۲۱ خوبصورت، سادہ اور جدید باورچی خانے

Farheen Farheen
4.Levent Evi, İndeko İç Mimari ve Tasarım İndeko İç Mimari ve Tasarım Kitchen
Loading admin actions …

باورچی خانہ گھر کا دل ہوتا ہے، اس میں صرف کھانا نہیں بنایا جاتا بلکہ یہ آپکی سماجی سرگرمیوں کا بھی حصہ ہوتا ہے۔ باورچی خانے سے خاتونِ خانہ کے سلیقے کا پتہ چلتا ہے۔ اسلیئے آج ہم ہومی فائی پر ۲۱ ایسے ڈیزائنوں کا ذکر کریں گے جو پروفیشنلز نے بہت محنت سے تیار کیئے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ ڈیزائن آپکو ضرور متاثر کریں گے۔ آئیے دیکھتے ہیں

۱۔ہلکے رنگ

ایک باورچی خانہ جو ہلکے رنگوں سے بنا ہوتا ہے اس میں ایک خاص آرام ہوتا ہے

۲۔صرف سفید

باورچی خانہ  جس میں سفید رنگ کے ساتھ باقی سارا کام لکڑی کا ہو بہت کشادہ لگتا ہے

۳۔ قدرتی لکڑی

قدرتی لکڑی کا انتخاب باورچی خانے کے لیئے کبھی غلط نہیں ہوسکتا اس کے ساتھ آپ سفید فرنیچر کا استعمال کر سکتے ہیں

۴۔ سرمئی رنگ کی خوبصورتی

سرمئی رنگ کا باورچی خانہ خوبصورت اور دلکش لگتا ہے

۵۔ایل- شیپ

ایک کھلے باورچی خانے کو بہت جگہ چاہیے ہوتی ہے، اسلیئے ایل شیپ باورچی خانہ بہت بہتر رہتا ہے۔ آپ اپنی سجاوٹ اس کے مطابق کر سکتے ہیں

۶۔ایک بڑی لکڑی کی میز

ایک لکڑی کا میز ہمیشہ ایک اچھی پسند ہوتی ہے یہ آپکے باورچی خانے میں ایک رنگ پیدا کرسکتا ہے اور پورے خاندان کے کھانے کے لیئے کمال ہے۔

۷۔ایک بار

ایک بڑی بار سے سب لوگ ایک وقت میں کافی لوگ کھانا کھا سکتے ہیں یہ خاندانی کھانوں کے لیئے اچھا ہے

۸۔ نفیس

اگر آپ نفیس ڈیزائن کی تلاش میں ہیں تو اپنے باورچی خانے کے کیبنٹس کو گہرا رنگ دیں اس سے یہ دلکش اور نفیس لگے گا

۹۔جدید لیکن سادہ

یہ باورچی خانے کا ڈیزائن سادہ اور جدید ہے تھوڑی سی دیہاتی وضع کے ساتھ۔ لکڑی سے استعمال سے ڈیزائن بلکل منفرد اور دلکش ہوگیا ہے

۱۰۔خوبصورت اور سادہ

ایک اور طریقہ ہے سادہ اور خوبصورت باورچی خانہ بنانے کا ۔ سفید اور کالے کے امتزاج کو چنیئے اور اسکا کمال دیکھیئے۔ یہ امتزاج کلاسک ہے اور بہت کم برا لگتا ہے

۱۱۔کالا

کالا باورچی خانہ بہت منفرد اور دلکش لگتا ہے

۱۲۔بہت ساری اسٹوریج اسپیس

ایک چیز کو باورچی خانے کو فعال بناتی ہے وہ ہے اسٹوریح کی جگہ۔ اس سے باورچی خانہ بہت صاف اور منفرد لگتا ہے

۱۳۔ شاندار روشنیاں

باورچی خانے میں جو ایک چیز بہت معنی رکھتی ہے وہ ہے روشنی قدرتی اور مصنوعی دونوں طرح کی۔ ہمارے اس ڈیزائن میں بھی روشنیاں ہی دکھائی گئی ہیں۔ اس سے اشیا زیادہ روشن اور واضع نظر آتی ہیں

۱۴۔لا مانڈرا کی خوبصورتی

لکڑی کا استعمال بغیر تراشے اور پالش کیئے ایک الگ ہی وضع دیتی ہے۔ اس سے جگہ میں دلکشی پیدا ہوتی ہے

۱۵۔ پورا اینٹوں کا

یہ باورچی خانہ پورا اینٹوں کا بنا ہوا ہے اور اس میں چولہا بھی باربی کیو اسٹائل کا ہے۔ یہ پوری دنیا میں بہت مقبول ہے

۱۶۔ پتھروں کے ساتھ

پتھر بھی ایک میٹییل ہے جو لکڑی کے علاوہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جس سے دیہاتی وضع پیدا ہوتی ہے۔ یہ بھی ایک جدید لیکن منفرد اسٹائل ہے

۱۷۔ ایک مکمل امتزاج

کچھ امتزاج ناقابلِ بیاں حد تک خوبصورت ہوتے ہیں انہی میں سے ایک امتزاج لکڑی اور اسٹیل کا ہے۔ تصویر دیکھتے ہی آپکو اندازہ ہوسکتا ہے یہ کتنا حسین ہے آپ اس کے ساتھ اپنی مرضی کا کوئی بھی اور رنگ کا میٹریل لگا سکتے ہیں

۱۸۔قدرتی روشنی

اگر آپ اتنے خوش قسمت ہیں اور ایسی جگہ پر رہتے ہیں جہاں موسم اچھا رہتا ہے۔ تو آپکو یہ والا ڈیزائن ضرور بنانا چاہیے یہ منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ بہت دلکش بھی ہے

۱۹۔ بلکل کھلا

آپ بلکل کھلا ڈیزائن بھی استعمال کر سکتے ہیں اس سے آپ ماحول کے بلکل پاس رہتے ہیں ۔ قدرتی روشنی سے یہ مزید دلکش لگتا ہے

۲۰۔ سنگل لوکیشن

ایک ہی سیڑھی جو دو منزلوں کو ملاتی ہے اس کے نیچے بنا ہوا باورچی خانہ نہایت معقول اور فعال ہے

۲۱۔چھوٹا لیکن آرام دہ

اگر چھوٹے باورچی خانے میں کافی اسٹوریج کی جگہ ہو تو آپکا باورچِی خانہ بہت کمال لگے گا

مزید آئیڈیاز کے لیئے یہاں کلک کریں

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine