گھر میں تالاب ڈیزائن کرنے کے لیے مفید مشورے

Hamna—Homify Hamna—Homify
Piscina Arena, UNIC POOLS® > Piscinas Ligeras UNIC POOLS® > Piscinas Ligeras Pool
Loading admin actions …

پانی ہماری زندگی کا سب سے اہم جزو ہے، چاہے وہ باورچی خانہ، باغ ہو یا غسل خانہ، ہر جگہ آپ کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسا عنصر ہے جو اپنے اندر انتہائی حیرت انگیز تاثیر رکھتا ہے۔ مثلاً ایک انتہائی تھکاوٹ بھرے دن کے بعد جب آپ ایک شاور لے لیں تو آپ کس طرح سے اپنے آپ کو ایک دم تازہ محسوس کرنے لگتے ہیں۔

اور اگر موسم ہو سخت گرمی کا تب تو ٹھنڈا پانی آپ کے لیے آب حیات کی سی حیثیت دیتا ہے۔ ذرا اپنے تصور میں لائیں کہ ایک سخت گرمی والے دن ٹھنڈا پانی کیسا لگے گا؟ ہے نہ ایک پر لطف خیال۔۔۔ اور اگر یہی ٹھنڈا پانی تالاب میں موجود ہو اور آپ اس کے پاس بیٹھے ہوں یا اس میں تیر رہے ہوں تو اس کا تصور ہی آپ کی تمام تھکاوٹ دور کرنے کے لیے کافی ہے۔

آج ہم آپ کے اس خوش کن خیال کو حقیقت بنانے کے لیے لاۓ ہیں ایک ایسی آئیڈیا بک جو کہ آپ کو اپنے گھر میں تالاب بنانے کی تحریک فراہم کرے گی۔ اور اگر آپ کے ذہن میں پہلے سے یہ آئیڈیا موجود ہے تو یہ آئیڈیا بک آپ کے لیے کافی مدد گار ثابت ہونے لگی ہے۔ تو چلیں پھر وقت ضائع کیے بغیر نیچے چلتے ہیں۔

تالاب بنانے کے لیے سب سے بہترین جگہ کون سی ہے؟

زیادہ تر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ تالاب صرف باغ میں یا عقبی آنگن میں ہی اچھے لگتے ہیں۔ لیکن یہ بات بالکل بھی درست نہیں۔ اگر آپ کے باغ یا عقبی آنگن میں اتنی جگہ نہیں کہ آپ ادھر تالاب بنا سکیں تو اس کام کے لیے آپ چھت بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ تالاب میں نہانا  پسند کرتے ہیں لیکن آپ کو لگتا ہے کہ باہر موجود ہونے کی وجہ سے آپ کی پرائویسی ختم ہو گی تو آپ کے لیے خوش خبری یہ ہے کہ آج کل بہت سے لوگ گھر کے اندر ڈھکے ہوۓ حصوں کے اندر تالاب بنوانے لگے ہیں۔

کیا مجھے گھر میں تالاب بنوانا چاہیے یا بنا بنایا خریدنا زیادہ بہتر ہے؟

اگر تو آپ اس بات سے نہیں گھبراتے کہ تالاب کی تعمیر بہت زیادہ وقت لے گی تو پھر ہمارا مشورہ ہے کہ آپ خود اپنی مرضی سے تالاب تیار کریں۔ لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ اس پر آپ کو کم سے کم بھی دو سے تین لاکھ کی لاگت آۓ گی لیکن اس کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو آپ کی پسند کا تالاب مل جاۓ گا۔ اور اگر اس سلسلے میں آپ کو مدد درکار ہے تو آپ یہ آئیڈیا بک دیکھ سکتے ہیں…  گھر میں تالاب ڈیزائن کرنے کے لیے اہم معلومات.

اور اگر آپ کو لگ رہا ہے تالاب تعمیر کرانے کا نہ وقت ہے نہ بجٹ، تو آپ پہلے سے بنا بنایا تالاب خرید کر اسے بہت جلد ہی اپنے گھر میں نصب کرا سکتے ہیں۔ اس میں لاگت بھی بہت کم آۓ گی اور وقت بھی نہیں لگے گا۔ اس سلسلے میں آپ کو مدد ادھر سے مل سکتی ہے۔

بنے بناۓ تالاب کو گھر کا حصہ کس طرح بنایا جا سکتا ہے؟

بنے بناۓ تالاب کو خریدنے سے اکثر لوگ اس لیے ڈرتے ہیں کہ وہ باقی گھر سے بالکل مختلف لگے گا، اگر آپ کو بھی یہی ڈر ہے تو آپ ایسا کریں کہ اس کے ارد گرد چند اور چیزیں جیسے کہ پتھر اور پودوں کا اضافہ کر لیں۔ جیسے اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ اس طرح آپ کا تالاب ماحول کا حصہ لگنے لگے گا اور آپ کے گھر کی خوبصورتی میں بھی بہت اضافہ ہو گا۔

ایک تالاب کے لیے کون سا مٹیریل سب سے بہترین ہے؟

یہ بات تو آپ پر منحصر ہے کہ آپ اپنے گھر میں کس قسم کا تالاب چاہتے ہیں۔ اور یہ بات بھی یاد رکھیں کہ آپ جس بھی مواد کا انتخاب کریں اس کو آپ کے گھر کے ساتھ میچ کرنا چاہیے تاکہ وہ ایک دم عجیب نہ لگے۔ تو چلیں سب سے پہلے تو خیال رکھنے والی بات یہ ہے کہ تالاب کے اندر اور کنارے ایسا مٹیریل استعمال کرنا چاہیے جو کہ کھارے اور کلورین ملے پانی کو برداشت کر سکے، اور دوسری بات کہ زیادہ تر لوگ اس پر ننگے پاؤں چلیں گے تو اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ یہ زیادہ خطرناک نہ ہو۔

اب ہم آتے ہیں اصل مواد کی طرف۔ آج کل سب سے زیادہ استعمال ہونے والے کنکریٹ اور فائبر گلاس کے تالاب ہیں۔ کنکریٹ کے تالاب زیادہ مضبوط اور پائیدار ہوتے ہیں لیکن اس میں آپ کے پاس بہت زیادہ چوائس موجود نہیں ہوتی۔ اس کے بر علس فائبر گلاس کے تالاب کو آپ اپنی مرضی کے مطابق ڈھلوا سکتے ہیں۔

گھر میں تالاب کی موجودگی کی وجہ سے کن باتوں کا دھیان رکھنا چاہیے؟

اگر آپ کے گھر میں بچے موجود ہیں تو سب سے پہلے تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے تالاب کے گرد حفاظتی جنگلہ یا کوئی اور آڑ موجود ہو۔ دوسری بات یہ کہ کوشش کریں تالاب کے ساتھ موجود جگہ ایسی نا ہو جو پھسلن والی ہو۔ اس کے علاوہ اپنے گھر کے تمام افراد کو پانی کے متعلق تمام ہنگامی حالات کی ابتدائی طبی امداد سکھائیں۔ اور سب سے اہم بات یہ کہ اپنے تالاب کو صاف ستھرا رکھیں کیونکہ ایک تو یہ دکھنے میں بہت برا لگے گا اور دوسرا اس کی وجہ سے بہت سی بیماریاں جنم لیں گی۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine