غسل خانے کے 14 دلکش ڈیزائن جو آپ کو متاثر اور تبدیلی پر مجبور کر دیں

M Usman M Usman
Belsize Park, Hélène Dabrowski Interiors Hélène Dabrowski Interiors Modern bathroom
Loading admin actions …

کسی بھی گھر میں غسل خانے کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، جہاں آپ دروازہ بند کر کے گرم یا سرد پانی کے ساتھ دن بھر کی تھکن اتار سکتے ہیں۔ لیکن دوسری طرف گھر کی ڈیزائیننگ میں غسل خانے کو عام طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے۔ اسی حقیقت کو سامنے رکھتے ہوئے یہاں غسل خانے کے 14 متاثرکن آئیڈیاز پیش کیے گئے ہیں جو یقینناً آپ کو سوچنے پر مجبور کر دیں گئے۔

اگر آپ خوش رنگ اور تسکین بخش غسل خانے چاہتے ہیں تو آپ کو یہ ڈیزائن یقنناً پسند آئیں گئے، سادہ اور فیشنی انداز سے لے کر متمول اور شاہانہ انداز کے غسل خانے، اس سیریز میں ہر کسی کے لئے کچھ نہ کچھ موجود ہے۔ تو کیا آپ اپنا پسندیدہ ڈیزائن منتخب کرنے کے لئے تیار ہیں؟ پڑھنا شروع کیجئے اور ہومی فائی کو داد دیجئے!

1. سادہ اور روایتی، نرالے انداز میں

ہمارے سامنے روایتی انداز کے کم جگہ گھیرنے والے غسل خانے میں منہ دھونے والا حصہ اور اس کے ساتھ بیٹھنے کے لئے شاندار جگہ، شیلف اور اس سے نکلتی روشنی نظر آ رہی ہے۔

2. صاف شفاف اور دلفریب

گول قسم کے ٹب اور اور اس سے پہلے موجود شاور اس جدید اورنفیس غسل خانے کو چار چاند لگا رہے ہیں۔

3. شاہانہ انداز

اس سے شاندار ٹب شائد ہی آپ نے دیکھا ہو، اس غسل خانے میں تمام سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ اگر آپ بھی یہ دلکش اور دیدہ زیب ڈیزائن اپنے غسل خانے میں دیکھنا چاہتے ہیں تو یہاں رابطہ کریں۔

4. ماربل کا شاہکار

کیا کوئی اتنا زیادہ ماربل استعمال کر سکتا ہے؟ ہمارے خیال میں تو نہیں  اور نہ ہی اس شاہی قسم کے غسل خانے کے ماہرین ایسا کر سکتے ہیں۔

5. شیشوں کی بہار

شیشے کے فرنیچر کے ساتھ فرش اور سیلنگ میں استعمال کئے گئے ماربل نے اس غسل خانے کو حسین امتزاج بخشا ہے، جو اعلیٰ ذوق کا ثبوت ہے۔

6. صنعتی طرز کا ڈیزائن

کون کہتا ہے کہ پُرتعیش غسل خانے کے لئے چمک دھمک ضروری ہے؟ یہ صنعتی طرز کا شاندار ڈیزائن ہے جو ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

7. جگہ کی کمی مسئلہ نہیں

نسبتاً کم جگہ میں بنے اس غسل خانے میں تمام لوازمات موجود ہیں۔ اس کم جگہ میں شاور اور ٹب کے ساتھ پالش شدہ لکڑی کے اوپر شیشہ موجود ہے۔

8. نفاست سے بنا لکڑی کا فرش

غسل خانے میں لکڑی کا فرش ہونے کی صورت میں آپ کو ٹھنڈے فرش سے واسطہ نہیں پڑے گا۔ اس فرش کی وجہ سےغسل خانہ ٹھاٹ دار اور اعلیٰ معیار کا دلفریب منظر پیش کرے گا۔

9. خاکستری رنگ کی خوبصورتی

خاکستری رنگ کو عام طور پر نظرانداز کیا جاتا ہے مگر یہ ایک ایسا رنگ ہے جو ہر طرح کے ڈیزائن کے لئے موزوں اور خوبصورت ہے۔

10. انوکھا اور جدت سے بھرپور

غیر معمولی انداز کا یہ غسل خانہ کالے اور سفید رنگ کے پرانے انداز کے ٹب کے ساتھ حیرت انگیز ہے۔ مجموعی طور پر دیکھتے ہوئے اس جگہ میں روزمرہ استعمال کی اشیا اور قیمتی سامان نصب ہے۔

11. ہرفن مولا شاور

کیا آپ ایک ایسا شاور چاہتے ہیں جس میں آپ کو رخ بدلنے کی ضرورت بھی نہ ہو۔ یہ ہر فن مولا قسم کا Spa Shower ہے جس کے ساتھ تمام لوازمات موجود ہیں اور آرام پسند لوگوں کے لئے بہترین ہے۔

12. قابل دید

دیوار پر لگا بڑا شیشہ اس غسل خانے میں  شاہانہ قسم کا تاثر دیتا ہے، ہلکی روشنی ہمارے موڈ کو تازگی بخشتے ہوئے ماحول کو پرسکون بناتی ہے۔

13. نفیس اور کلاسیکل

یہ غیر معمولی مگر سادہ انداز کا غسل خانہ تنگ جگہ کے لئے موزوں ہے، اس کم جگہ میں بھی غسل خانے کے تمام لوازمات موجود ہیں۔

14. بیڈروم سے متصل جاذب نظر غسل خانہ

شیشے کی دیوار کی مدد سے بیڈروم سے علیحدہ ہونے والا یہ غسل خانہ پرسکون اور آرام دہ ڈیزائن ہے۔ گہرے رنگ کے ساتھ موجود ٹب، شاندار شیشے اور پرتعیش لوازمات مل کر اس غسل خانے کو یادگار بنا دیتے ہیں۔

کیا آپ مزید اچھے اچھے غسل خانوں کے ڈیزائن دیکھنا چاہتےہیں؟ دیکھئے لکڑی کی مدد سے تیار کیے گئے 20 خوبصورت غسل خانے!

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine