ایک گمنام اپارٹمنٹ سے ایک ایسے گھر تک جو آپکو حیران کر دے گا (10 تصویریں دیکھیں)

Farheen Farheen
Home Staging Nordic-Retrò, Venduta a Prima Vista Venduta a Prima Vista Bedroom
Loading admin actions …

آج ہومی فوئی پر ہم کچھ ماہرانہ مشورے دیکھیں گےاور ایک ایسے ہتھیار کے بارے میں جانیں گے جو اکثر پراپرٹی کے کاروبار میں استعمال ہوتا ہے وہ ہے ہوم سٹیگینگ۔۔۔ یہ عموما تب استعمال ہوتا ہے جب آپکو گھر کرائے پر دینا ہو یا بیچنا ہو تا کہ پراپرٹی مزید خوبصورت لگے۔ اس سے کرایہ داروں اور خریداروں کو اسکی اصل حالت کا پتہ لگتا ہے۔

نیچے والا پروجیکٹ اسکی اعلیٰ مثال ہےآپ دیکھیں گے کہ کس طرح کالے اور گہرے کمرے جادوئی طریقے سے تبدیل ہو گئے ہیں۔ نتیجتا بہت ہی نفیس اور خوبصورت بن گئے ہیں Venduta a Prima Vistaجو کہ پیشہ ورانہ ہیں انکا شکریہ۔

ہلکا اور تروتازہ

ایک نئے پینٹ کے ساتھ، ماحول بہت خوشگوار اور ہلکا لگتا ہے۔فرنیچر سارا وہی ہے لیکن اس کے اوپر ایک نیا پینٹ کر دیا گیا ہے۔ اور اسکی جگہ بدل دی گئی ہے۔ کیا آپکو کنٹری سائیڈ وضع پسند نہیں جس میں جگہ کافی بچ جاتی ہے۔

ایک اداس ڈائینگ ہال

ڈاینگ روم بہت خوبصورتی سے سیٹ کیا گیا ہے لیکن رنگ بہت گہرا ہے۔ یہ ماحول کو بہت گھٹا ہوا اور تنگ بناتا ہے۔جبکہ ہر عنصر جیسے کہ گہری بھوری لکڑی،خاکستری دیواریں بہت خوبصورت ہے اور ہر ایک کے ساتھ ایک گہرا تاثر چھوڑتا ہے۔

رنگوں کی منتظم

جب فرنیچر کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کی بات آتی ہے تو آپکو سب کچھ چوکور ہی سیٹ کرنا ہوتا ہے تا کہ ہر کونہ استعمال میں لایا جا سکے۔ اس میز کو سفید پینٹ کیا گیا ہے جبکہ کرسیوں کو پرانی وضع میں رکھا گیا ہے اس سے ماحول میں تازگی آئی ہے اور آپ زندگی سے بھرپور محسوس کریں گے۔ یہ مل کر ایک بہت خاص ڈیزائن بناتے ہیں۔

ایک اداس بیٹھنے کی جگہ

اس زاویے سے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ یہاں میز اور بک شیلف بنی ہوئی ہے۔ یہ پرانا طریقہ جگہ کو خوبصورت تو نہیں بناتا البتہ اسکو گھیرتا ضرور ہے۔

ایک شاندار سماجی رابطے کی جگہ

یہ وہ بیٹھنے کی جگہ ہے جس پر آپکو فخر ہوسکتا ہے یہ کشادہ، خوش شکل اور روشن ہے۔ یہ سفید صوفہ روایتی کرسیوں کے ساتھ کمرے میں ایک ماڈرن حسین امتزاج پیدا کرتا ہے۔ آپ نے دیکھا نہیں کہ نیلا رنگ سفید دیواروں کے ساتھ کس طرح ہم آہنگ ہے؟

بہت پرانا

یہ بھاری فرنیچر کمرے کی بہت سی جگہ گھیرے ہوئے ہے اس کمرے میں آرام کرنا تقریبا ناممکن ہے۔

سادہ اور شاندار

یہ دو پرانی علامتیں ایک سنگل بیڈ کے ساتھ تبدیل کر سی گئی ہیں، جہاں پر صرف ضروری چیزیں رکھی گئی ہیں۔ یہ کمرہ بہت صاف اور سادہ ہے اور اس میں نیلے اور سفید کا امتزاج رکھا گیا ہے۔

دیکھیے ان تمام عناصر نے کس طرح اس کمرے کو چمکدار اور خوبصورت بنا دیا ہے۔

پڑھنے کی جگہ

گھر کی خوبصورت وضع کو برقرار رکھنے کے لیئے ایک پرانی میز اور کرسی رکھی گئی ہے جو ایک بہت اچھا تاثر ڈالتی ہے۔

پرانی طرز کا باتھ روم

ماہرین کی مداخلت سے پہلے یہ باتھ روم بلکل پرانی طرز کا تھا اس میں کوئی سجاوٹ اور دلکشی نہیں تھی

اور پھر

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تھوڑی سی اشیا کی تبدیلی کے ساتھ باتھ روم بلکل تبدیل ہوگیا ہے۔ اس میں کوئی فضول چیز نہیں ہے۔ چھوٹا سجاوٹی سامان اور شیشہ بہت زیادہ دلکش لگ رہا ہے۔

اس مضمون پر نظر ڈالیں: پہلے اور بعد میں : ۴خوبصورت باتھ روم

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine