سووانا کمروں کے ڈیزائن

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Smart Home in Frankfurt, casaio | smart buildings casaio | smart buildings Sauna
Loading admin actions …

 آج کل بھاپ لینے کے لیے بھی کئی طریقے ہوتے ہیں جن میں ایک طریقہ سوناکمروں کو تیار کرنے کا ہے سونا کمرےآج کل کی ثقافت کا حصہ ہیں۔ باہر کے ملکوں میں اس طرح کے کمرے بہت زیادہ تعداد میں ہیں لیکن اج کل کے دور کی مناسبت سے پاکستان میں بھی اس کا رواج پیدا ہو رہا ہے۔ اس کے ذریعے آپ بھاپ کی شکل میں جسم کو تر کرتے ہیں اور تازگی حاصل کرتے ہیں ۔ اس طریقے میں ٹھنڈے پانی کو گرم کر کے بھاپ کی شکل دی جاتی ہے اور اس بھاپ کو جسم کی تھکان ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ باہر کے ملکوں میں یہ طریقہ زیادہ رائج ہے لیکن اب یہاں بھی  اس طریقے کو اہمیت دی جا رہی ہے۔ آج ہم مومی فائی پر بھی آپ کو اس طریقے کے بارے میں کچھ خیالات پیش کر رہے ہیں جن کو آپ پڑھ کر ان سے حوصلہ افزائی حاصل کر سکتے ہیں تو اس کو پڑھیں۔

سووانا باتھ روم/کمره

 سونا خشک گرمی کا ماحول مہیا کرتا ہے۔ اس میں پانی کو بھاپ کی شکل دینے کے لیے چولہا، ہیٹر کو استعمال کیا جاتا ہے ۔ بعض سونا باتھ رومز میں پتھروں کو بھی استعمال کیا جاتا ہے جب پتھر گرم ہو جاتے ہیں تو ان پر ٹھنڈا پانی ڈال دیا جاتا ہے تو اس میں پانی گرم ہو کے بھاپ کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ پھر یہ بھاپ پورے کمرے میں پھیل جاتی ہے۔

غسل خانہ

کُھلی جگہوں میں  پتھروں پر پھیلی ہوئی نمی بس تھوڑی سی جگہ پر پھیلتی ہے جبکہ  اگر یہی نمی یا بھاپ ایک کمرے میں لی جائے تو اس کا زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔  سونا غسل خانہ عام طور پر نرم لکڑی سے بنا ہوا ہوتا ہے ۔ اس کمرے میں بھاپ کو پھیلانے کے لیے کمرے میں ایک چولہا رکھا جاتا ہے جو کمرے کو ۱۸۰ تک گرم کرتا اور بھاپ بناتا۔ اس کو عام لفظوں میں پسینہ غسل بھی کہاجاتا ہے۔

سووانا باتھ روم کے کیا فوائد

اکثر لوگ بولتے ہیں کہ سونا باتھ روم / سونا غسل کے کیا فائدے ہیں۔ تو اس بات سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سونا باتھ / بھاپ سے نہ صرف آپ کے جسم کو گرمی ملتی ہے بلکہ اس طرح سے آپ کے جسم کے بند مسام کھل جاتے ہیں اور ان سے فالتو نمکیات/ مواد پسینہ کے ذریعے باہر نکل جاتا ہے ۔ جس سے آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔اس کے علاوہ آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہیں تو اس بات پہ بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیوںکہ سونا کمرے اس بات سے بھی آپ کو پریشان ہونے سے بچنے کے لیے فائدہ مند ہیں ۔ بھاپ لینے کے عمل سے بھی آپ اپنے وزن کو کم کر سکتے ہیں۔

سووانا باتھ روم کے ڈیزائن

اس مقصد کے لیے ہمارے ڈیزائنر موجود ہیں جو آپ کو اس پریشانی سے بچنے میں مدد فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سونا باتھ روم کس طرح کے ہونے چاہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ الکوو شاور کو گیلے پن سے بچانا ضروری ہوتا ہے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا سونا باتھ روم چیکنا ہو تو اس مقصد کے لیے شیشے اور ماربل کی دیواریں بنا سکتے ہیں۔ اور ایک سے زیادہ شاور بھی نسب کر سکتے ہیں۔

سونا کمروں میں شاور

اگر آپ کو اپنے سونا کمروں میں شاور کو نسب کرنے کے بارے میں فکرمند ہیں تو اس بارے میں مزید فکر کرنے کی ضرورت نہیں یہاں ہم شاور کے کچھ ڈیزائن لائے ہیں۔ جن کو آپ پسند کریں گے اور خود بھی ایسا بنانا چاہیں گے۔ 

گرم بھاپ والے شاور، فریم کے بغیر والے شاور، ٹیک فلور والے شاور، چھوٹے چھوٹے شاور کا استعمال۔ 

مزید تجاویز کے لیے اس صفحہ کو دیکھیں۔ میگزین

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine