سستے خوبصورت فیملی ہومز کے آئیڈیاز

Farheen Farheen
سستے خوبصورت فیملی ہومز کے آئیڈیاز, Farheen Farheen
Loading admin actions …

آپ پریشان ہیں کہ قیمتوں میں  یا مطالبہ میں اضافے سے آپکی اپنا گھر لینے کی خواہش دم توڑ جائے گی تو رکیں، ڈریں نہیں،ہم نے کچھ ناقابل یقینی گھر تلاش کیئے ہیں جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ آپ اپنے خوابوں کا گھر بہت ہی تھوڑے بجٹ میں بنا سکتے ہیں۔اگر آپ تھوڑے سے تخلیقی ہیں تو۔ فطری طور پر، محل وقوع ، زمین کی قیمت اور آرکیٹیکٹ کی فیسس ان گھروں کی حتمی قیمتوں پر اثر انداز ہوں گی، لیکن جب آپ  یہ دیکھیں گے کہ یہ گھر کتنے خوبصورت ہیں تو آپکو انکی لاگت بےمعنی لگے گی اور آپکا اپنا ذاتی گھر لینے کا خواب ایک بار پھر زندہ ہوجائے گا۔

تخلیقی کنٹینر ہوم

کیا آپ جانتے ہیں اس قابل ذکر اور زبر دست گھر کی قیمت کتنی ہے؟ صرف £7,000 ! جی ہاں بلکل ٹھیک پڑھا صرف £7,000۔ دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں۔ یہ جہازکے سیکنڈ ہینڈ کریٹ سے بنا ہے۔یہ اکیلے رہنے والے لوگوں کے لیئے بلکل ان کے خواب کی تعبیر ہے، اپنے شاندار ڈیئزائن کی وجہ سے ، اسکو آسانی سے ٹرک کی مدد سے ادھر سے ادھر منتقل کیا جا سکتا ہے۔

متاثر کن انٹیریئر

اس کنٹینر کو مزیدگھر جیسا بنانے کے لیئے ، تمام الیکٹرانکس ایک ہی دیوار کے ساتھ نصب کی گئ ہیں، اور اس میں وینا ئیل کے فرش ہیں جو پلاسٹر بورڈ کی دیواری سطحوں کے ساتھ ہیں  جو کہ سماعتی اور حرارتی موصلیت فراہم کرتے ہیں۔

پریکٹیکل لے آوٹ

یہ بے شک بہت بڑا نہیں ہے، لیکن عملی طور پر یہ بہت شاندار ہے۔  آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ایک آدمی کے لیئے یہ کتنا آرام دہ  اور پر آسائش ہے۔

کمال اسکوئیر

اس شانداراور متاثرکن گھر کو بنانے کے لیئے صرف £16,000   درکار ہیں۔ لیکن یہ صرف ایک عمارت نہیں ہے۔ ایک لیونگ روم، باورچی خانہ،سونے کے کمرے، باتھ روم اور یوٹیلیٹی سپیس کے ساتھ، یہ گھر زیادہ کشادہ احساس اور سکون کے لیئے دوگنی اونچائی کی چھتوں کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔

سادہ اختتام

پر آسائش سے زیادہ آرام دہ، یہاں کا انٹیریئر زیادہ خوبصورت اور فعال ہے، اس میں متحرک رنگ استعمال کیئے گئے ہیں جو نظز کو بھا جا تے ہیں۔ آپ کو  چھوٹے جدید کچن کے ساتھ  ڈائینگ روم کے اپ سائیکل فرنیچر کا امتزاج بہت پسند آئے گا۔

سب سے اہم حصہ

میں شرط لگا سکتی ہوں کہ اس گھرمیں لائبریری کی اس دیوار کو دیکھ کر آپ کو شدید تعجب ہوا ہوگا۔ ایک چھوٹی جگہ کو مزید کارآمد اور لامحدود بنانے کا یہ بہت ہی شاندار طریقہ ہے اور فرش سے چھت تک شیلفس اسکو مزید فائدہ مند بنا دیں گے۔

یہ متوسط گھر نہیں

ہر زاویے سے یہ گھر مزید متاثرکن ہے۔ جدید ، آسان اور اسٹائلش یہ ایک خاص تاثر پیدا کرتا ہے۔

لکڑی کا عجوبہ

اگر آپ کے پاس اپنے خواب کے گھر پر خرچ کرنے کے لیئے £43,000 ہیں تو آپ اسی طرح کا ایک شاندار گھر تخلیق کر سکتے ہیں کیونکہ اس میں بالکل اتنی لاگت آئے گی۔

منظر کا مزا لیجیئے

اس گھر میں روشن منظر کاانتخاب متاثر کن ہے۔ یہ جگہ 360 کا منظر پیش کرتی ہے، اس کی کھڑکیاں بہت زیادہ  روشن اور کشادہ  بنائی گئ ہیں اور تمام ورسٹائل فرنیچر  کو زیادہ سے زیادہ فعال رکھا گیا ہے۔ اس گھر صرف اسٹائل نہیں عملیت کو بھی مدِنظر رکھا گیا ہے۔

آرام دہ اور خوبصورت

یہ بہت سادہ ہے، یہ بیڈ روم اپنے آپ میں بہت خوبصورت ہے اور اسکے منطر پر کسی طرح سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ ساتھ جڑا ہوا ٹیرس گرد و نواع سے لطف اندوز ہونے کا بہترین طریقہ ہے، صبح کی پہلی کرن سے رات کے ستارے نطر آنے تک ہر منظرآپ براہِراست دیکھ سکتے ہیں۔

پر آسائش

آپ اس بات سے انکار نہیں کر سکتے کہ اس گھ رکا پہلا تاثر ہی بہت اچھا ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ حیران کن اس کی قیمت ہےصرف £62,000 سفید رینڈرینگ،لکڑی کا تحفظ ، کالے لوہے کے فریم سب اسے مزید  شاندار بناتے ہیں اور   آسائش تو بجٹ سے کہیں زیادہ ہے۔

ہوا دار اور خوبصورت منصوبہ

گھرمیں آتے ہی آپ کو آسانی اور کشادگی کا احساس ہوگا، یہ سب اس کے کھلے لے آوٹ کا نتیجہ ہے۔ کچن، لاونچ اور ڈائینگ ہال کو بناتے وقت خوبصورتی کا خاص دھیان رکھا گیا ہے جو عمومی طور پر صرف مہنگے گھروں میں دیکھنے کو ملتا ہے۔

اضافی سہولیات

ایک گھر تعمیر کرنا وہ بھی ایک معمولی سے بجٹ سے ساتھ بہت حیران کن ہے لیکن رکیئے ابھی مزید سرپرائیزز باقی ہیں کے ،گھر کو مزید پر آسائش بنانے کے لیئے اس میں یہ گارڈن بنایا گیا ہے جو آپ کو  خوبصورتی  اور قدرتی ہونے کا احساس دلائے گا۔

دھوکہ دینے والے تناسب

دیکھنے میں گھر بہت چھوٹا لگا ؟لیکن یہ صرف ایک دھوکہ ہے صرف£62,000 میں دو سونے کے کمروں، ایک آرام دہ لیونگ روم، گیراج، بالکونی اور ایک اندرونی باغ کے ساتھ یقینا آپ کو بہت کچھ مل رہا ہے۔ جی ہاں، آپ نے بلکل ٹھیک پڑھاصرف £62,000۔ اسکا فن تعمیر ، زاویہ اور طرز  تعمیر بےحد متاثر کن ہے۔

غیر متوقع باتیں

دیکھیں یہ ٹیرس  گھر کو کتنی دلچسپ توسیع فراہم کر رہا ہے۔ کشادہ کھڑکیوں اورخو بصورت  فن تعمیر کے ساتھ، آپ  خود محسوس کر سکتے ہیں کہ گھر کتنا کشادہ اور ہوا دار ہے- یہ خوبصورت ڈئیزائن بلکل بیچ ہائو س سے متشابہ ہے!

مظبوط اختتام

آپ کو لگ رہا ہوگا کہ صرف£62,000۔ میں آپ کے گھر کو مظبوطی نہیں مل سکتی لیکن آپ غلط ہیں اور آپ کی غلطی کو معاف کیا جاتا ہےکیونکہ عموما یہی ہوتا ہے لیکن یہاں معاملہ بلکل مختلف ہے۔ تمام کٹ آئوٹ اور الیکڑکس کو اسٹائل کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ واہ! کیا خوبصورت گھر ہے۔ مزید خوبصورت گھروں کے لئیے آئیڈیا بک دیکھیں۔ زندگیوں کو  اپنے ڈئیزائن سے تبدیل کر تے ہوئے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine