آپ کے گھر کی عقبی روشنیوں کے لیے ۱۰ تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Residential interiors for Mr.Siraj at Chennai, Offcentered Architects Offcentered Architects Bathroom
Loading admin actions …

روشنی ایک گھر کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ اندھیرے کونوں کو منور کرتی ہے، کام کرنے کی جگہوں کو روشن کرتی ہے اور کمروں کو خوشگوار بناتی ہے۔ جہاں دیواروں میں لگے لیمپ اور چھت میں لگے انرجی سیور کسی جگہ کے اندھیرے کو روشنی میں تبدیل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں وہیں کبھی ایسا وقت بھی آتا ہے جب آپ گھر کے کمرے یا حصے کو اعلی تاثر دینے کے لیے روشنی کا استعمال چاہتے ہیں۔ 

عقبی روشنیاں کسی چیز کو بغیر روشنی سے بھرے بس ہولے سے توجہ کا مرکز بنا دیتی ہیں۔ اِس آئیڈیا بُک میں ہم آپ کو گھر میں عقبی روشنیوں متعلق ۱۰ تجاویز سے آگاہ کرنے والے ہیں۔

۱۔ روشن اور رنگین چھت

اِس بنیادی طور پر سفید لاؤنج کو زیادہ چھیڑے بغیر اسے رنگوں سے مزین کرنے کا ایک راستہ چھت پر چمکتی عقبی روشنی ہے، جیسا کہ اِس تصویر میں دکھائی گئی ہے۔

۲۔ ٹی وی کے گرد ایک ہالہ

ایک خوبصورتی سے ڈیزائن کردہ ٹی وی رکھنے کی جگہ کو دیوار کے پیچھے لگی عقبی روشنیوں کی مدد سے نمایاں کریں جو اِس جگہ کو جادوئی چمک عطا کریں گی۔

۳۔ باتھ روم میں نفیس عکس

تیز روشنیاں باتھ روم کو بے جان اور فعال دکھاتی ہیں۔ تو کچھ اپنائیت کا احساس لانے کے لیے آئینے کے پیچھے عقبی روشنیاں لگائیے جو سارے کو سنہری چمک میں ڈھال دیں گی۔

۴۔ بستر کے لیے ایک فنکارانہ ہیڈ بورڈ

سادہ بیڈروم کے درمیانی رنگ کبھی کبھار بیزار کن محسوس ہونے لگتے ہیں۔ عقبی روشنی والا ایک ہیڈ بورڈ کمرے کا ایک دلچسپ اور جاذب نظر عنصر ثابت ہو سکتا ہے۔

۵۔ کچن میں کام کرنے کی جگہ پر بِالواسطہ روشنی

task lighting for kitchen ZERO9 Kitchen

کچن کاؤنٹر کو ڈھیر ساری روشنی کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ آپ اپنا  کام دیکھ سکیں، چاہے وہ سبزیاں کاٹنا ہو یا لیپ پھینٹنا۔ مگر اِس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو خوبصورتی پر سمجھوتہ کرنے کی کوئی ضرورت ہے۔ المارون کے نیچے چمکتی عقبی روشنی آپ کے کاؤنٹر کو روشن کر دے گی اور اِس کے علاوہ کچن کے آرائشی سامان کو دلکشی سے نمایاں کرے گی۔

۶۔ داخلے پر ایک رنگین استقبال

ایک گھر کے بےکار سے داخلے کو داخلی راہ گزر یا وہاں رکھے گملوں کے ساتھ رنگین روشنیاں لگا کر خوشگوار اور پرکشش بنایا جا سکتا ہے۔

۷۔ ایک خوبصورت ڈیزائن کی طرف توجہ پھیرنا

جب آپ کو اپنے گھر کے کسی خوبصورت عنصر کو نمایاں کرنا ہو تو اسپاٹ لائٹس کا استعمال کرنے کے بجائے چالاکی سے لگائی گئی عقبی روشنیوں کا استعمال کریں جو اِس جگہ کو نفاست سے بھرپور اور پراسرار بنا دیں گی، اِس بالکونی کے باغ پر بنی اِس گنبد جیسی چھت کی طرح۔

۸۔ رات کے وقت سبزے کی نمائش کرنا

باغ میں سرسبز پھول پودے ہونے کا کیا فائدہ اگر آپ اُنہیں رات کے وقت دیکھ ہی نہ پائیں؟ گملوں کے پیچھے والی دیوار پر عقبی روشنیاں لگا کر سورج غروب ہونے کے بعد اِس منظر کے حُسْن میں کھو جائیے۔

۹۔ لاؤنج کی روشنیاں

جب آپ کے لاؤنج میں ایک سے زیادہ پرکشش عناصر موجود ہوں تو آپ انہیں عقبی روشنیوں کی مدد سے ساری جگہ پر قبضہ کرنے سے روک سکتے ہیں۔ چھت کا ڈیزائن اور دیوار پر لگی بڑی سی پینٹنگ عقبی روشنیوں کی مدد سے خوبصورتی سے اکٹھے ہو جاتے ہیں۔

۱۰۔ دن کے وقت اندھیری جگہوں کے لیے ہلکی روشنی

اندھیری جگہوں پر، جہاں آپ سارے دن کے لیے تیز روشنیاں کھلی نہیں چھوڑ سکتے، عقبی روشنیوں کی مدد سے راستے کو ضرورت کے مطابق روشن کیا جا سکتا ہے۔ دیکھئے کہ اِس رہنے اور کھانے کی جگہ پر کس طرح ٹی وی کے پیچھے اور شیلف کے نیچے عقبی روشنیاں جگمگا رہی ہیں۔ 

گھر کو مزید روشن کرنے کے لیے جانیئے: روشنی کی ۷ ایسی غلطیاں جو آپ کر رہے ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine