیکھیں گے، جو کہ قابل رشک جگہ پر واقع تاکہ گھر کی اندرونی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے.

ایک شاندار انٹری

داخلی دروازہ اس رہائش گاہ کی سب سے متاثر کن چیزوں میں سے ایک ہے. بڑا، مسلّط اور طویل، بڑا برآمدہ چتکبری روشنی کو راہداریوں تک آنے دیتا ہے، جب کہ اس کے ساتھ ہی آنے والوں، مہمانوں، اور رہنے والوں، کو موسم سے بچاؤ بھی فراہم کرتا ہے.

سب کچھ اپنی جگہ پہ رکھے ہوے

بہترین طور پہ ڈیزائن کی گی کیاریوں کا شکریہ کہ اس کی وجہ سے اس گھر کے گرد موجود ہر چیز اچھے طریقے سے رکھی ہوئی لگتی ہے. اینٹوں سے کیاریوں کے کونے بنانے سے گرے ہوے پتے اور چھال اپنی جگہ پر ہی رہتے ہیں، اور اس کے ساتھ ہی پودے لگانے کی جگہ کے آغاز اور اختتام کا بھی اندازہ ہو جاتا ہے. اگر آپ ایک اچھے طریقے سے رکھے گئے اور منصوبہ بندی سے بناے گئے جمالیاتی باغیچے کو بنانا چاہتے ہیں، تو کیاروں کی بناوٹ کسی ماہر سے بنوانے کے بارے میں غور کیجئے.

شاندار منظر لئے ہوے بڑی کھڑکیاں

زمین کی آرائش بلاشبہ گھر کا سب سے بہترین عنصر ہے. اس بات کو یقینی بناتے ہوے کہ یہ گھر اپنے ماحول کے ساتھ گھل مل جائے، یہ باغیچہ نہ صرف خوبصورت ہے، بلکے گھر کے ڈیزائن اور بناوٹ کی روح کو بھی لئے ہوے ہے. یہاں ہم دیکھتے ہیں کہ بڑی کھڑکیاں کو ڈائننگ روم کے ساتھ ہی لگایا گیا ہے. اس شاندار طور پہ روشن جگہ کو مختلف دلکش عناصر دیے گئے ہیں، اور یہ موسم کی فکر کیے بغیر اسٹیلش باغیچے کے منظر پیش کرتی ہے.

ایک کھلی تفریح کی جگہ

آرکیٹکٹس نے بہت سی اسٹائلش خصوصیات اور عناصر کو شامل کیا ہے. جیسے ہی ہم اپنی توجہ پیچھے کے منظر پر مبذول کرتے ہیں، ہم پرگولہ کو دیکھتے ہیں جو کہ موسم کی فکر سے پاک گھلنے ملنے، مل بیٹھنے، یا تفریح کی جگہ مہیا کرتا ہے.

بیرونی ڈیک اور ثانوی تفریحی جگہ

گھر کی پچھلی جانب ہم باہری ڈیک اور تفریح کی دوسری جگہ کو دیکھتے ہیں. یہ دھوپ کا مزہ لینے اور آرام کرنے کے لئے بہترین ہے، چونکہ یہ رہنے کی دوسری بیرونی جگہ کی گہما گہمی سے دور ہے.

اٹھائی ہوئی کیاریاں اور آنکھوں کو بھاتی ہوئی تفصیل

تفریح کی دوسری جگہ کے ساتھ ہی ہم یہ دیکھتے ہیں کہ ان باغیچوں کی کچھ کیاریاں باقی لان سے تھوڑی اونچی بنائی گئی ہیں. یہ جگہ کو خصوصیات بخشنے کے ساتھ ساتھ گھر کی تعمیری سخت کی بھی اجاگر کرتا ہے.

مختلف سطوحات پہ زمین کی تزئین

سب سے آخر میں ہم گھر کی دوسری طرف کا جائزہ لیتے ہیں جو کہ مختلف سطوحات پہ بنی کیاریوں کو لئے ہوے ہے. یہاں پر کیاریوں کی دیواریں دو مختلف اونچائی کی ہیں، جو کہ منظر کو دلکش بناتی ہیں اور گھر کی ساخت کی تعریف کا باعث بنتی ہیں. آپ کا کیا خیال ہے؟ اگر آپ ایک اور خوبصورت رہاش گاہ پہ نظر ڈالنا چاہتے ہیں، تو ہم پرسکون دیہی ولا جو آپ چاہیں کہ آپ کا ہوتا کی سفارش کرتے ہیں.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine